لومین، ابڈو، کول، کنگ اینڈ اسٹیج برگ پی اے کی جانب سے منیسوٹا لائٹ سگریٹ مقدمے میں کلاس ایکشن نوٹس

 

منیاپولس، منیسوٹا، 5 اگست/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

عدالت نے کرٹس و رفقاء، وی الٹریا گروپ انکارپوریٹڈ اور فلپ مورس یو ایس اے انکارپوریٹڈ و رفقاء کو کلاس نوٹس جاری کیا ہے، کورٹ فائل نمبر 27-CV-01-18042 (ایکشن فائلڈ 11/28/01)

اگر آپ نے 30 نومبر 2004ء سے قبل منیسوٹا میں مارلبورو لائٹس (Marlboro Lights) سگریٹ خریدے ہیں تو یہ کلاس ایکشن نوٹس آپ کے حقوق کو متاثر کر سکتا ہے۔

ایک کلاس ایکشن عدالتی مقدمہ جو مارلبورو لائٹس سگریٹوں کی مارکیٹنگ، تشہیر اور پروموشن کے حوالے سے، ہینی پن کاؤنٹی، منیسوٹا میں زیر التواء ہے، جس کا عنوان کرٹس و رفقاء، وی الٹریا گروپ انکارپوریٹڈ اور فلپ مورس یو ایس اے انکارپوریٹڈ، کورٹ فائل نمبر 27-CV-0-18042 ہے۔ یہ نوٹس آپ کو کہ پلین ٹفس (Plaintiffs) (دی “کلاس”) کی تصدیق،  پلین ٹفس کے دعووں کی حقیقت اور کلاس میں شامل ہونے یا ان سے خود کو خارج کرنے کے آپ کے حق کے لیے عدالتی فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے ہے۔

یہ نوٹس آپ کو مقدمے اور آپ کے حقوق و ذمہ داریوں کے بارے میں بتاتا ہے اور آگاہ کرتا ہے کہ مقدمے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے آپ کو کیا کرنا ہوگا۔

کیا آپ اس مقدمے سے متاثر ہیں؟

مندرجہ ذیل پلین ٹف کلاس کے اراکین ہیں: تمام افراد جنہوں نے مدعا علیہ کی جانب سے مارلبورو لائٹس کی فروخت کی پہلی تاریخ سے لے کر کلاس کی تصدیق کی تاریخ (29 نومبر 2004ء) تک ذاتی استعمال کے لیے منیسوٹا میں مدعا علیہ کے مارلبورو لائٹس سگریٹ خریدے ہوں۔

اس لیے، اس بات سے قطع نظر کہ آپ کہاں رہتے ہیں، آپ “کلاس رکن” ہیں اگر آپ نے 30 نومبر 2004ء سے قبل ذاتی استعمال کے لیے منیسوٹا میں مارلبورو لائٹس خریدے ہیں۔

مقدمہ کس بابت ہے؟

پلین ٹفس نے الزام لگایا ہے کہ مدعا علیہ نے، کلاس عرصے میں منیسوٹا میں اشتہار بازی، مارکیٹنگ اور مشہوری کی سرگرمیوں کے ذریعے، مارلبورو لائٹس سگریٹوں میں ٹار  اور نکوٹین کی موجودگی کے حوالے سے تمباکو نوش افراد کو گمراہ کیا ہے۔ پلین ٹفس کلاس عرصے کے دوران مدعا علیہ کی سگریٹوں کی فروخت کے حوالے سے رقم بازیافت کرانا چاہتا ہے۔ مقدمے میں  ذاتی جسمانی نقصان یا ضرور رساں موت کے حوالے سے دعوے شامل نہیں۔ مدعا علیہ نے مارلبورو لائٹس کے حوالے سے کسی بھی غلط بیانی سے انکار کیا ہے اور کلاس ایکشن معقول قرار نہیں دیا۔

پلین ٹفس یہ مقدمہ ہار بھی سکتا ہے اور جیت بھی سکتا ہے۔ عدالت نے پلین ٹف کے دعووں یا مدعا علیہ کے دفاع کی اہمیت پر فیصلہ نہیں کیا ہے۔ پلین ٹفس مقدمے میں اپنے دعووں کی تصدیق میں شہادتیں پیش کرے گا۔

