مائیکروسافٹ نے امیجن کپ 2009ء کے فاتحین کا اعلان کر دیا

 

قاہرہ، 8 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

طلباء نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اقوام متحدہ کے ہزاریہ ترقیاتی اہداف (ملینیم ڈیولپمنٹ گولز) کے لیے طریقے وضع کیے

100 سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 3 لاکھ طلباء میں سے منتخب ہونے والے حتمی امیدواران (فائنلسٹ)کے درمیان سخت مقابلے کے بعد مائیکروسافٹ کارپوریشن نے امیجن کپ 2009ء (Imagine Cup 2009) کے فاتحین کا اعلان کر دیا۔ اول درجہ حاصل کرنے کا جشن منانے والی رومانیہ کی ٹیم SYTECH نے ورلڈ وائیڈ سافٹ ویئر ڈیزائن انوی ٹیشنل میں ، جنوبی کوریا کی ٹیم Wafree نے ایمبیڈڈ ڈیولپمنٹ انوی ٹیشنل میں اور برازیل کی ٹیم LEVV نے گیم ڈیولپمنٹ چیلنج میں فتوحات حاصل کیں۔ دنیا کا اولین و معروف اسٹوڈنٹ ٹیکنالوجی مقابلہ ‘امیجن کپ’ طلباء کو چیلنج کرتا ہے کہ وہ اپنی تخلیقی قوت  کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے ٹیکنالوجی حل تیار کریں جو حقیقی دنیا کو درپیش سخت ترین چیلنجز میں سے چند سے نمٹنے میں مدد دے سکیں۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000822/MSFTLOGO)

مائیکروسافٹ کے اکیڈمک انیشی ایٹوز، ڈیولپر اینڈ پلیٹ فارم ایونجل ازم ڈویژن کے سینئر ڈائریکٹر جو ولسن (Joe Wilson) نے کہا کہ “رواں سال طلباء نے اپنے منصوبوں میں تخلیق و تخیل کا ناقابل یقین حد تک استعمال کیا۔ ان میں سے کئی منصوبے معاشرے کے اہم مسائل کے حل کے طریقوں پر سنجیدہ اثرات مرتب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اِس سال حصہ لینے والے تمام طلباء دنیا کو ایک بہتر مقام بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کی تخلیق کا عمل جاری رکھیں گے۔”

سافٹ ویئر ڈیزائن، ایمبیڈڈ ڈیولپمنٹ اور گیم ڈیولپمنٹ کی فائنلسٹٹیموں نے مائیکروسافٹ کی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایپلی کیشنز، ڈیوائسز اور گیمز تیار کیے ، رواں سال اس کا موضوع تھا: “اُس دنیا کا تصور کیجیے جہاں ٹیکنالوجی ہمیں درپیش سنگین ترین مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتی ہے۔”

امیجن کپ 2009ء کے عالمی فائنل مقابلوں میں 70 سے زائد ممالک و خطوں سے تعلق رکھنے والی 149 ٹیموں کے کل 444 طلباء نے شرکت کی، جو 9 زمرہ جات میں مدمقابل تھے: سافٹ ویئر ڈیزائن، ایمبیڈڈ ڈیولپمنٹ، گیم ڈیولپمنٹ، آئی ٹی چیلنج، روبوٹکس اور الگورتھم، میش اپ، فوٹوگرافی، مختصر فلم اور ڈیزائن۔ مزید برآں مقابلے کے اہم زمرہ جات کے علاوہ رواں سال متعدد اچیومنٹ ایوارڈز بھی تھے: انٹر آپریبلٹی ایوارڈ، ان لمیٹڈ پوٹینشل ڈیزائن فار ڈیولپمنٹ ایوارڈ، ان لمیٹڈ پوٹینشل ملٹی پوائنٹ ایجوکیشن ایوارڈ، ایکسس ایبلٹی ایوارڈ،ایکسس ایبل ڈیزائن ایوارڈ، پیریلل کمپیوٹنگ ایوارڈ، ٹیبلٹ ایکسس ایبلٹی ایوارڈ، لائیو سروسز ایوارڈ، ونڈوز موبائل ایوارڈ اور محترمہ سوزین مبارک خصوصی ایوارڈ شامل ہیں جو سائبر پیس انیشی ایٹو (Cyber Peace Initiative) (CPI) کے ذریعے مصر کی خاتون اول کے تعاون سے پیش کیا جائے گا۔

فاتحین کا اعلان اس شام کو ایک گالا ایوارڈز تقریب میں کیا گیا جو مصر کے تاریخی اہرام کے سائے تلے منعقد کی گئی۔ یہ تقریب امیجن کپ ورلڈ فیسٹیول کا حصہ تھی جو امیجن کپ کے مدمقابل، روح رواں افراد اور کلیدی شرکاء کا جشن تھا۔ مندرجہ ذیل فہرست درجہ بندی کے اعتبار سے اولین تین حتمی امیدواران کی ہے:

