کینٹن میلہ: جہاں کاروبار ہو رہا ہے

 

گوانگژو، چین، 23 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیا-ایشیانیٹ/

ایک تجربہ کار کاروباری منتظم ہر جگہ کاروباری مواقع دیکھے گا، چاہے وہ مصنوعات کو نسبتاً سستے داموں فروخت کرنا ہو، یا زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ایسی چیز تک رسائی دینا ہو جسے وہ پہلے نہیں جانتے تھے، اہمیت اس بات کی ہے کہ آپ دُرست وقت میں دُرست مقام پر موجود ہوں؛ جہاں کاروبار ہو رہا ہو اور مواقع موجود ہوں۔ کینٹن میلہ (Canton Fair) اپنے مہمانوں کو عالمی ساخت گری (مینوفیکچرنگ) کے مرکز پر جمع کر کے بعینہٖ یہی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ویزا درخواست کے عمل سے لے کر حقیقی میلے  تک، کینٹن میلہ اپنے مہمانوں کو عین اس مقام پر لاتا ہے جہاں یہ عمل جاری ہے۔

اس سال سے شروع ہونے والے میلے کے لیے منتظمین نے میلے  کے ذاتی دعوت نامے بھیجنا شروع کر دیے ہیں اور سمندر پار سفارت خانوں، مقامی ویزا ایجنٹوں کے ساتھ مضبوط روابط کو استعمال کرتے ہوئے مہمانوں کی آمد کی امید رکھے گا، چنانچہ ویزا درخواست کے پورے عمل کو سادہ ترین کیا گیا ہے اور وقت بچایا گیا ہے۔

http://www.cantonfair.org.cn/en پر آن لائن اندراج کے بعد درخواست گزار کو ایک دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا جو کینٹن میلہ کے ٹریڈ لیڈز اور ٹریڈ میچنگ سروسز کا فائدہ اٹھا سکتا ہے جو کینٹن میلے میں آپ کے تجربے کو دوبالا کرنے والے دو مزید طریقے ہیں۔ ٹریڈ لیڈز سیکشن میں صارفین پیغامات اور درست جوڑ کی تلاش میں سرگرداں فراہم کنندگان (سپلائرز) کے وسیع ڈیٹا بیس کا جائزہ لے سکتے ہیں، یا بلیٹن بورڈ پر مطالبات پیش کرسکتے ہیں اور پھر فراہم کنندگان کے رابطے کا انتظار کر سکتے ہیں۔ ٹریڈ میچنگ سروس صارفین کو بہترین ممکنہ فراہم کنندہ سے رابطہ میں رکھتی ہے جو گوانگژو میں قدم رکھنے سے بھی پہلے صارفین کو مواقع فراہم کرتی ہے، اور سفر تیز تر اور آسان بناتی ہے۔

میلے میں اپنے ترجیحی شعبے کی مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے خریداروں اور فروخت کنندگان سے ملاقات کے دوران ‘کپ آف جوائے’ ایونٹ مفت پیسٹریز اور مشروبات پیش کرے گا، جو بہترین معاہدے طے پانے کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔

106 ویں کینٹن میلے میں کاروباری اور نیٹ ورکنگ کے مواقع ہر جگہ ہیں کیونکہ 55 ہزار سے زائد فراہم کنندگان اور ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد خریدار ایک ہی میدان میں موجود ہوں گے، بہترین معاہدے عین اسی مقام پر آپ کے منتظر ہیں، اگر آپ ان سے ملنے کے لیے اس جگہ پر موجود ہوں۔

ذریعہ: چین مرکزِ  بیرونی تجارت (China Foreign Trade Centre)

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

جناب سیاؤینگ وو (Xiaoying Wu)

چین مرکزِ  بیرونی تجارت

ٹیلی فون: +86-20-8913-8628