ایوری ڈینی سن کی نئی وڈیو ظاہر کرتی ہے کہ امریکن ایپرل (ر) میں آئٹم-لیول RFID نے کس طرح فہرست کی درستگی میں 99 فیصد اور فروخت میں اضافے میں 14 فیصد بہتری میں مدد کی

 

فرے منگھم، میساچوسٹس، 2 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

امریکن ایپرل (American Apparel)کے آئٹم-لیول RFID انونٹری مینجمنٹ سسٹم کے پوشیدہ ترین آپریشنز کے حوالے سے رہنمائی کرنے والی نئی وڈیو http://www.ibmd.averydennison.com/american-apparel پر ملبوسات، خوردہ فروش اور RFID ماہرین کے لیے دستیاب ہے۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090701/PH41122)

RFID Case Study – American Apparel کے عنوان جاری ہونے والی یہ پہلی ملٹی میڈیا پروڈکشن ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ کے سب سے بڑے ملبوسات ساز (ایپرل پروڈیوسر) نے منتخب خوردہ اسٹورز پر فہرست کی درستگی اور ذخیرہ کاری پر قابو پانے کے لیے کس طرح آئٹم-لیول RFID کا نفاذ کرتے ہوئے فروخت میں نمایاں اضافہ کیا۔

ایوری ڈینی سن کارپوریشن (Avery Dennison Corporation) (NYSE: AVY) کی پیش کردہ یہ وڈیو اپنے ناظرین کو سیلنگ فلور اور بیک روم فوٹیج، مرچنڈائز فلو اینی میشن، صارفین اور اسٹور ملازمین کے تبصروں کے ذریعے فہرست کو منظم کرنے کے عمل میں ہر اہم قدم پر رہنمائی فراہم کرتی ہے اور امریکن ایپرل  کی RFID ٹیم کے کلیدی اراکین کے بصیرت شعار آراء بھی پیش کرتی ہے۔

سسٹم

امریکن ایپرل کا نیا آئٹم-لیول انونٹری مینجمنٹ سسٹم ایوری ڈینی سن AD-222 RFID ان لیز؛ ایوری ڈینی سن کی جانب سے پرنٹر اور ٹیگز، RFID انٹینا، موٹورولا کے ہینڈ ہیلڈ اور پورٹیبل ریڈرز اور ان-اسٹور انونٹری ٹریکنگ سافٹ ویئر پر مشتمل ہے۔ AD-222 RFID ان لیز، جو حل کا ایک اہم حصہ ہیں، کو اپنی مستقل مزاجی، درستگی اور ملبوسات کی مارکیٹ سے آگے بھی استعمال کے باعث منتخب کیا گیا۔

امریکن ایپرل کے RFID ڈائریکٹر زینڈر لونگسٹن (Zander Livingston) کے مطابق یہ سسٹم پروگرام کے آغاز سے چار ماہ قبل سے مکمل عملی (آپریشنل) تھا اور اس نے صرف چار ماہ میں سرمایہ کاری پر مکمل آمدنی دی۔

عمل کے دوران سسٹم ہر SKU کو وصولیابی سے لے کر فروخت تک کے مراحل کو ٹریک کرتا ہے۔ یہ فروخت کے بعد منٹوں میں ذخیرہ کاری میں بھی مدد دیتا ہے اور فہرست کی درستگی اور سیلنگ فلور پر دستیاب مصنوعات کے ذخیرے کو یقینی بنانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ کیونکہ RFID ٹیگز کو پڑھنے کے لیے خط بصارت کی ضرورت نہیں ہوتی اس لیے ایک مکمل اسٹور فہرست کو مکمل ہونے میں 120 گھنٹے درکار ہوتے ہیں اب اسے 15 گھنٹوں میں کیا جا سکتا ہے۔ لونگسٹن کہتے ہیں کہ “مجھے خصوصاً مزدوروں کے بچنے والے وقت نے حیران کر دیا۔”

