اعلیٰ ٹیکنالوجی کا حامل ‘اسمارٹ’ فیس ماسک ہانگ کانگ کے خاندانوں کو سوائن فلو سے نمٹنے میں مدد دے گا

 

ہانگ کانگ، 8 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

آج سے ہانگ کانگ کے عوام اور ان کے بچے فلیجنٹ (Filligent) کے مناسب قیمت کے حامل اینٹی-مائیکروبائیل  فیس ماسک ‘بائیوماسک(ٹ م)’ (BioMask) تک براہ راست رسائی حاصل کریں گے۔ یہ انقلابی ماسک، جو H1N1 جیسے جراثیم کو جھانسہ دیتا ہے  اور ماسک سے ٹکراتے ہی انہیں ختم کر دیتا ہے، ایشیا کی معروف ترین ڈرگ اسٹور چین ‘واٹسنز’ (Watsons) کے ذریعے آج لانچ کیا گیا ہے۔ مزید برآں ہانگ کانگ کی سب سے بڑی ٹریول ایجنسی ‘ہانگ تھائی’ (Hong Thai) اگست کے آخر تک تمام فضائی مسافروں کو اعزازی بنیادوں پر بائیوماسک (ٹ م) فراہم کرے گی۔ اب تک ، سی ای-سرٹیفائیڈ، خاص ماسک صرف طبی و صحت عامہ کے ماہرین کے لیے دستیاب تھا۔ بائیوماسک کی لانچنگ اور صارفی خوردہ فروشوں (کسٹمر ری ٹیلرز) اور خدمات فراہم کنندگان (سروس پرووائیڈرز) کے ذریعے دستیابی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ، بقول سی ای او میلیسا موبرے-ڈی-اربیلا (Melissa Mowbray-d’Arbela)، “بائیوماسک (ٹ م) پہلا ‘انٹیلی جنٹ’ بائیوماسک ہے۔ آپ کو اسے درست انداز میں استعمال کے لیے کسی ماہر صحت یا طبی ماہر کی ضرورت نہیں۔ بلکہ یہ پہننے اور اتارنے میں بالکل آسان ہے۔ اس لیے یہ رواں سال کے سوائن فلو بحران کے دوران عام افراد اور بچوں کے تحفظ فراہم کرنے کی بہترین صورتوں میں سے ایک ہے۔”

(تصویر: http://www.prnasia.com/sa/2009/02/16/200902161730.gif)

در حقیقت عام سرجیکل ماسک چہرے کی ساخت کے مطابق درست انداز میں فٹ نہیں ہوتے اور طرفین سے اخراج کے باعث زندہ جرثوموں سے باآسانی آلودہ ہو سکتے ہیں، جبکہ بائیوماسک (ٹ م) پہننا آسان ہے اور یہ محفوظ انداز میں فٹ ہو جاتا ہے اور مستقل جرثوموں کو مارتا رہتا ہے۔ عام ماسک کے مقابلے میں یہ اتارنے کے بعد بھی زندہ جرثوموں سے آلودہ نہیں ہوتا۔ اس لیے بائیوماسک (ٹ م) بچوں کے لیے زبردست ہے جو چہرے کے ماسکس کو چھونے کے لیے بے تاب اور مضطرب رہتے ہیں۔

بائیوماسک (ٹ م) 5 سال یا اس سے زائد کے بچوں کو فٹ آتا ہے جو اسے رواں موسم گرما میں طلباء کے لیے ایک ناگزیر شے بناتا ہے: حالانکہ اگر اسکولوں کی تعطیلات کے دوران بھی والدین اپنے بچوں کے باہر کھیلنے، گھومنے پھرنے اور دیگر افراد سے ملنے کے لیے چھوڑ سکتے ہیں اور اس بات کو ذہن میں تازہ رکھ سکتے ہیں کہ ان کا بچہ جدید دور کے محفوظ اور آرام دہ ترین چہرے کا ماسک پہنے ہوئے ہے۔ جیسا کہ ہانگ کانگ کی ایک ماں کہتی ہیں کہ “میں پریشان تھی کہ بچے تمام موسم گرما میں گھر میں قید رہیں گے۔ لیکن بائیوماسک (ٹ م) کے ذریعے اب بچے اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔ ہم گرمیوں کی تعطیلات میں اہل خانہ کے سفر کا بھی سوچ رہے ہیں۔ ہوائی جہاز میں بائیوماسکس پہن کر ہوائی سفر کہیں زیادہ محفوظ ہوجائے گا۔”

