کینٹن میلہ: ضرورت کی ہر شے، جلد از جلد آپ کی ضرورت کے وقت پر

 

گوانگ ژو، 13 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اب جبکہ 106 واں کینٹن میلہ (Canton Fair) تیزی سے قریب آ رہا ہے اور ہمارے صارفین تعطیلات کے ایام میں اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے طریقوں پر غور میں مصروف ہیں، اس وقت چائنا فارن ٹریڈ سینٹر جلد از جلد اور با آسانی سے خریداری کے لیے اُن کے دورۂ گوانگ ژو کی منصوبہ بندی کے لیے کام کر رہا ہے۔ کینٹن میلے کے منتظمین نے اشیاء کے مختلف زمرہ جات میں کام کرنے والے خریداروں اور فروخت کنندگان کو بہتر خدمات دینے کے لیے نمائش کے اوقات کے دوران وقت کو کم کر کے 3 روز کر دیا ہے۔

کینٹن میلے کا نیا شیڈول مندرجہ ذیل ہے:

پہلا مرحلہ: 15 تا 19 اکتوبر

برقیات و گھریلو برقی مصنوعات، ہارڈویئر و آلات، مشینری و فاضل پرزہ جات، عماراتی میٹریلز، روشنی کے آلات، کیمیائی مصنوعات، بین الاقوامی پویلین

دوسرا مرحلہ: 23 تا  27 اکتوبر

صارفی مصنوعات، تحفہ جات، گھریلو آرائش و زیبائش

تیسرا مرحلہ: 31 اکتوبر تا 4 نومبر

پارچہ بافی و ملبوسات، جوتے، دفتری ضرورت کی اشیاء، کیسز و تھیلے، تفریحی مصنوعات، ادویات، طبی آلات، صحت سے متعلقہ مصنوعات، غذائی مصنوعات

مصنوعات کی مکمل فہرست اور دیگر معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ http://www.cantonfair.org.cn/en ملاحظہ کیجیے۔

ایک سے زائد مرحلے میں شرکت کرنے والے افراد کے لیے تفریح کے وسیع تر مواقع موجود ہیں جو دورہ کرنے والے افراد کو مشغول رکھیں گی، ان تمام سرگرمیوں تک ہماری ویب سائٹ کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ “سبز افیون”، جیسا کہ چینی اسے پکارتے ہیں،  نامی راؤنڈ میں ایک مقامی گالف کلب بھی ہوگا، دریائے پرل کے کنارے اسپا کے آپشنز، یا دورہ کرنے والے افراد علاقے میں بہترین فٹنس کلبوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہماری ویب سائٹ میں شہر کے ایک روزہ سے لے کر سہ روزہ دورے تک کے بارے میں معلومات دستیاب ہیں۔ اور وہ جو حقیقی آرام کے خواہشمند ہیں کے لیے حسین سانیا کا سفر بھی شامل ہیں جو ہائنان جزیرہ کے قریب واقع ایک ساحلی قصبہ ہے، وہ ہماری ویب سائٹ کے ذریعے با آسانی انتظامات کر سکتے ہیں۔

کینٹن میلے میں ہم شرکاء کو اپنا دورہ آسان سے آسان تر بنانے کے لیے مکمل مدد کریں گے، بشمول ویزا رجسٹریشن عمل، جلد از جلد ملاقات طے کرنے میں مدد، رہائش اور حتیٰ کہ تفریح بھی مہیا کریں گے۔ کاروباری سفر ایک مقصد ہو سکتا ہے لیکن ہم ہمیشہ آپ کے سفرِ چین کو آسان اور پر لطف بنانے، ساتھ ساتھ آپ کو جلد از جلد واپس اپنے پیاروں تک پہنچانے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ذریعہ: چائنا فارن ٹریڈ سینٹر (CFTC)

رابطہ: صرف ذرائع ابلاغ کے لیے:

جناب سیاؤینگ وو (Xiaoying Wu)

برائے چائنا فارن ٹریڈ سینٹر،

+86-20-8913-8628