ایسینٹ میڈیا ایشیا کے پہلے لائف اسٹائل چینل لائف انسپائرڈ، لی، کو مستقبل حل فراہم کرے گا

 

سانتا مونیکا، کیلیفورنیا اور سنگاپور/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ایسینٹ (Ascent) کا مشترکہ عمومی پلے-آؤٹ ایچ ڈی پلیٹ فارم ٹی وی چینلوں

کے لیے لچک، موثریت اور بچت پیش کرے گا

عالمی میڈیا سپلائی چین کو مکمل مربوط و مستقل خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے ایسینٹ میڈیا گروپ (Ascent Media Group) نے آج لی ٹی وی انٹرنیشنل لمیٹڈ (Li TV International Limited) کے ساتھ ملٹی ملین ڈالر کے کئی سالوں پر محیط ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے تاکہ ایشیا کے پہلے علاقائی لائف اسٹائل چینل ‘لی’ کو Measat پر ایچ ڈی میں پیش کرنے کے لیے قبل از پیش کاری، نیٹ ورک کے آغاز اور اپ لنک کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ایسینٹ میڈیا اپنی سنگاپور تنصیب سے باہر ایک مشترکہ نیٹ ورک ماحول میں مکمل فائل-بیسڈ ورک فلو اور مکمل خود کار پلے-آؤٹ سسٹم فراہم کرے گا۔ لی کی مکمل خدمات پیشکش میں وڈیو ٹیپ لائبریری مینجمنٹ، گرافکس، ایڈیٹنگ اور چینل پلے آؤٹ بشمول ماسٹر کنٹرول تنصیبات، اینی میٹڈ چینل برانڈنگ، سب ٹائٹلنگ، ملحقہ بریک سگنلنگ اور کمپلائنس ریکارڈنگ شامل ہیں۔ ایسینٹ میڈیا Measat 3 سیٹلائٹ کے لیے ایچ ڈی اپ لنک بھی فراہم کرے گا۔

ایسینٹ میڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوزے رویو (Jose Royo) کہتے ہیں کہ “ایشیا میں ٹیلی وژن کی صنعت ارتقائی مراحل سے گزرتے ہوئے ایک مکمل ڈیجیٹل آپریشن کے مرحلے میں تیزی سے داخل ہو رہی ہے۔ ہمارا مشترکہ ایچ ڈی پلیٹ فارم انتہائی کم قیمت، ٹرن کی حل فراہم کرتا ہے جو آج کے اقتصادی طور پر سخت دور میں بھی نیٹ ورکس کو ارتقائی مراحل طے کرنے اور ترقی کرنے کے لیے ضروری ٹولز فراہم کرتا ہے۔ ہماری نظریں لی کے ساتھ طویل المیعاد تعلقات پر مرکوز ہیں اور اُن کے ایچ ڈی چینل کے آغاز کا حصہ بننے پر بہت خوش بھی ہیں جس کا شدت کے ساتھ انتظار کیا جا رہا ہے۔”

روزہ مرہ کی سپورٹ سروسز کے علاوہ ایسینٹ لی کی ڈیجیٹل میڈیا اور آرکائیوڈ ٹیپ اثاثہ جات کی وسیع لائبریری کا انتظام بھی سنبھالے گا۔ لی کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل فہرست کا انتظام سنبھالنے کے لیے ایسینٹ ایک کسٹمائزڈ ملٹی-ٹیرا بائٹ آرکائیو اسٹوریج سسٹم پیش کرے گا جو 500 گھنٹوں سے زائد کے ایچ ڈی مواد کو محفوظ کرنے کے لیے کافی ہوگا۔

جنرل مینیجر لی ٹی وی اینی چین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “ایسینٹ میڈیا کو فوری رد عمل کی بھرپور صلاحیت اور براڈ کاسٹرز کو ایچ ڈی سلوشنز کی مسلسل فراہمی کے وسیع تجربے کے باعث تکنیکی شراکت دار کی حیثيت سے منتخب کیا گیا۔ یہ سروس ہائی ڈیفی نیشن میں خطے کے پہلے لائف اسٹائل چینل ‘لی’ کے آغاز کے لیے ایک حقیقی ملٹی میڈیا پیشکش کے طور پر ہماری مہم کو مکمل کرتی ہے۔”

ایسینٹ میڈيا گروپ کے بارے میں

سانتا مونیکا، کیلیفورنیا میں واقع ایسینٹ میڈیا گروپ، ایل ایل سی ایسینٹ میڈیا کارپوریشن (نیس ڈیک: ASCMA) کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے۔ دنیا بھر میں 40 سے زائد تنصیبات کا حامل ایسینٹ میڈیا گروپ عالمی میڈیا سپلائی چین کو مکمل مربوط و مسلسل خدمات فراہم کرنے والا معروف ادارہ ہے۔ اپنے مہم کارانہ انداز کی رہنمائی میں ہم انقلابی تخلیقات کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ یکجا کر کے فلم اور ٹیلی وژن اسٹوڈیو، آزاد پیش کار، براڈ کاسٹ نیٹ ورکس، کیبل چینلوں، اشتہاری ایجنسیوں اور دیگر کمپنیوں کو انتہائی جدید حل پیش کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے ڈیجیٹل میڈیا کو منظم و متحرک کر سکیں اور اس سے آمدنی حاصل کر سکیں۔

