ایٹیراس نے متروکہ ایپلی کیشنز کو تبدیل کرنے کے ٹول کے لیے پروڈکٹ انوویشن ایوارڈ حاصل کر لیا

 

ڈیلاس، 23 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

eavRPM (ٹ م) کوبول (COBOL) اور نیچرل ایپلی کیشنز کو جدید بنانے کے عمل کو سادہ کرے گا

متروکہ ایپلی کیشنز کی منتقلی اور  جدت طرازی کے حل فراہم کرنے والے معروف ادارے ایٹیراس (ATERAS) نے آج مائیکروسافٹ کے پروڈکٹ انوویشن ایوارڈ کے حصول کا اعلان کیا ہے جو مائیکروسافٹ کی ورلڈ وائیڈ پارٹنر کانفرنس (WPC) 2009ء میں eavRPM (ٹ م) (Rapid Program Modernization)پر دیا گیا۔ تجزیہ کار اور ڈیولپرز سی # کی کوئی جانکاری نہ رکھنے کے باوجود مین فریم کوبول یا نیچرل سے کسٹمائزڈ، ہائی پاورڈ اور ویل ڈاکیومنٹڈ ایپلی کیشنز تخلیق کر سکتے ہیں۔ ڈاٹ نیٹ فریم ورک (.NET Framework) متروکہ ایپلی کیشنز کی تجدید کا کاروباری معاملہ کبھی بھی مجبوری نہیں رہا۔ ایٹیراس عالمی اداروں کو اپنی ایپلی کیشنز جدید بناتے ہوئے مین فریم سے ڈاٹ نیٹ فریم ورک پر منتقل کرنے کے لیے بہترین سستے حل فراہم کرتا ہے۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20060511/DATH001LOGO)

eavRPM کو جدت طرازی کے عمل کو سادہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا جو مطلوبہ نسبتی ڈیٹا بیس، جیسے مائیکروسافٹ ایس کیو ایل سرور، سے ایک براہ راست کنکشن کو منظم کرتا ہے۔ نسبتی ڈیٹابیس ایک نئے ڈیزائن، ایک تغیر، یا ایک خریدے گئے COTS یا ERP پیکیج میں سے ہو سکتا ہے۔ ایک مرتبہ نسبتی ڈیٹابیس معین کرنے کے بعد eavRPM آپ کے موجودہ پروگرامنگ اسٹاف کو یہ قوت بخشتا ہے کہ وہ آسان استعمال کے گرافیکل انٹرفیس کے ذریعے موجودہ مین فریم ایپلی کیشن ہی استعمال کرتے ہوئے جدید ایپلی کیشنز تیار کر سکیں۔ درحقیقت صارفین کو صرف یہ بات علم میں لانا ہوگی کہ ایپلی کیشن کس طرح کام کرتی ہے۔ یہ اس لیے کیونکہ eavRPM اپنے اندر چسپاں کیے گئے کوبول یا نیچرل کوڈ کی لائنیں پکڑنے کے لیے خودکار کاپی خصوصیات استعمال کرتا ہے۔ نتیجہ خالص سی# کوڈ ہوگا جو اسی پروگرام کے لیے لکھا گیا اور eavRPM کاتبدیل شدہ ہوگا،ساتھ ساتھ متروکہ کوڈ کی عملیت بھی مکمل طور پر برقرار رہے گی۔

نتیجے میں تیار ہونے والی ویب ایپلی کیشنز حقیقی مقامی ہوں گی جو مائیکروسافٹ کے سافٹ ویئر اسٹیک (ونڈوز، ایس کیو ایل سرور، وژوئل اسٹوڈیو، ٹیم فاؤنڈیشن سرور وغیرہ) کا مکمل فائدہ اٹھائیں گی۔ ڈاٹ نیٹ فریم ورک حل HTML، ASPX، ADO.NET، C# اور اوبجیکٹ-اورینٹڈ ڈیزائن کی خصوصیات کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ کیونکہ eavRPM حقیقی سی# حل اور ڈاٹ نیٹ اوبجیکٹس تخلیق کرتا ہے، اس لیے وہ وژوئل اسٹوڈیو کے لیے سی# ایپلی کیشنز بطور پروجیکٹ فراہم کرتا ہے۔