-سافٹ ویئر ڈیزائن

          -پہلا انعام: رومانیہ — SYTECH

          – دوسرا انعام: روس — Vital Lab

          -تیسرا انعام: برازیل — Virtual Dreams

-ایمبیڈڈ ڈیولپمنٹ

          -پہلا انعام: جنوبی کوریا – Wafree

          – دوسرا انعام: چین – iSee

          -تیسرا انعام: یوکرین – Intellectronics

-گیم ڈیولپمنٹ

          -پہلا انعام: برازیل — LEVV It

          – دوسرا انعام: ریاستہائے متحدہ امریکہ — Epsylon Games

          – تیسرا انعام: برطانیہ — Sanquine Labs

-روبوٹکس اور الگورتھم

          -پہلا انعام: چیک جمہوریہ — Lukas Perutka

          – دوسرا انعام: کینیڈا — Byron Knoll

          – تیسرا انعام: چین — Lin Fuming

-آئی ٹی چیلنج

          -پہلا انعام: رومانیہ — Cosmin Ilie

          – دوسرا انعام: چین — Wu Chang

          – تیسرا انعام: بولیویا — Miklos Cari Sivila

-میش اپ

          – پہلا انعام: ریاستہائے متحدہ امریکہ – CURIOS

          – دوسرا انعام: پولینڈ — Monastery of Innovations

          -تیسرا انعام: سنگاپور – PlanetKY

فوٹوگرافی

          – پہلا انعام: کروشیا — Voodoo Delirium

          – دوسر انعام : سنگاپور – Woolgathering

          -تیسرا انعام: جاپان – Terada

مختصر فلم

          -پہلا انعام: برطانیہ — Fulham Four

          -دوسرا انعام: بھارت – ChennaiCoolers

          تیسرا انعام: یوکرین — Just4Fun

-ڈیزائن

          پہلا انعام: برازیل – Willburn

          دوسرا انعام: ریاستہائے متحدہ امریکہ – eXchangeFun

تیسرا انعام: فرانس – Paindepices

زمرہ جاتی ایوارڈز کے علاوہ 10 اچیومنٹ ایوارڈز بھی دیے گئے۔

– انٹر آپریبلٹی ایوارڈ۔ انٹر آپریبلٹی ایوارڈ ان سافٹ ویئر ایپلی کیشنز کو قدر افزائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا جو آؤٹ-آف-دی-بکس مائیکروسافٹ ٹیکنالوجیز کو بہترین انداز میں استعمال کریں اور اسے افراد، ڈیٹا اور متنوع نظاموں کو نئی طریقے سے منسلک کرنے کے لیے دیگر ٹیکنالوجیز کے ساتھ یکجا کریں۔

          -پہلا انعام: برازیل– Proativa Team

          -دوسرا انعام: پولینڈ – Fteams

          تیسرا انعام: اردن – ECRAM

-ان لمیٹڈ پوٹیشنل ڈیزائن فار ڈیولپمنٹ ایوارڈ۔ یہ ایوارڈ طلباء کو چیلنج کرتا ہے کہ وہ ایسا سافٹ ویئر حل تخلیق کریں جستک  بنیادی موبائل فون کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکے اور اسے روزانہ 8 (امریکی) ڈالرز سے کم کمانے والے صارفین کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہو۔یہ ایوارڈ حاصل کیا:

          -پہلا انعام: ملائیشیا – COSMIC

          -دوسرا انعام: چین – Unique Studio

          -تیسرا انعام: ملائیشیا – Capricorn

-ان لمیٹڈ پوٹینشل ملٹی پوائنٹ ایجوکیشن ایوارڈ۔ یہ ایوارڈ عالمی تعلیمی اہداف کے حصول میں مدد کے لیے پی سی کے ذریعے نئی راہیں متعین کرنے میں طلباء  کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ یہ ایوارڈ حاصل کیا:

-پہلا انعام: بھارت – Trailblazers

– ایکسس ایبلٹی ایوارڈ۔ اس ایوارڈ میں طلباء کو عام افراد کی متنوع طبعی و علمی صلاحیتوں کو قوت بخشنے کے لیے ٹیکنالوجی حل ڈیزائن کرنے کا چیلنج دیا گیا۔ یہ انعام جیتا:

– پہلا انعام: سعودی عرب – ATST

– ایکسس ایبل ڈیزائن ایوارڈ: ڈیزائن مقابلے میں شریک طلباء کو ایسے ٹیکنالوجی حل کے لیے یہ اضافی انعام دیا گیا جو ایکسس ایبلٹی کی ضروریات کو بہترین انداز میں پورا کرے۔ یہ ایوارڈ جیتا :

– پہلا انعام: ریاستہائے متحدہ امریکہ – eXchangeFun

-پیریلل کمپیوٹنگ ایوارڈ۔ پیریلل ایپلی کیشنز مستقبل کا دروازہ کھول سکتی ہیں اور یہ ایوارڈ دنیا کو درپیش مشکل ترین مسائل کو حل کرنے کے لیے طلباء کو پیریلل ٹیکنالوجی کے استعمال کا چیلنج دیتا ہے۔ یہ ایوارڈ حاصل کیا:

