امریکی مؤتمر برائے ناظمین ہیروشیما امن یادگاری تقریب میں ناظمین برائے امن کی عالمی مؤتمر سے خطاب کرے گی

ہیروشیما، 6 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

امریکی مؤتمر برائے ناظمینِ شہر (The United States Conference of Mayors) (USCM) کے سابق صدر اور ایکرون کے ناظم (میئر) ڈونلڈ پلوسکوئیلک (Donald Plusquellic) اور امریکی مؤتمر برائے ناظمین (U.S. Conference of Mayors) کے سی ای او اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹوم کوچرین (Tom Cochran) نے جمعرات، 6 اگست کو سالانہ یوم امن کی یادگاریتقریب اور جمعہ 7 سے پیر 10 اگست تک ناگاسی میں ناظمین کی عمومی مؤتمر برائے امن میں شرکت کے لیے جاپان کا سفر کیا ہے۔

ہر سال امن یادگاری دن (6 اگست) کو ہیروشیما شہر میں ہیروشیما اور ناگاساکی پر جوہری بمباری میں اپنی جانیں گنوانے والوں کی یاد میں ایک امن یادگاری تقریب منعقد کی جاتی ہے، اور ساتھ دائمی  عالمی امن کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے دعا کی جاتی ہے۔ ناظم پلوسکوئیلک اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹوم کوچرین امن یادگاری باغ میں 2005ء میں قائم کی گئی یو ایس سی ایم پارک بنچ پر امریکی مؤتمر برائے ناظمینِ شہرکی جانب سے پھولوں کا گلدستہ رکھیں گے اور ہیروشیما کے ناظم ٹاڈاٹوشی اکیبا (Tadatoshi Akiba) کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

ناظم پلوسکوئیلک اور ٹام کوچرین بالترتیب ہفتہ 8 اگست اور پیر 10 اگست کو کو ناظمین برائے امن مؤتمر (میئرز فار پیس کانفرنس)سے خطاب بھی کریں گے اور ناگاساکی کے امن مرکز میں پھولوں کا گلدستہ چڑھائیں گے۔ دنیا بھر کے 134 ممالک کے تقریباً 2870 شہر اور علاقے  ناظمین برائے امن تنظیم کے رکن ہیں۔

ناظم ڈون پلوسکوئیلک نے کہا کہ “امریکی مؤتمر برائے ناظمین ، ناظمین برائے امن’ کے ساتھ مل کر کام کو جاری رکھے گی تاکہ ہمارے نظریے، خیالات اور جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے خواب کو تعبیر کی صورت دینے کی خواہش کو مزید تقویت دی جا سکے۔”

یو ایس سی ایم گزشتہ کئی دہائیوں سے جوہری ہتھیاروں کے خطرے میں کمی اور ان کے خاتمے کی حامی رہی ہے۔ 2004ء میں امریکہ کے ناظمین نے ایک قرارداد منظور کی جس میں واضح طور پر اعلان کیا گیا کہ “وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی مہذب دنیا میں کوئی جگہ نہیں” اور جوہری ہتھیاروں پر پابندی اور اُن کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے آغاز کا مطالبہ کیا گیا۔ گزشتہ جون میں یو ایس سی ایم نے بالاتفاق رائے ایک قرارداد منظور کی جس میں جوہری عدم پھیلاؤ اور تخفیفِ اسلحہ کے بین الاقوامی کمیشن سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں سے دنیا کو پاک کرنے کے لیے 2020ء کو ہدف مقرر کرے۔

مؤتمر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوچرین نے کہا کہ “امریکی مؤتمر برائے ناظمین اس سلسلے میں بدستور اپنا کردار ادا کرتی رہے گی جب تک کہ شہر جوہری تباہی کے خطرے سے آزاد نہیں ہو جاتے۔”

امریکی مؤتمر برائے ناظمین 30 ہزار سے زائد آبادی کے حامل شہروں کی ایک غیر جانبداراور باضابطہ تنظیم ہے۔ آج ملک میں ایسے شہروں کی تعداد 1100 سے بھی زیادہ ہے۔ مؤتمر میں ہر شہر کا نمائندہ اس کے اعلیٰ منتخب عہدیدار، ناظم (میئر) کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

ذریعہ: امریکی مؤتمر برائے ناظمین (U.S. Conference of Mayors)

رابطہ: الینا ٹیمپل (Elena Temple)

+1-202-309-4906

etemple@usmayors.org

یا کارلوس ووجل (Carlos Vogel)

+1-202-257-9797

cvogel@usmayors.org

دونوں برائے امریکی مؤتمر برائے ناظمین