مائیکروسافٹ نے اسٹیون سینوفسکی کو صدر، ونڈوز ڈویژن کے عہدے پر ترقی دے دی

 

ریڈمنڈ، واشنگٹن، 9 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ٹیمی ریلر ونڈوز مارکیٹنگ اور فنانس کی قیادت کریں گی

مائیکروسافٹ کارپوریشن نے آج اسٹیون سینوفسکی (Steven Sinofsky) کو ترقی دیتے ہوئے ونڈوز ڈویژن کا صدر مقرر کر دیا ہے۔ ونڈوز (Windows) میں 20 سال کا تجربہ رکھنے والے سینوفسکی حال ہی میں ونڈوز اور ونڈوز لائیو انجینئرنگ گروپ کی قیادت کر چکے ہیں، اور 22 اکتوبر کو ونڈوز 7 کی دستیابی کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کر چکے ہیں۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000822/MSFTLOGO)

سینوفسکی نے صدر کی حیثیت سے ونڈوز بزنس کی ذمہ داری سنبھالی ہے جس میں ونڈوز (Windows)، ونڈوز لائیو (Windows Live) اور انٹرنیٹ ایکسپلورر (Internet Explorer) کے لیے انجینئرنگ اور مارکیٹنگ دونوں شامل ہیں۔

مائیکروسافٹ کے سی ای او اسٹیو بالمر (Steve Ballmer) نے کہا ہے کہ “اسٹیو سینوفسکی نے بڑی ٹیموں کی قیادت کی بھرپور صلاحیت کو ثابت کر چکے ہیں جو زبردست مصنوعات جاری پیش کرتی ہیں۔ ونڈوز 7 (Windows 7) کو اجراء کے لیے تیار کرنے میں انہوں نے اور ان کی ٹیم نے جو کردار ادا کیا وہ اس امر کو ظاہر کرتا ہے کہ عالمی معیار کا سافٹ ویئر کس طرح تیار اور شپ کیا جاتا ہے۔ وہ ونڈوز گروپ کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔”

سینوفسکی نے ونڈوز میں اپنے کیریئر کا آغاز 1989ء میں انجینئرنگ کے شعبے سے کیا اور مائیکروسافٹ کی پروڈکٹ ٹیموں میں متعدد عہدوں پر تعینات رہے۔ ان کی مکمل سوانح حیات یہاں دستیاب ہے (http://www.microsoft.com/presspass/exec/ssinofsky/

مزید برآں موجودہ چیف فنانشل آفیسر (CFO) برائے ونڈوز ڈویژن ٹیمی ریلر (Tami Reller) (http://www.microsoft.com/presspass/exec/treller/) مارکیٹنگ کے لیے اضافی ذمہ داری سنبھالیں گی۔ بل ویٹے (Bill Veghte) (http://www.microsoft.com/presspass/exec/veghte/) ادارے میں نیا قائدانہ عہدہ سنبھالیں گے جس کا اعلان رواں سال کیا جائے گا۔ ریلر اور ویٹے کے درمیان عبوری عہدے اواخرِ جولائی میں طے کیے جائیں گے جب ونڈوز 7 ریلیز ٹو مینوفیکچرنگ (RTM) کا سنگ میل عبور کرے گی۔

ریلر نے 2001ء میں گریٹ پلینز سافٹ ویئر انکارپوریٹڈ (Great Plains Software Inc.) کے حصول کے نتیجے میں مائیکروسافٹ میں شمولیت اختیار کی۔ ریلر گریٹ پلینز کے حصول کے وقت CFO تھے اور اس سے قبل مارکیٹنگ، سیلز اور جنرل مینجمنٹ کے مختلف اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ مائیکروسافٹ میں شمولیت کے بعد سے وہ مائیکروسافٹ بزنس سلوشنز کے لیے مارکیٹنگ کی کارپوریٹ نائب صدر سمیت مختلف قائدانہ عہدوں پر تعینات رہ چکی ہیں، جہاں مائیکروسافٹ ڈائنامکس برانڈ کے اجراء کی ذمہ دار تھیں۔ وہ سینوفسکی کو رپورٹ کریں گی اور سی ایف او کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بھی نبھاتیں رہیں گی۔

سینوفسکی کہتے ہیں کہ “ونڈوز بزنس کے حوالے سے ان کی عمیق معلومات کے علاوہ، میں بہت خوش ہوں کہ ٹیمی اپنے ساتھ مارکیٹنگ اور فنانس کا وسیع تجربہ اور بزنس سافٹ ویئر میں شراکت داروں کے منافع بخش اور مستحکم نظام کو مضبوط تر کرنے کی اپنی تاریخ بھی ونڈوز میں لائیں گی۔”

جون ڈی وان (Jon DeVaan) سینئر نائب صدر کی حیثیت سے اپنا کردار نبھاتے رہیں گے اور سینوفسکی کو رپورٹ کریں گے۔ ڈی وان نے ونڈوز 7 اور ونڈوز سرور 2008 آر 2 کے بنیادی اجزاء کی تخلیق کی ذمہ داری انجینئرنگ ٹیم کو منظم کیا۔ ڈی وان 25 سالوں سے مائیکروسافٹ کے ملازم ہیں ان کی مکمل سوانح حیات یہاں دستیاب ہے (http://www.microsoft.com/presspass/exec/devaan/

1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ (نیس ڈیک: MSFT) سافٹ ویئر، سروسز اور سلوشنز میں عالمی رہنما ہے جو افراد اور کاروباری اداروں کو اپنی مکمل صلاحیتوں کے ادراک میں مدد دیتا ہے۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن

رابطہ: ریپڈ رسپانس ٹیم از ویگنر ایڈسٹروم ورلڈوائیڈ،

+1-503-443-7070،  rrt@waggeneredstrom.com،  برائے مائیکروسافٹ

ہدایت برائے مدیران: اگر آپ مائیکروسافٹ کے حوالے سے اضافی معلومات دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو مائیکروسافٹ کے کارپوریٹ انفارمیشن پیجز پر مائیکروسافٹ کا ویب پیج http://www.microsoft.com/presspass ملاحظہ کیجیے۔ اس اعلامیہ کے اجراء کے موقع پر ویب روابط، ٹیلی فون نمبرز اور خطابات درست کیے گئے تھے لیکن ممکن ہے کہ یہ تبدیل ہو گئے ہوں۔ صحافی اور تجزیہ کار مزید مدد کے لیے مائیکرو سافٹ کی ریپڈ رسپانس ٹیم یا http://www.microsoft.com/presspass/contactpr.mspx  پر موجود روابط سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000822/MSFTLOGO