لی کے بارے میں

لی، Life Inspired، ایشیا کا نیا و پیش قدم 24 گھنٹے چلنے والا لائف اسٹائل حقیقی ہائی ڈیفی نیشن ٹیلی وژن چینل ہے۔ لی خطے کا پہلا چینل ہے جو ایشیا بھر کے خطوں میں نشر ہوتا ہے اور اپنی وسعت میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

لی عالمی معیار کی بالکل نئی تفریح پیش کرتا ہے جو پانچ کلیدی پروگرامنگ ستونوں غذا، گھر، صحت، سفر اور طرز زندگی پر کھڑی ہے۔ ایک متاثر کن طرز زندگی کی دنیا کے دربان کی حیثیت سے لی رحجانات پانے کے خواہشمند تمام افراد کے لیے ایک ذاتی ‘ایشیائی طرز زندگی مدیر’ کی خدمات انجام دیتا ہے۔

چینل لی ٹی وی انٹرنیشنل لمیٹڈ (Li TV International Limited) کی ملکیت ہے اور لی ٹی وی ایشیا ایس ڈی این۔ بی ایچ ڈی۔ (LI TV ASIA SDN. BHD.) کی جانب سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔ اس کے آپریٹنگ صدر دفاتر کوالالمپور، ملائیشیا میں سنگاپور اور ہانگ کانگ میں علاقائی آپریٹنگ دفاتر واقع ہیں ۔

مستقبل کے حوالے سے بیانات

اس اعلامیہ میں متعدد الفاظ اور بیانات “مستقبل کے حوالے سے بیانات” میں شمار ہوتے ہیں جو پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء کے زمرے میں آتے ہیں۔

اس طرح کے بیانات میں معلوم و غیر معلوم خطرات، غیر ممکنات اور دیگر عوامل شامل ہوتے ہیں، جو ایسینٹ میڈیا کارپوریشن اور اس کے ماتحت اداروں کے حقیقی نتائج، کارکردگی یا کامیابیوں کو اس طرح کے مستقبل کے حوالے سے بیانات میں ممکنہ نتائج، کارکردگی یا کامیابیوں کی توقعات سے یکسر مختلف کر سکتے ہیں۔ اہم عوامل  میں، دیگر عوامل کے علاوہ، یہ بھی شامل ہیں، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں ایسینٹ میڈیا کارپوریشن کی جانب سے پیش کردہ بیانات و رپورٹ میں ممکنہ خطرات و عوامل (جو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی ویب سائٹ www.sec.gov پر عام دستیاب ہیں)؛ عام اقتصادی یا کاروباری حالات اور صنعتی رحجانات؛ ٹیلی وژن اشتہارات پر اخراجات،  پہلی مرتبہ چلنے والے مواد کی لائبریریاں اور موجودہ مواد کی لائبریریاں؛ ایسینٹ میڈیا کارپوریشن کی صنعت میں انضباطی و مقابلاتی ماحول؛ ٹیکنالوجی کے حوالے سے تیزی سے ہونے والی تبدیلیاں؛ مستقبل کی مالیاتی کارکردگی، بشمول دستیابی، شرائط اور سرمائے کی فراہمی؛ حکومتی ہدایات میں تبدیلی یا ان میں عمل کرنے میں ناکامی، بشمول فیڈرل کمیونی کیشنز کمیشن کے قواعد، علاوہ دیگر، اور انضباطی کاروائیوں کے مضر نتائج؛ اور ایسینٹ میڈیا کارپوریشن کی مصنوعات اور خدمات پر مقابل اداروں کے جوابات، اور ایسی مصنوعات و خدمات کی مارکیٹ میں مجموعی قبولیت بشمول اِن مصنوعات و خدمات کی قیمتوں کی قبولیت۔ ایسینٹ میڈیا کارپوریشن مستقبل کے حوالے سے اپنے یہاں پیش کردہ بیانات کو اپ ڈیٹ کرنے یا ان میں ترمیم کرنے کا کوئی عہد نہیں کرتا نہ ہی وہ اس امر کا پابند ہے کہ وہ ایسینٹ میڈیا کارپوریشن کی امیدوں میں کسی تبدیلی کو ظاہر کرے یا واقعات یا صورتحال میں تبدیلی کے نتیجے میں کوئی وضاحت پیش کرے جن کی بنیاد پر یہاں بیان دیا گیا ہے۔

ذریعہ: ایسینٹ میڈیا گروپ

رابطہ: گیل لگونا (Gail Laguna) برائے ایسینٹ میڈیا گروپ

+1-818-260-6229؛ یا

ڈیبی لی (Debbie Lee) برائے گرین ورلڈ وائیڈ (لی ٹی وی ایشیا ایس ڈی این۔ بی ایچ ڈی۔)

+65-98515488

greencomm.consult@gmail.com