شنگھائی ورلڈ ایکسپو 2010ء میں اقوام متحدہ پویلین کو منور کرنے کے لیے تخلیقی معیشت نمائش

 

نیویارک، 10 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

یو این-ہیبی ٹیٹ (UN-Habitat) اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) میں خصوصی یونٹ برائے جنوب-جنوب تعاون نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت شنگھائی ورلڈ ایکسپو 2010ء میں یو این پویلین میں گلوبل ساؤتھ کری ایٹو اکنامی نمائش منعقد کی جائے گی۔

یو این-ہیبی ٹیٹ یو این پویلین کے لیے اقوام متحدہ کا اہم ادارہ ہے اور اسپیشل یونٹ اقوام متحدہ کی اہم ترین باڈیز میں سے ایک ہے جو تخلیقی معیشت (کری ایٹو اکنامی) کو ترقی کے ایک آلے کے طور پر آگے بڑھاتی ہیں۔

گلوبل ساؤتھ کری ایٹو اکنامی نمائش اس امر کو بیان کرے گی کہ تخلیقی معیشت کس طرح بہتر زندگی گزارنے کے قابل اور بہتر طرز زندگی کے حامل شہروں کے لیے تحریک کا باعث بنے گی اور یہ شنگھائی ورلڈ ایکسپو 2010ء کے موضوع ‘بہتر شہر، بہتر زندگی’ سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔ یہ اہداف جب کبھی حاصل ہوں، عوام مرکزی اہمیت کے حامل ہوں گے اور وہ تخلیق کو بنیادی وسیلے کے طور پر استعمال کرنے والی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ تخلیقی معیشت اقتصادی ترقی کے لیے اہم محرک ثابت ہو سکتی ہیں اور اس نمائش میں پیش کردہ لائحہ عمل (ایجنڈا) ایک وسیع تر منظر لیتا ہے، جو زور دیتا ہے کہ طویل المیعاد تحفظ پذیر ترقی تخلیقی اثاثوں کے موثر استعمال کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔

اسپیشل یونٹ یو این پویلین میں تخلیقی معیشت نمائش پیش کرے گا اور اسے چلائے گا جس میں تخلیقی گزرگاہیں، ایک یو این تخلیقی شب اور ایک تخلیقی اقتصادی ہفتہ شامل ہوگا۔

تخلیقی گزرگاہیں ایک مستقل کثیر الابلاغی (ملٹی میڈیا) نمائش ہوں گی جو سماجی، اقتصادی، ماحولیاتی اور ثقافتی ترقی میں تخلیقی سرگرمیوں کے کردار کو نمایاں کریں گی۔ تخلیقی گزرگاہیں عالمی نمائش (ورلڈ ایکسپو) کے چھ ماہی عرصے کے دوران پیش کی جائیں گی۔ منتخب تخلیقی سرگرمیاں دنیا بھر سے منتخب ہوں گی۔

یو این تخلیقی شب 24 اکتوبر کو یومِ اقوامِ متحدہ پر بین الاقوامی کارکردگی کے ذریعے منائی جائے گی۔

تخلیقی اقتصادی ہفتہ کثیر الادارہ جاتی ورکشاپس اور اجلاسوں کے سلسلے پر مشتمل ہوگا جو 19 سے 24 اکتوبر 2010ء کے دوران منعقد ہوں گے۔ شرکاء ترقی کے لیے ایک محرک کی حیثیت سے تخلیقی معیشت پر گفتگو کریں گے۔

یہ شراکت تخلیقی معیشت کے ترقیاتی فوائد کو فروغ دے گی ساتھ ساتھ یو این پویلین کی جانب ان 70 ملین افراد کی کشش کا باعث بھی بنانے گی جو ممکنہ طور پر عالمی نمائش 2010ء میں شرکت کریں گے۔

مفاہمت کی یادداشت پر یو این-ہیبی ٹیٹ کی جانب سے لارس رائٹرسوارڈ (Lars Reutersward) اور اسپیشل یونٹ کی جانب سے یی پنگ ژو (Yiping Zhou) نے دستخط کیے۔

شنگھائی عالمی نمائش 2010ء میں یو این پویلین کے بارے میں اضافی معلومات کے لیے ایونی بہنام (Awni Behnam)، یو این کمشنر برائے ایکسپو، سے رابطہ کریں۔ تخلیقی معیشت نمائش کے بارے میں معلومات کے لیے فرانسسکو سمپلیسیو (Francisco Simplicio) سے Francisco.simplicio@undp.org یا 212 906 5821 پر رابطہ کریں۔

ذریعہ: اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام  (United Nations Development Programme)

رابطہ:

فرانسسکو سمپلیسیو (Francisco Simplicio) برائے اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام،

+1-212-906-5821

Francisco.simplicio@undp.org