صحت عامہ کے کارکنان کے لیے بائیوماسک (ٹ م) سب سے بہترین ماسک بھی ہے۔ صرف اس لیے نہیں کہ یہ جرثوموں کو فورا مارنے کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے بلکہ بائیوماسک (ٹ م) سانس لینے میں آسانی بھی پیدا کرتا ہے اور آرام دہ بھی ہے خصوصاً اگر اس کا مقابلہ بے آرام اور بھاری بھرکم N95 سے کیا جائے۔

بائیوماسک (ٹ م) فلیجنٹ کی انقلابی اینٹی-مائیکروبائیل  بائیوفرینڈ (ٹ م) (BioFriend)پرسنل کیئر رینج کی پہلی پروڈکٹ ہے جو واٹسنز پر لانچ کی گئی ہے۔ دیگر بائیوفرینڈ (ٹ م) مصنوعات میں جراثیم سے خشک طریقے سے پاک کرنے والا رومال (QuickCloth)، جراثیم سے پاک کرنے والے چپک دار اسٹیکرز (QuickPatch)، بدبو پر کنٹرول کرنے والی انسولین (BioSole)، کاسمیٹک پفس (BioPuff) خود جراثیم کش کاسمیٹک اسپنج (BioSponge) شامل ہیں، جو رواں سال جاری کی جائیں گی۔ جدید پرسنل کیئر لائن جلد ہانگ کانگ بھر میں پارک ‘ن’شاپ (Park ‘n’ Shop)اسٹورز پر بھی دستیاب ہوں گی۔

ہانگ کانگ کے دو قابل بھروسہ ترین صارفی برانڈز کے ساتھ بائیوماسک (ٹ م) کا اجراء فلیجنٹ کی کامیاب کہانی کے صرف دو مراحل ہیں۔ بہار 2009ء میں اپنے اجراء کے بعد سے اب تک بائیوماسک (ٹ م) قومی حکومتوں، این جی اوز اور بلیو-چپ نجی شعبے کے اداروں کی جانب سے خریدا گیا ہے۔ اب تک بائیوماسک (ٹ م) یورپی برادری اور آسٹریلیا میں فروخت کے لیے منظور ہو چکا ہے، اور تحفظ، ڈیزائن اور موثریت کے اعتبار سے ان علاقوں کے معیارات پر پورا اترا ہے یا ان معیارات سے بھی بالاتر ثابت ہوا ہے۔ فلیجنٹ کی پیٹنٹ یافتہ بائیوفرینڈ (ٹ م) ٹیکنالوجی کا کامیاب تجارتی نفاذ ایک روشن مثال ہے کہ ہانگ کانگ کی ایک کمپنی جدید ٹیکنالوجی، بے مثال مصنوعات اور یادگار برانڈز کے ذریعے کس طرح بین الاقوامی مارکیٹ کو فتح کر سکتی ہے۔

بائیوماسک کے بارے میں

بائیوماسک “انٹیلی جنٹ فلٹریشن” ٹیکنالوجی کی بنیاد پر سائنسی انداز میں ڈیزائن اور ٹیسٹ شدہ کثیر السطحی مواد سے تیار کیا گیا ہے جس کی اندرونی ساخت میں ایک بے مثال موثر سطح موجود ہے جو زبردست اینٹی-مائیکروبائیل خصوصیات کی حامل ہے۔ یہ موثر سطح پیتھوجینز کے ٹکراتے ہی انہوں منٹوں میں شناخت کر کے پھنساتی اور پھر مار دیتی ہے۔

