JDSU نے فنیسار سے نیٹ ورک ٹولز بزنس کے حصول کے لیے فیصلہ کن معاہدے کا اعلان کر دیا

 

ملی پٹاس،کیلیفورنیا، 9 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

جے ڈی ایس یو (JDSU) نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ فنیسار کارپوریشن (Finisar Corporation) کے نیٹ ورک ٹولز بزنس کے حصول کے لیے حتمی معاہدے پر پہنچ چکا ہے۔ 30 اپریل 2009ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں فنیسار کے لیے 44.2 ملین ڈالرز کی آمدنی حاصل کرنے والا نیٹ ورک ٹولز اسٹوریج ایریا نیٹ ورک (SAN) پروٹوکول ٹیسٹ ٹولز، سافٹ ویئرز اور سروسز مہیا کرنے والا دنیا کا معروف ترین ادارہ ہے۔ معاہدے کی شرائط کے تحت جے ڈی ایس یو تقریباً 40.6 ملین ڈالرز نقد کے بدلے میں نیٹ ورک ٹولز بزنس کو حاصل کرے گا اور فریقین نے جولائی 2009ء کے اختتام سے قبل ٹرانزیکشن کو مکمل کرنے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20050913/SFTU125LOGO)

اس تکمیلی حصول، جس کے بارے میں جے ڈی ایس یو امید رکھتا ہے کہ مالی سال 2010ء کی دوسری سہ ماہی میں آپریٹنگ کی آمدنی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا، میں مندرجہ ذیل اسٹریٹجک فوائد شامل ہیں:

— جے ڈی ایس یو کی لیب ٹیسٹ مارکیٹ موجودگی میں اضافہ- نیٹ ورک ٹولز کے صارفین میں دنیا کے معروف اسٹوریج نیٹ ورک سسٹم اور کمپونینٹ مینوفیکچررز، سسٹم انٹیگریٹرز کے بڑے ڈیٹا سینٹرز چلانے والی انٹرپرائزز بھی  شامل ہیں۔ یہ ٹرانزیکشن جے ڈی ایس یو کی متعلقہ مارکیٹ میں فوری اضافے کا باعث بنے گی اور جےڈی ایس یو اور نیٹ ورک ٹولز بزنس کے مشترکہ تجربے کے ذریعے ترقی کے نئے مواقع تخلیق کرے گی۔

— پروڈکٹ انوویشن – 40/100G جیسے شعبوں میں جے ڈی ایس یو کے کمیونی کیشن ٹیسٹ ڈیولپمنٹ تجربے اور اسٹوریج نیٹ ورک پروٹوکول ٹیسٹ میں نیٹ ورک ٹولز کی قوت کا ملاپ مصنوعات کے اختراع کو مہمیز عطا کرے گا جو ایتھرنیٹ اور دیگر ابھرتے ہوئے ایس اے این ٹیسٹ مارکیٹ مواقع پر فائبر چینل استعمال کرنے کی سہولت دے گا۔

— ترقی کے نئےمواقع- نیٹ ورک ٹولز بزنس دنیا بھر کی مارکیٹوں میں اپنی اسٹوریج نیٹ ورک ٹیسٹ پروڈکٹ لائن کی پیداوار میں اضافے کے لیے اس پوزیشن میں ہوگا کہ جے ڈی ایس یوکے مستحکم عالمی سیلز چینلز اور کسٹمر سروس اورسروس آرگنائزیشن کو متوازن کر سکے۔

جے ڈي ایس یو کے کمیونی کیشنز ٹیسٹ اور میژرمنٹ بزنس شعبے کے صدر ڈیو ہولی (Dave Holly) نے کہا ہے کہ “نیٹ ورک ٹولز بزنس حکمت عملی کے اعتبار سے جے ڈی ایس یو کا بہترین جوڑ ہے۔یہ حصول جے ڈی ایس یو کو فوری طور پر اسٹوریج نیٹ ورک ٹیسٹ سلوشنز میں بہترین فراہم کنندہ بنا دے گا اور ہماری لیب مینوفیکچرنگ سے تعلق رکھنے والے صارفین کو مشترکہ تجرباتی تجربے کے ذریعے جدت و اختراع اور بہتر خدمات کی فراہمی کے نئے مواقع تخلیق کرے گا۔”

