انٹر123 کارپوریشن اور ڈیمانڈ میڈیا انکارپوریٹڈ کے درمیان Demand.com کے بارے میں معاہدہ طے پا گیا

 

فینکس، 20 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معروف کارپوریشن (inter123) اور نیو میڈیا پرائیوٹ ایکوئٹی فرم نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے انٹرنیٹ ڈومین Demand.com ڈیمانڈ میڈیا انکارپوریٹڈ (Demand Media Inc.) کو فروخت کرنے کے لیے حتمی معاہدہ کر لیا ہے۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090720/LA47416LOGO)

انٹرنیٹ ڈومین کی فروخت جنوب مغرب میں معروف ٹیکنالوجی سرمایہ کاری و نجی ایکوئٹی فرمز میں سے ایک حیثیت سے انٹر123 کی حیثیت کو مزید مستحکم کرتی ہے۔ انٹر123 کارپوریشن کے چیئرمین اور صدر جیفری پیٹرسن (Jeffrey Peterson) نے کہا کہ “یہ سودا خطے میں ہماری بڑھتی ہوئی سرگرمی کو ظاہر کرتا ہے۔”

ڈیمانڈ میڈیا انکارپوریٹڈ کے شریک بانی، چیئرمین اور سی ای او رچرڈ روزنبلاٹ (Richard Rosenblatt) نے کہا کہ “ہم اس ڈومین نیم کے حصول کے لیے انٹر123 کارپوریشن کے ساتھ مل کر کام کرنے پر بہت خوش ہیں کیونکہ ہم اپنی کارپوریٹ برانڈنگ کی کوششوں کو پھیلا رہے ہیں۔”

معاہدے کی شرائط و تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

انٹر123 کارپوریشن کے بارے میں:

انٹر123 (ٹ م) نیواڈا میں قائم ایک نجی ایکوئٹی فرم ہے جو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نئی میڈیا کمپنیوں میں مہارت رکھتا ہے۔ انٹر123 کے اعلیٰ عہدیداران انتہائی ماہر شخصیات ہیں جو آئی ٹی اور نیو میڈیا کمپنیوں میں آپریشنز اور سینئر مینجمنٹ کا دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انٹر123 لاس ویگاس، نیواڈا اور فینکس، ایریزونا میں دفاتر کا حامل ہے۔ موجودہ پورٹ فولیو کمپنیوں میں ویٹور ڈاٹ ٹی وی (Vator.TV) اور سائٹ سرچ کارپوریشن (Sitesearch Corporation) شامل ہیں۔

ڈیمانڈ میڈیا کے بارے میں

ڈیمانڈ میڈیا (ٹ م) انٹرنیٹ کے معروف کیوریٹڈ مواد اور ڈسٹری بیوٹڈ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا مالک ہے اور اسے چلاتا ہے۔ یہ نجی ادارہ مئی 2006ء میں قائم کیا گیا اور سانتا مونیکا، کیلی فورنیا میں قائم ہے جبکہ اس کے دفاتر بیلیویو، واشنگٹن، آسٹن، ٹیکساس،نیویارک، ریاست نیویارک اور لندن، برطانیہ میں واقع ہیں۔ ڈیمانڈ میڈیا انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات  کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.demandmedia.com

ذریعہ: انٹر123 کارپوریشن؛ ڈیمانڈ میڈیا

رابطہ: کوئین ڈیلے (Quinn Daly) برائے ڈیمانڈ میڈیا

+1-310-394-6429

quinn@demandmedia.com؛

 

یا انٹر123 کارپوریشن

+1-702-990-3652

webmaster@inter123.com

تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090720/LA47416LOGO