قاہرہ میں امیجن کپ 2009ء کا آغاز

 

قاہرہ، 4 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی مقابلے کے عالمی فائنل کا آج مصر میں آغاز

امیجن کپ 2009ء (Imagine Cup 2009) کے عالمی فائنل مقابلوں کا آغاز آج قاہرہ میں ہو رہا ہے جس میں 124 ممالک اور خطوں کے 444 طلباء حصہ لے رہے ہیں۔ ساتویں سال میں داخل ہونے والا امیجن کپ مائیکروسافٹ کارپوریشن کا سالانہ مقابلہ ہے جو دنیا بھر کے طلباء کو چیلنج کرتا ہے کہ وہ اپنی تخلیقی قوت  کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے ٹیکنالوجی حل تیار کریں جو دنیا کے سخت ترین چیلنجز میں سے چند سے نمٹنے میں مدد دے سکیں۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000822/MSFTLOGO)

اِس سال طلباء کی کوششیں اقوام متحدہ کے ہزاریہ ترقیاتی اہداف (ملینیم ڈیولپمنٹ گولز) کو حاصل کرنے کے لیے مددگار ٹیکنالوجی استعمال کرنے پر مرکوز ہوں گی۔ یہ اہداف ہماری دنیا کو درپیش چند پیچیدہ ترین مسائل کا احاطہ کرتے ہیں، جو انتہائی غربت اور ایچ آئی وی/ایڈز کے پھیلاؤ کو روکنے سے لے کر دنیا بھر میں ابتدائی تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے تک پر مشتمل ہیں۔ امیجن کپ نے نوجوان پروگرامرز، آرٹسٹوں اور ٹیکنالوجی ماہرین کو طلب کیا کہ وہ اِس چیلنج سے نمٹنے کے لیے سامنے آئیں: “اُس دنیا کا تصور کیجیے جہاں ٹیکنالوجی ہمیں درپیش سنگین ترین مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتی ہے۔”

100 سے زائد ممالک کے تین لاکھ سے زیادہ طلباء نے اس چیلنج کو قبول کیا اور امیجن کپ 2009ء کے لیے اپنا اندراج کرایا۔ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے میں طلباء نے مقامی، علاقائی اور آن لائن مقابلوں میں حصہ لیا اور حقیقی دنیا کے مسائل کے لیے اپنے جدید حل پیش کیے۔ ان ابتدائی راؤنڈز کے فاتحین آج قاہرہ میں پہنچے ہیں جہاں وہ اپنی انٹریز دنیائے علم و ٹیکنالوجی کی صنعت سے تعلق رکھنے والے ججوں کے پینل کے سامنے پیش کریں گے۔ جیتنے کے لیے 288،000 ڈالرز کی انعامی رقم اور ٹیکنالوجی کے متعدد شعبہ جات میں سے کسی ایک میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کا موقع شامل ہے۔

مائیکرو سافٹ کے چیف سافٹ ویئر آرکیٹکٹ رے اوزی (Ray Ozzie) نے کہا کہ “طلباء کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی فراہمی اور انہیں دنیا کے پیچیدہ ترین مسائل میں سے چند سے نمٹنے کا چیلنج دینے کے ذریعے مائیکروسافٹ امیجن کپ ایک ناقابل یقین اور لا محدود وسیلے کا آغاز کر رہا ہے – دنیا بھر کے طلباء کا جذبہ، تخلیق اور صلاحیتیں۔”

امیجن کپ 2009ء کے عالمی فائنل مقابلوں میں طلباء کی ٹیمیں 9 زمرہ جات میں مد مقابل ہیں: سافٹ ویئر ڈیزائن، ایمبیڈڈ ڈیولپمنٹ، گیم ڈیولپمنٹ، آئی ٹی چیلنج، روبوٹکس اور الگورتھم، میش اپ، فوٹوگرافی، مختصر فلم اور ڈیزائن۔ فاتحین کا اعلان منگل 7 جولائی کو اہرام مصر کے نواح میں منعقدہ امیجن کپ ورلڈ فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے موقع پر کیا جائے گا۔