پیٹنٹ شدہ بائیوفرینڈ (BioFriend) (ٹی ایم)ٹیکسٹائل لیئر انسانی خلیوں کا بہروپ دھار کر پیتھوجینز کو پکڑتی ہے کیونکہ یہ عام طور پر انہی سے منسلک ہوتے ہیں، بعد ازاں ان کی سطحوں(وائرسز) اور خلیوں کی دیواروں (بیکٹیریا) کو تہ و بالا کر کے اُن کا خاتمہ کر دیتی ہے۔ کئی وائرسز، بشمول انفلوئنزا وائرسز، ایک ٹرمینل سیالک ایسڈ سے جڑے ہوتے ہیں جو انسانی خلیہ کی جھلی پر موجود رہتا ہے۔ بائیوفرینڈ (ٹی ایم) ٹیکسٹائل کا بائنڈنگ ایجنٹ انفلوئنزا وائرس پر سیالک ایسڈ کے بائنڈنگ ایکشن کا بہروپ دھارتا ہے۔

چہرے کے عام ماسکس (بشمول عام سرجیکل ماسکس اورN95) ہوا میں تیرتے ہوئے پیتھوجینز کو نہیں مارتے۔ وہ صرف ایک غیر موثر میکانیکی فلٹریشن ڈیزائن کی بنیاد پر بنے ہوتے ہیں۔ اس لیے اِن ماسکوں کے اوپر یا ان کے اندر بھی جرثومے گھنٹوں تک زندہ رہ سکتے ہیں، جو اُن  کے پھیلاؤ کے امکانات کو کہیں زیادہ بڑھا دیتے ہیں۔ سختی سے کسے ہوئے N95 فیس ماسک کے مقابلے میں بائیوماسک موثریت، آرام اور سانس لینے میں آسانی دینے کے لحاظ سے بدرجہا بہتر  ہے۔

سی ای ٹیسٹنگ عمل کے دوران بائیوماسک پر زندہ ایروسلائزڈ انفلوئنزا اے کے وائرس کا اسپرے کیا گیا جو عام چھینک کے مقابلے میں 50 گنا زیادہ مواد ہے۔ (میکسیکو کا سور فلو انفلوئنزا اے وائرس کا پھیلاؤ ہے)۔ 99.9 فیصد سے زائد وائرس ایک منٹ سے بھی کم وقت میں مار دیے گئے۔ دیگر کلیدی پیتھوجینز پر بھی ایسے ہی تجربات کیے گئے جس کے نتائج بھی یکساں رہے۔ دہنی اور جلدی کھلے ہوئے تمام راستوں پر تجربات کے سلسلے میں بائیوماسک نے انسانوں پر کسی قسم کے مضر اثرات ظاہر نہیں کیے۔ بائیوماسک ‘ISO10933: طبی آلات کا حیاتیاتی ارتقاء’ میں طے کیے گئے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ معیارات کے تحت جلدی حیاتیاتی موافقت (biocompatibility) کے تحت تجربات سے گزارا گیا۔ خلیات کے لیے سائٹوٹوکسٹی، مس ہونے پر جلدی سوزش، اور مستقلاً مس ہونے کی صورت میں جلد کی حساسیت جانچنے کے لیے تجربات کیے گئے۔ جس میں کوئی سائٹوٹوکسٹی، سوزش یا حساسیت کا واقعہ مشاہدے میں نہیں آیا۔