مندرجہ ذیل قانونی فرمز کلاس مشاورت میں پلین ٹفس کی نمائندگی کر رہی ہیں: پیئرسن، رینڈل، شوماخر اینڈ لابور، پی اے، 100 ساؤتھ ففتھ اسٹریٹ، سویٹ 1025، ففتھ اسٹریٹ ٹاورز، منیاپولس، منیسوٹا 55402؛ لومین، ابڈو، کول، کنگ اینڈ اسٹیج برگ، پی اے، سویٹ 2000، آئی ڈی ایس سینٹر، 80 ساؤتھ ایٹتھ اسٹریٹ، منیاپولس، منیسوٹا 55402؛ مارتھ کے وائیویل، اسکویر، 219 ریور اسٹریٹ، سویٹ 105، پی او بکس 339، کوک، منیسوٹا 55723؛ اور مشاورت: شیلر، پی سی، 1528 وال نٹ اسٹریٹ، فلاڈیلفیا، پنسلوینیا 19102، ولیمز، کوکر اینڈ بریزوفسکی، 210 لیک ڈرائیو ایسٹ، سویٹ 101، چیری ہل، نیو جرسی 08002؛ اور ولیمز، کوکر اینڈ بریزوفسکی، 1617 جے ایف کے بلیوارڈ، سویٹ 800، فلاڈیلفیا، پنسلوینیا 19103۔

اگر کلاس مشاورت کسی فیصلے پر پہنچتی ہے تو ممکن ہے کہ وہ عدالت میں اپنے وکلاء کی فیسوں اور اخراجات کی مناسب ادائیگی کا مطالبہ کرے۔ آپ کو اپنا وکیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، لیکن اگر آپ ایسا کرنا چاہتے ہیں تو آپ وکیل کی فیسیں ادا  کرنے کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ نامزد کلاس شریک-نمائندہ کی حیثیت سے مقدمے میں مداخلت کرنے یا ظاہر ہرنے کے لیے آپ کو عدالت کی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔

آپ خود کو کلاس کے رکن کی حیثیت سے برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ اپنی پسند پر کر سکتے ہیں۔ کلاس کا رکن رہنے کے لیے آپ کو اس وقت کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ کلاس کے رکن برقرار رہتے ہیں تو آپ عدالت کے تمام احکامات کے پابند ہوں گے اور مقدمے میں لگائے گئے تمام الزامات کی بنیاد پر مستقبل میں کسی قسم کا دعویٰ پیش نہ کرنے کے پابند ہو جائیں گے۔

اگر آپ اس کلاس کے رکن نہیں رہنا چاہتے تو آپ کو تحریری صورت میں مندرجہ ذیل پتے پر 4 ستمبر 2009ء کی تاریخ پر خود کو “خارج” قرار دینے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اگر آپ خود کو خارج رکھتے ہیں تو آپ پلین ٹفس کی فتح کی صورت میں کلاس کی بنیاد پر کسی بھی وصولی کو حاصل کرنے کے حقدار نہیں ہوں گے ، اور آپ عدالت کے کسی بھی حکم یا فیصلے کے پابند نہیں ہوں گے۔

خود کو خارج کرنے کے لیے آپ اس پتے پر تحریری صورت میں لکھ بھیجیں: لائٹ سگریٹ لٹی گیشن، پیئرسن، رینڈل شوماخر اینڈ لابور، پی اے، 100 ساؤتھ ففتھ اسٹریٹ، سویٹ 1025، ففتھ اسٹریٹ ٹاورز، منیاپولس، منیسوٹا 55402۔ مزید معلومات کے حصول کے لیے ویب سائٹ http://www.MinnesotaLightCigaretteLitigation.com ملاحظہ کریں عدالت سے رابطہ نہ کریں۔

ذریعہ: لومین، ابڈو، کول، کنگ اینڈ اسٹیج برگ، پی اے

رابطہ: ایہرچ ایل کوچ برائے لومین ابڈو، کول، کنگ اینڈ اسٹیج برگ پی اے

+1-612-336-9306

ehrich@lommen.com