ایس اے این تجزیے اور ڈیٹا جنریشن اور لوڈ ٹیسٹنگ سیگمنٹ پر توجہ مرکوز رکھنے والا نیٹ ورک ٹولز پورٹ فولیو فائبر چینل، گیگابٹ ایتھرنیٹ، 10GigE، iSCSI،SAS اور SATAجیسے اسٹوریج پروٹوکولز کی وسیع رینج میں مہارت رکھتا ہے۔ اس کی مصنوعات و خدمات اسٹوریج نیٹ ورکس کی تیاری اور فیلڈ ڈپلائمنٹ میں استعمال ہوتی ہیں،جن میں شامل ہیں:

— اسٹوریج انڈسٹری کا نمبر ایک ٹیسٹ پلیٹ فارم Xgig (ر)، اور  معروف اسٹوریج پروٹوکول اینالسس و ٹربل شوٹنگ سافٹ ویئر Xgig Expert۔  Xgig مصنوعات کی فہرست میں 8G فائبر چینل اور 6G SAS/SATA پروٹوکولز کے لیے مارکیٹ میں سب سے پہلے تجزیے اور ٹربل شوٹنگ کی صلاحیتیں شامل ہیں۔ Xgig ڈیٹا جنریشن اور لوڈ ٹیسٹنگ صلاحیتوں میں ایتھرنیٹ پر 10G فائبر چینل کے لیے حل شامل ہیں۔

— بس ڈاکٹر (Bus Doctor) (ر)، ایک معروف ملٹی-اینالسس ٹیسٹ پلیٹ فارم برائے صارفیالیکٹرانکس ڈیزائن اور انٹر آپریبلٹی ٹیسٹنگ، جو ڈیسک ٹاپ، نوٹ بک اور دیگر پرسنل کمپیوٹنگ آلات میں استعمال ہونے والے پروٹوکولز کی وسیع رینج سے نمٹتا ہے۔

— میڈوسا لیبس (Medusa Labs جو ایس اے این پروٹوکول تجزیہ اور تجرباتی تربیت اور خدمات فراہم کرتا ہے۔ میڈوسا لیب خدمات میں ایک براہ راست اور مکمل طور پر تیار کردہ اسٹوریج نیٹ ورک ماحول میں آؤٹ سورسڈ ڈیزائن ویری فکیشن اور پرفارمنس ٹیسٹنگ کرنا شامل ہیں۔ میڈوسا لیبس ایس اے این پروٹوکول کی تربیت بھی فراہم کرتی ہے۔

نیٹ ورک ٹولز بزنس، جس کا حالیہ صدر دفتر سنی ویل (Sunnyvale)، کیلیفورنیا میں واقع ہے، دنیا بھر میں 100 سے زائد ملازمین کا حامل ہے۔ ٹرانزیکشن کی تکمیل پر نیٹ ورک ٹولز جے ڈی ایس یو کے کمیونی کیشنز ٹیسٹ اینڈ میژرمنٹ بزنس شعبے کے انسٹریومنٹ بزنس ڈویژن میں اسٹوریج نیٹ ورک ٹیسٹ یونٹ قائم کرے گا۔ڈیو بیوس (Dave Buse) بدستور کاروبار کی قیادت کریں گے، جو جے ڈی ایس یو کے انسٹریومنٹ بزنس ڈویژن کے جنرل مینیجر جیری جینٹائل (Jerry Gentile) کو جوابدہ ہوں گے۔

جے ڈی ایس یو کے بارے میں

جے ڈی ایس یو (نیس ڈیک: JDSU؛ اور ٹی ایس ایکس: JDU) کمیونی کیشنز، کمرشل اور صارفی مارکیٹوں میں براڈبینڈ اور آپٹیکل انوویشن کی سہولت دیتا ہے۔ جے ڈی ایس یو ٹیلی کمیونی کیشنز خدمات فراہم کنندگان، کیبل آپریٹرز اور نیٹ ورک ایکوئپمنٹ تیار کنندگان کے لیے کمیونی کیشن ٹیسٹ اور میژرمنٹ سلوشنز اور آپٹیکل پروڈکٹس کا معروف فراہم کنندہ ہے۔ جے ڈی ایس یو طبی/ماحولیاتی انسٹریومنٹیشن، سیمی کنڈکٹر پروسیسنگ، ڈسپلے، برانڈ توثیق کا عمل، ایرو اسپیس اور دفاع اور آرائشی ایپلی کیشنز کے لیے جدید آپٹیکل حل پیش کرنے والا اہم ادارہ بھی ہے۔ مزید معلومات یہاں دستیاب ہیں http://www.jdsu.com۔