یورپی برادری کے ہدایت نامہ برائے طبی آلات 93/42/EEC کو تسلیم کرنے کے بعد فلیجنٹ اپنے جدید جراثیم کش بائیو ماسک کے ڈیزائن، موثریت اور تحفظ کے لیے ای یو کی سخت شرائط پر پورا اترا ہے۔بائیوماسک ٹی جی اے-سرٹیفائیڈ بھی جس کا مطلب ہے کہ وہ آسٹریلیا کے معیارات پر پورا اترتا ہے یا ان معیارات سے بڑھ کر ہے۔

بائیوفرینڈ (ٹی ایم) کے بارے میں

2008ء میں فلیجنٹ نے ایک انقلابی ٹیکنالوجی ایجاد کی جسے بائیوفرینڈ (ٹی ایم) کہا گیا، جس سے ٹکراتے ہی وائرسز اور بیکٹیریا مرجاتے ہیں۔ بائیوفرینڈ کی سالمی ٹیکنالوجی ذیلی یا زیریں طبق جیسے مصنوعی ریشم اور سوتی پارچہ جات پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ بائیوفرینڈ (ٹی ایم) انسانی خلیوں کا بہروپ دھار کر پیتھوجینز کو پکڑتا ہے کیونکہ یہ عام طور پر انہی سے جڑے ہوتے ہیں، بعد ازاں اُن کی سطحوں (وائرسز) اور خلیوں کی دیواروں (بیکٹیریا) کو تہ و بالا کر کے اُن کا خاتمہ کر دیتی ہے۔بائیوفرینڈ (ٹی ایم) جراثیموں کو ختم کر دیتی ہے جس میں انفلوئنزا اے (بشمولH1N1)، ہرپس سمپلیکس، رائنووائرس، عمومی بخار، خسرہ، نمونیا، SARS، تپ دق، اسٹرپٹوکوکس اور MRSA شامل ہیں۔ بائیو فرینڈ کی انٹیلی جنٹ فلٹریشن ٹیکنالوجی صرف خطرناک عناصر کو ہدف بناتی ہے اور سانس لینے کی صلاحیت اور آرام کو ممکن بناتی ہے۔ مختلف ذیلی و زیریں طبقوں کے ساتھ استعمال کرنے کے نتیجے میں جرثوموں کی وسیع اقسام کو مارنے کی صلاحیتوں کے ساتھ بائیوفرینڈ (ٹی ایم) فطری طور پر خود کو صارفی مصنوعات کی وسیع ایپلی کیشنز میں ڈھال لیتا ہے۔ بائیوفرینڈ (ٹی ایم) نہ صرف انفیکشن  کو روکتا اور اس سے تحفظ دیتا ہے بلکہ روزمرہ استعمال کی ذاتی اشیاء، جو جراثیموں اور وائرسوں کی زد میں رہتی ہیں، کو محفوظ اور صاف رکھتا ہے۔

فلیجنٹ کے بارے میں

فلیجنٹ ہانگ کانگ کی ایک بائیوٹیک کمپنی ہے جو بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ڈیزائن کردہ جدید اور سستی ‘انٹیلی جنٹ فلٹریشن’ تیار کرتی ہے۔ اس کی ملکیتی ٹیکنالوجیز سالموں کی سطح پر حیاتیاتی کیمیا کے استعمال کے ذریعے ہوا، پانی اور دیگر سطحوں بشمول انسانی جلد، سے خطرناک پیتھوجینز اور کیمیائی مادوں کو انسانی جسم میں داخل ہونے سے پہلے ختم یا غیر موثر کرتی ہے۔ فلیجنٹ متعدی اور دیگر امراض سے بچاؤ کے لیے عام افراد کو سستے اور جدید تحفظ بخش آلات فراہم کرتا ہے۔ فلیجنٹ عوام کو صحت کے انتخاب کا حق دیتا ہے۔

 

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

 

محترمہ یوان اووئی ()

چیف مارکیٹنگ آفیسر

فلیجنٹ لمیٹڈ

ٹیلی فون: +852-2542-2400

ای میل: Joanne.ooi@filligent.com

 

ذریعہ: فلیجنٹ (Filligent)