وائس ایج کی جانب سے AMR-WB/G.722.2 اسپیچ کمپریشن معیارات کے لیے پیٹنٹ پول کی تخلیق کا اعلان

 

مونٹریال، 21 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

وائس ایج (VoiceAge) کارپوریشن نے آج AMR-WB/G.722.2 کے ضروری پیٹنٹس کے پیٹنٹ پول کی تخلیق کے لیے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ AMR-WB/G.722.2 معیارات کے اہم شراکت دار ایرکسن (Ericsson) اور نوکیا (Nokia) دونوں نے اس پیٹنٹ پول کو عملی جامہ پہنانے کو فروغ دیا تاکہ صارفین کو واحد لائسنس معاہدے کے تحت دنیا بھر کے ضروری پیٹنٹس کے پورٹ فولیو تک مناسب، واضح، معقول اور بلا امتیاز رسائی فراہم کی جائے۔

اے ایم آر وائیڈ بینڈ (AMR Wideband) (AMR-WB) اب تک کا واحد اسپیچ کوڈیک ہے جو وائر لیس (3GPP) اور وائرلائن (ITU-T Recommendation G.722.2) ایپلی کیشنز دونوں کے لیے معیار مقرر کیا گیا ہے۔ اس لیے یہ وائیڈ بینڈ اسپیچ ایپلی کیشنز کے لیے مثالی کوڈیک ہے کیونکہ یہ مختلف سمتوں سے ایک جگہ جمع ہونے والے وائرلائن/وائرلیس نیٹ ورکس پر مطابقت (compatibility) کو یقینی بناتا ہے۔ AMR-WB واحد وائیڈ بینڈ اسپیچ اسٹینڈرڈ ہے جو 3GPP نے اپنایا ہے اور یہ کوڈیک GSM اور WCDMA نیٹ ورکس میں وائیڈ بینڈ اسپیچ اور ملٹی میڈیا سروسز کے لیے اس وقت لازمی ہے جب وہ وائیڈ بینڈ اسپیچ (16 کلو ہرٹز سیمپلنگ فریکوئنسی کے ساتھ) سپورٹ شدہ ہوں – بشمول ملٹی میڈیا میسیجنگ سروس (MMSIMS میسیجنگ اینڈ پریزنس سروسز، پیکٹ-سوئچڈ اسٹریمنگ (PSS)، ملٹی میڈیا براڈکاسٹ/ملٹی کاسٹ سروس (MBMS) اور پش-ٹو-ٹاک اوور سیلولر (PoC)۔ دیگر ایپلی کیشنز میں VoIP، کانفرنسنگ، Wi-Fi ٹیلی فونی، سیٹلائٹ ٹیلی فونی، وڈیو ٹیلی فونی، انٹرنیٹ پر اسٹریمنگ آڈیو اور کئی دیگر شامل ہیں۔

وائس ایج کے صدر لاریں ایمار (Laurent Amar) نے کہا کہ “جیسے جیسے مزید وائرلیس اور وائرلائن ایپلی کیشنز اپنی وائیڈبینڈ ایپلی کیشنز اور سروسز کے لیے AMR-WB/G.722.2 کو اختیار کرتی جا رہی ہیں ، یہ لازمی ہو گیا ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے ایک مشترکہ لائسنسنگ پروگرام تشکیل دیا جائے اور اسے مارکیٹ میں دستیاب کیا جائے تاکہ صنعت کو رائلٹی اسٹرکچر کی سہولت مل سکے۔”

جلد ہی ایک پیٹنٹ کال جاری کی جائے گی جو ان اداروں کو مدعو کرے گی جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اُن پیٹنٹس کے حامل ہیں جو AMR-WB اور G.722.2 معیارات پر عمل کے لیے ضروری ہیں اور جو AMR-WB/G.722.2 پیٹنٹ پول میں حصہ لینے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اُن سے بنیادی جائزے کے لیے اپنے پیٹنٹ جمع کرانے کی درخواست کی جائے گی جو ایک آزاد قدر پیما تیسرا فریق کرے گا ۔

AMR-WB/G.722.2 لائسنسنگ پروگرام اور پیٹنٹ کال کی دستیابی کے حوالے سےمزید معلومات حاصل کرنے کی خواہشمند پارٹیاں licensing@voiceage.com پر وائس ایج کارپوریشن سے رابطہ کریں یا ہماری ویب سائٹ www.voiceage.com ملاحظہ کریں۔

AMR-W/G.722.2 پیٹنٹ لائسنس معاہدہ 2009ء کی تیسری سہ ماہی میں دستیابی کو متوقع ہے۔

وائس ایج کارپوریشن کے بارے میں

وائس ایج (VoiceAge) کارپوریشن انٹرنیٹ (VoIP)، وائرلیس (سیلولر 2G، 2.5G، 3G اور Wi-Fi اور WiMAX) اور فکسڈ/موبائل کنورجڈ نیٹ ورکس کے لیے اسپیچ اور آڈیو کمپریشن ٹیکنالوجی کی تیاری اور پھیلانے میں پیشرو کی حیثیت رکھتا ہے۔ متعدد بین الاقوامی ٹیلی مواصلاتی معیارات کی تیاری میں ہماری متحرک شرکت اور متنوع پلیٹ فارمز اور ماحول کے لیے کوڈیک نفاذ کے ڈیولپرز کی حیثیت سے ہمارا وسیع تجربہ عالمی معیار کی مہارت تشکیل دے چکا ہے جو ہم ہر نئے منصوبے میں شامل کرتے ہیں۔ آج وائس ایج (ر) اسپیچ اور آڈیو کوڈیک سلوشنز، جو ہمارے پرچم بردار ACELP (ر) ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی بنیاد پر تیار کیے جاتے ہیں، بلا سبقت معیار فراہم کرتے ہیں جس کے تجربے سے روزانہ دنیا بھر میں کروڑوں صارفین گزرتے ہیں۔ وائس ایج AMR اور AMR-WB+ پیٹنٹ پولز کے لیے لائسنسنگ ایڈمنسٹریٹر ہے۔

ذریعہ: وائس ایج کارپوریشن

رابطہ: وائس ایج مارکیٹنگ

+1-514-737-4940

marketing@voiceage.com