روابط

ذرائع ابلاغ/صنعت: جم مونرو (Jim Monroe+1 240-404-1922 یا jim.monroe@jdsu.com

سرمایہ کار: مائیکل لیوائن (Michelle Levine+1 408-546-4421 یا michelle.levine@jdsu.com

 

اس خبری اعلامیہ میں متعدد بیانات خالص تاریخی حقائق نہیں ہیں اور یہ مستقبل کے حوالے سے بیانات کے زمرے میں آتے ہیں جو سیکورٹیز ایکٹ 1933ء کے سیکشن 27A اور سیکورٹیز ایکٹ 1934ء کے سیکشن 21E کے تحت آتے ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے ایسے بیانات میں ایسے بیانات یا مقاصد شامل ہیں جو فنیسار کے نیٹ ورک ٹولز آپریشنز، سیلز چینلز اور کاروبار کی کامیابی سے جے ڈی ایس یو میں شمولیت، یا اس پریزینٹیشن میں پیش کی گئی فنسار کی نیٹ ورک ٹولز مصنوعات (ا) کامیابی سے متعارف اور مارکیٹ میں پیش کی جائے، (ب) ہمارے صارفین کے معیار پر پورا اترے یا ان کی جانب سے خریدی جائے، یا (ج) کسی بھی مخصوص حالت یا کارکردگی یا اعتماد کے معیارات پر پورا اترے، لیکن یہ صرف ان مندرجہ بالا صورتوں پر ہی منحصر نہیں۔ مستقبل کے حوالے سے اس طرح کے بیانات خطرات و غیر یقینی کیفیات کے حامل ہیں، اگر حقیقتاً دیکھا جائے تو ادارے کے آپریشنز، بزنس اور مالی صورتحال کے نتائج کو خراب کر سکتے ہیں۔ ان خطرات اور غیر یقینی کیفیات میں مندرجہ ذیل و دیگر شامل ہیں: (ا) صارف کی طلب کی سطحوں، مستقبل میں مارکیٹ کی پیشرفت اوروقت، وسعت، مقام، ضروریات اور نیٹ ورک بلڈ-آؤٹس اور ٹیکنالوجی ٹرانزیشنز کی قسم  کے بارے میں ہمارے نظری، بہت محدود ہے؛ (ب) ٹرانزیکشن کی تکمیل کے بعد عبوری دور میں نیٹ ورک ٹولز بزنس میں کلیدی ملازمین کو برقرار رکھنے کی ہماری صلاحیت؛ (ج) اپنے کمیونی کیشن ٹیسٹ اور میژرمنٹ بزنس شعبے میں نئے کاروبار کو کاروباری عمل میں بغیر کسی رکاوٹ کے شامل کرنے کی ہماری صلاحیت اور ساتھ ساتھ مثبت آپریٹنگ آمدنی حاصل کرنا؛ (د) شاید مصنوعات نہ کر سکیں (i) بغیر مادی خامیوں کے توقع کے مطابق کارکردگی نہ دکھا سکیں، (ii) قابل قبول حجم، فائدے اور اخراجات پر تیار ہوں، (iii) ہمارے صارفین کے معیارات پر پورا اتریں اور وہ اسے قبول کریں، اور (iv) ہمارے مقابل اداروں کی پیش کردہ مصنوعات کا کامیابی سے مقابلہ کر سکیں، (ہ) مصنوعات کی اختراع و جدت اور پیشرفت اور خدمات میں اندازوں کے مطابق ممکنہ ہم کاری و تعاون نہ مل سکے، (و) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کردہ دستاویزات میں ادارے کی جانب سے پیش کیے گئے عوامل۔ اس اعلامیہ میں پیش کردہ مستقبل کے حوالے سے بیانات صرف موجودہ تاریخ تک کا احطہ کرتے ہیں اور ادارہ یہاں پیش کردہ بیانات کو تازہ کرنے کا پابند نہیں۔

ذریعہ: JDSU

رابطہ: ذرائع ابلاغ/صنعت: جم مونرو (Jim Monroe+1-240-404-1922یا jim.monroe@jdsu.com؛

یا سرمایہ کار: مائیکل لیوائن (Michelle Levine+1-408-546-4421یا michelle.levine@jdsu.com،  دونوں برائے JDSU

لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20050913/SFTU125LOGO

(JDSU JDU.TO)