امریکن ایپرل نئے آئٹم-لیول RFID سسٹم کے ساتھ مستحکم نتائج کی حامل فروخت کے فوائد کو بھرپور انداز میں سمجھتا ہے۔ وڈیو میں لونگسٹن کہتے ہیں کہ “ہم نے اپنے بغیر RFID کے اسٹورز کے مقابلے میں RFID کے حامل اسٹورز میں فروخت میں 14 فیصد اضافی منافع با آسانی دیکھا۔ اس کی وجہ یہ یہ تھی کہ ہم نے صارفین کے لیے مزید اشیاء کو ڈسپلے پر رکھیں اور RFID اسٹورز پر صارفی خدمات کو بہتر بنایا۔”

لونگسٹن نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئٹم-لیول RFID انونٹری مینجمنٹ سسٹم سیلنگ فلور پر تیز ذخیرہ کاری کی خدمات اور فروخت سے متعلق وسیع تر دستیابی کے باعث صارفی خدمات میں زبردست تبدیلی لاتا ہے۔ سسٹم ذخیرہ کاری کے ماہرین کو گوداموں میں درست علاقوں تک رہنمائی کرتا ہے جو انہیں اشیاء کو فوری طور پر لگانے، انہیں سیلنگ فلور پر پیش کرنے اور صارف کی ضروریات پوری کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ نتیجتاً خدماتی وقت میں 10 سے 25 فیصد تک بہتری آتی ہے۔

دیگر کلیدی آئٹم-لیول RFID انونٹری مینجمنٹ سسٹم میٹرکس: سسٹم اسٹور کی فہرست میں 99 فیصد بصارت فراہم کرتا ہے اور مزدوروں میں 30 فیصد اور فہرست میں 15 فیصد کمی لاتا ہے۔

ایوری ڈینی سن کے بارے میں

ایوری ڈینی سن اپنے شعبے کا ایک تسلیم شدہ رہنما ہے جو دنیا بھر میں کاروباری اداروں اور صارفین کے لیے جدید شناختی اور آرائشی حل تیار کرتا ہے۔ ادارے کی مصنوعات میں دباؤ کے حوالے سے حساس لیبلنگ مواد؛ گرافکس امیجنگ میڈیا؛ خوردہ ایپرل ٹکٹنگ اور برانڈنگ سسٹمز، RFID ان لیز اور ٹیگز؛ دفتری مصنوعات؛ خاص ٹیپس؛ اور گاڑیوں، صنعتوں اور دیرپا مصنوعات کی ایپلی کیشنز کے لیے خصوصی لیبلز کی وسیع تر ورائٹی شامل ہے۔ فورچیون 500 فہرست میں شامل اس ادارے نے 2008ء میں 6.7 ارب ڈالرز کی فروخت کیں، ایوری ڈینی سن کا دفتر پیساڈینا، کیلی فورنیا میں ہے اور 60 سے زائد ممالک میں اس کے ملازمین تعداد 36 ہزار سے زیادہ ہے۔

ملاحظہ کیجیے: www.ibmd.averydennison.com

امریکن ایپرل (ر) اور امریکن ایپرل کی متعلقہ تصاویر امریکن ایپرل ایل ایل سی کی ملکیت ہیں اور ان کی اجازت سے استعمال کی گئی ہیں۔ تیسرے فریقین کے دیگر ٹریڈ مارکس ان کے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں۔

ذریعہ: ایوری ڈینی سن کارپوریشن (Avery Dennison Corporation)

رابطہ: بوب گیولیانو (Bob Giuliano)، میڈیا ریلیشنز برائے ایوری ڈینی سن

+1-610-328-1051

موبائل: +1-610-996-3437

BobG@prplace.biz، یا

 

مارک او ڈونوگیو (Mark O’Donoghue) از ایوری ڈینی سن کارپوریشن

+1-508-383-3250

موبائل: +1-508-333-7297

mark.odonoghue@averydennison.com؛

 

انویسٹر ریلیشنز

ایرک ایم لیڈز (Eric M. Leeds) برائے ایوری ڈینی سن کارپوریشن

+1-626-304-2029

investorcom@averydennison.com؛

تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090701/PH41122

 

ہدایت برائے مدیران: اگر آپ اپنی ویب سائٹ پر RFID کیس اسٹڈی –امریکن ایپرل کے 30 سیکنڈ کے پیش منظر کو لگانا چاہتے ہیں تو بے دھڑک مندرجہ ذیل ربط کو ملاحظہ اور ضروری ایچ ٹی ایم ایل کوڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

http://www.ibmd.averydennison.com/link-to-us