          -پہلا انعام: بھارت – Biollel

-ٹیبلٹ ایکسس ایبلٹی ایوارڈ۔ ٹیبلٹ ایکسس ایبلٹی ایوارڈ کا مقصد ایک نئی تعلیمی ایپلی کیشن تخلیق کرنا ہے جو ٹیبلٹ ٹیکنالوجی استعمال کرے اور ساتھ ساتھ ان امکانات کو بھی بڑھائے کہ ایک صارف کس طرح کمپیوٹر کے ساتھ انٹرایکٹ کر سکے۔یہ انعام حاصل کیا:

          -پہلا انعام: ریاستہائے متحدہ امریکہ — Auratech

          -دوسرا انعام: برازیل — IC-UNICAMP

– لائیو سروسز ایوارڈ: یہ ایوارڈ طلباء کو چیلنج دیتا ہے کہ وہ ایسا ٹیکنالوجی حل تخلیق کریں جو مائیکرو سافٹ کی ایزور (Azure) سروسز پلیٹ فارم پر تیار کردہ ہوں اور دنیا کو درپیش مشکل ترین مسائل سے نمٹنے میں مدد دے۔ یہ ایوارڈ حاصل کیا:

          -پہلا انعام: فرانس — Help’Aged

          دوسرا انعام: سربیا – BrainWave

-ونڈوز موبائل ایوارڈ: یہ ایوارڈ طلباء کو دنیا کے مشکل ترین مسائل کو حل کرنے کے لیے ونڈوز موبائل ٹیکنالوجی کے استعمال کا چیلنج دیتا ہے۔ یہ انعام حاصل کیا:

          -پہلا انعام: کروشیا — Team Explorer

-دوسرا انعام: انڈونیشیا — Big Bang

-تیسرا انعام: برازیل — Virtual Dreams

عزت مآب محترمہ سوزین مبارک خصوصی ایوارڈ۔ مصر کی خاتون اول کے تعاون سے پیش کردہ یہ ایوارڈ ایسے منصوبے کو دیا گیا جو امیجن کپ 2009ء کے موضوع “اُس دنیا کا تصور کیجیے جہاں ٹیکنالوجی ہمیں درپیش سنگین ترین مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتی ہے”؛ ہزاریہ ترقیاتی اہداف؛ اور سوزین مبارک ویمنز انٹرنیشنل پیس موونمٹ اور سائبر پیس انیشی ایٹو کے مقاصد سے سب سے زیادہ مطابقت رکھتا ہو۔یہ ایوارڈ حاصل کیا:

          -پہلا انعام: پولینڈ – kAMUflage

          -دوسرا انعام: مصر — Big Buddy

          -تیسرا انعام: فرانس – WikiChildProtect

اگلے سال کے امیجن کپ 2010ء ورلڈ وائیڈ فائنل پولینڈ میں منعقد ہوں گے جو بہترین صلاحیتوں کے حامل آئی ٹی طلباء تخلیق کرنے کے ساتھ ساتھ امیجن کپ میں کامیاب امیدواروں کا زبردست ٹریک ریکارڈ رکھتا ہے۔ امیجن کپ 2010ء کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کل، 8 جولائی 2009ء سے ہو رہا ہے۔ امیجن کپ کے بارے میں مزید معلومات http://www.imaginecup.com پر دستیاب ہیں۔

امیجن کپ اسپانسرز

امیجن کپ کئی شریک اداروں کی حمایت سے منعقد ہو رہا ہے جن میں پیراماؤنٹ ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ، میش سروسز اینڈ لائیو فریم ورک، مائیکروسافٹ ایکسس ایبلٹی بزنس یونٹ، مائیکروسافٹ ایجوکیشن پروڈکٹ گروپ، مائیکروسافٹ انٹرآپریبلٹی، مائیکروسافٹ لرننگ، مائیکروسافٹ ریسرچ ایکسٹرنل ریسرچ، مائیکروسافٹ پیریلل کمپیوٹنگ پلیٹ فارم، مائیکروسافٹ روبوٹکس، مائیکروسافٹ ان لمیٹڈ پوٹینشل گروپ، ونڈوز ایمبیڈڈ بزنس، ونڈوز موبائل اور مائیکروسافٹ XNA گیم پلیٹ فارم گروپ شامل ہیں۔

مائیکرسافٹ کے بارے میں

1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ (Nasdaq: MSFT) سافٹ ویئر، خدمات اور حل پیش کرنے میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھتا ہے اور افراد اور کاروباری اداروں کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن

رابطہ: ریپڈ رسپانس ٹیم(Rapid Response Team) از ویگنر ایڈسٹروم ورلڈ وائیڈ (Waggener Edstrom Worldwide

+1-503-443-7070، rrt@waggeneredstrom.com، یا

صرف یورپی ذرائع ابلاغ کے لیے ،

مائیکروسافٹ EMEA رسپانس سینٹر، emearesponse@webershandwick.com،

دونوں برائے مائیکروسافٹ کارپوریشن