مائیکرو سافٹ میں ڈیولپر اینڈ پلیٹ فارم ایونجل ازم ڈویژن میں تعلیمی منصوبوں کے سینئر ڈائریکٹر جو ولسن (Joe Wilson) نے کہا کہ  ” دنیا بھر سے آنے والے طلباء اپنی تخلیقات اور جذبوں کے ذریعے اِس سال کے امیجن کپ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، اور انہوں نے ہماری دنیا کو درپیش چند حل طلب مسائل سے نمٹنے کے لیے حقیقی و حیران کن حل پیش کیے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ مستقبل کے جدید ترین اداروں کے رہنما بورڈ اراکین کے لیے مخصوص کمروں میں نہیں بلکہ سونے کے کمروں سے دریافت ہوں گے۔”

مقابلے کے 9 اہم زمرہ جات کے علاوہ اِس سال چند اچیومنٹ ایوارڈز بھی ہیں جن میں انٹر آپریبلٹی ایوارڈ، ان لمیٹڈ پوٹینشل ڈیزائن فار ڈیولپمنٹ ایوارڈ، ایکسس ایبلٹی ایوارڈ، ان لمیٹڈ پوٹینشل ملٹی پوائنٹ ایجوکیشن ایوارڈ، پیریلل کمپیوٹنگ ایوارڈ، ٹیبلٹ ایکسس ایبلٹی ایوارڈ اور سائبر پیس انیشی ایٹو (Cyber Peace Initiative) (CPI) کے ذریعے محترمہ مصر کی خاتون اول کے تعاون سے جاری کردہ ایچ ای مسز سوزین مبارک اسپیشل ایوارڈ شامل ہیں۔

امیجن کپ اسپانسرز

امیجن کپ کئی شریک اداروں کی حمایت سے منعقد ہو رہا ہے جن میں پیراماؤنٹ ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ، میش سروسز اینڈ لائیو فریم ورک، مائیکروسافٹ ایکسس ایبلٹی بزنس یونٹ، مائیکروسافٹ ایجوکیشن پروڈکٹ گروپ، مائیکروسافٹ انٹرآپریبلٹی، مائیکروسافٹ لرننگ، مائیکروسافٹ ریسرچ ایکسٹرنل ریسرچ، مائیکروسافٹ پیریلل کمپیوٹنگ پلیٹ فارم، مائیکروسافٹ روبوٹکس، مائیکروسافٹ ان لمیٹڈ پوٹینشل گروپ، ونڈوز ایمبیڈڈ بزنس، ونڈوز موبائل اور مائیکروسافٹ XNA گیم پلیٹ فارم گروپ شامل ہیں۔

امیجن کپ کے حوالے سے مزید معلومات http://www.imaginecup.com پر آن لائن دستیاب ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے بارے میں مزید معلومات http://www.un.org/millenniumgoals پر آن لائن دستیاب ہیں۔ فائنل مقابلوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات امیجن کپ کے باضابطہ بلاگ پر دستیاب ہیں۔

1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ (Nasdaq: MSFT) سافٹ ویئر، خدمات اور حل پیش کرنے میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھتا ہے اور افراد اور کاروباری اداروں کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن

رابطہ: ریپڈ رسپانس ٹیم(Rapid Response Team)

ویگنر ایڈسٹروم ورلڈ وائیڈ (Waggener Edstrom Worldwide)

+1-503-443-7070

rrt@waggeneredstrom.com

برائے مائیکروسافٹ کارپوریشن

 

تصویر: لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000822/MSFTLOGO

ہدایت برائے مدیران: اگر آپ مائیکروسافٹ کے حوالے سے اضافی معلومات دیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو مائیکروسافٹ کے کارپوریٹ انفارمیشن پیجز پر مائیکروسافٹ کا ویب پیج http://www.microsoft.com/presspass ملاحظہ کیجیے۔ اس اعلامیہ کے اجراء کے موقع پر ویب روابط، ٹیلی فون نمبرز اور خطابات درست کیے گئے تھے لیکن ممکن ہے کہ یہ تبدیل ہو گئے ہوں۔ صحافی اور تجزیہ کار مزید مدد کے لیے مائیکرو سافٹ کی ریپڈ رسپانس ٹیم یا http://www.microsoft.com/presspass/contactpr.mspx پر موجود روابط سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

(MSFT)