eavRPM کو حال ہی میں واٹر اینڈ ویسٹ واٹر یوٹیلٹی (AWWU) کے متروکہ اسپیشل اسیسمنٹ ریسیو ایبلز سسٹم (SARS) کو ایک CICS VSAM IBN 370 مین فریم ایپلی کیشنز سے مائیکروسافٹ سی# ASPX.NET ایپلی کیشن پر منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا جو ونڈوز پر چل رہا ہے۔ ایٹیراس حل میں کوئی سسٹم-لیول سافٹ ویئر، “بلیک بکس” پروسیسنگ، VSAM کمانڈز کو برقرار رکھنے، اضافی ایگزیکیوشن اوور ہیڈ اور صارف کے نقطہ نظر سے کسی عملی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مائیکروسافٹ کے ڈائریکٹر پلیٹ فارم ماڈرنائزیشن بوب ایلسورتھ (Bob Ellsworth) کہتے ہیں کہ “ایٹیراس کے eavRPM ماڈرنائزیشن ٹول سے عالمی ادارے مائیکروسافٹ ڈاٹ نیٹ فریم ورک پر منتقل کرنے کے ذریعے اپنی پیداوار میں اضافہ، اخراجات میں کمی اور اپنی متروکہ ایپلی کیشنز کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ادارے اپنے موجودہ مین فریم عملے کو برقرار رکھتے ہوئے کوبول اور نیچرل ایپلی کیشنز کو حقیقی سی# پر جدید بنا سکتے ہیں جو براہ راست وژوئل اسٹوڈیو میں منتقل کیے جا سکتے ہیں۔”

ایٹیراس کے سی ای او اور صدر اسکاٹ ملر (Scott Miller) کہتے ہیں کہ “کاروباری نقطہ نگاہ سے eavRPM مالیاتی فہم کامل حاے ہے۔ یہ اداروں کو اجازت ناموں (لائسنس) کی فیس سے چھٹکارہ دے گا جو بسا اوقات آئی ٹی میزانیہ (بجٹ) کو متاثر کرتا ہے اور لاکھوں ڈالرز کے اخراجات کا باعث بنتا ہے۔ eavRPM اپنے کے موجودہ پروگرامنگ عملے کو موجودہ مین فریم ایپلی کیشن کے استعمال کے ذریعے ہی آسان استعمال کے گرافیکل صارف انٹرفیس کے ذریعے جدید ایپلی کیشن تخلیق کرنے کی قوت بخشتا ہے۔ جدت کے مراحل سے گزر کے تخلیق پانے والی نئی ایپلی کیشنز، جو eavRPM استعمال کریں گی، ڈاٹ نیٹ فریم ورک کا مکمل فائدہ اٹھائیں گی۔”

ایٹیراس کے بارے میں

ایٹیراس گزشتہ 26 سالوں سے اپنے صارفین کے متروکہ سسٹمز کو جدید ترین آئی ٹی ماحول کی جدت اختیار کرنے یا منتقل کرنے کی خدمات کے ذریعے عالمی اداروں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔ پیٹنٹ کے مراحل سے گزرنے والی eavRPM (ٹ م) اور DB Shuttle (ٹ م) ٹیکنالوجیز مکمل خود کار منتقلی کے لیے ماڈرنائزیشن سلوشن اور موجودہ آئی ٹی ماحول کی جامع قدر پیمائی فراہم کرتی ہیں۔

رابطہ: اینا اسٹیماٹیلیٹوس (Anna Stamatelatos)، نائب صدر سیلز و مارکیٹنگ

469.385.7236 annas@ateras.com

ذریعہ: ایٹیراس (ATERAS)

رابطہ: اینا اسٹیماٹیلیٹوس (Anna Stamatelatos)، نائب صدر سیلز و مارکیٹنگ برائے ایٹیراس

+1-469-385-7236

annas@ateras.com

لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20060511/DATH001LOGO