دنیا کا پہلا کاربن-بے اثر، صفر-ردی والا شہر، ابوظہبی کا مصدر شہریونائٹیڈ عرب امارات انٹرنیشنل رینیوایبل انرجی ایجنسی ہیڈکوارٹر حاصل کرتا ہے، IRENA کے ہیڈ کوارٹر کی رہائش کا انتظام کرے گا

    ابوظہبی، متحدہ عرب امارات، جون 30 /PRNewswire/ —

    متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت، ابوظہبی، کو  انٹرنیشنل رینیوایبل انرجی ایجنسی (IRENA) کے سکریٹریٹ کی رہائش کے انتظام کے لئے منتخب کیا گيا ہے، اور یہ پہلا موقع ہے جب کسی عالمی تنظیم نے مشرق وسطی کے کسی شہر کو اپنے ہیڈکوارٹر کے لئے چنا ہے۔ IRENA ابوظہبی کے مصدر شہر میں واقع ہوگا، جو مکمل طور پر قابل تجدید توانائی سے پاور حاصل کرکے دنیا کا سب سے پہلا کاربن-بے اثر، صفر ردی والا شہر بن جائے گا۔
 
IRENA کے لئے محل وقوع کے حصول میں یو اے ای نے، قابل تجدید توانائی میں تسلیم شدہ رہنماؤں، جرمنی، آسٹریلیا اور ڈنمارک سے سخت مقابلہ کا سامنا کیا۔ جنوری میں IRENA کے قیام کے وقت سے، امیدوار ممالک کے درمیان سخت مقابلہ آرائی جاری رہی۔ تاہم، ترقی پذیر اور ترقی یافتہ دنیا کے درمیان پل کے طور پر کام کرنے کی یو اے ای کی صلاحیت؛ دنیا کے پہلے کاربن بے اثر شہر کی کشش؛ اور مالی اور سیاسی حمایت کے فیاض وعدے نے نئی تنظیم کے ممبر حکومتوں کے درمیان اہم حمایت جیت لیا۔

    “یہ متحدہ عرب امارات کے لئے عظیم کامیابی ہے، لیکن زیادہ اہمیت کے ساتھ یہ رشتوں کی طاقت کے لئے ایک عہد نامہ بھی ہے جو ہم نے اپنی پوری مہم کے دوران قائم کیا ہے۔ ہمارے لئے IRENA کو وہ قیمتی بیان فراہم کرنا بہت اہم بات تھی جو ترقی پذیر اور ترقی یافتہ اقوام کے ساتھ یکساں طور پر شامل ہو کر ایجنسی کی  اس کے مقاصد کے حصول میں مدد کرے گا،” یہ بات متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان نے کہی۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ “یو اے ای IRENA  کے کامیاب آغاز کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممبر ملک کے ساتھ کام کرنے اور اس کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے عہدبند ہے،”۔

IRENA کے ہیڈکوارٹر کے لئے یو اے ای کی بولی پہلا موقع ہے جب ملک عالمی اسٹیج پر ایسی حوصلہ مند جدوجہد میں شامل ہوا ہے۔ “یہ بہت غیر معمولی تعلیمی تجربہ ثابت ہوا ہے، اور اس نے ہمارے IRENA ساتھی ارکان کے ساتھ رشتوں کو مضبوط کردیا ہے جس سے ہمیں مشترکہ طور پر تمام ممالک میں قابل تجدید توانائی کے فائدوں کو ترقی دینے کی سہولت ملے گی،” یہ باتیں مصدر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور یو اے ای کی بولی کے ایک کلیدی معمار، ڈاکٹر سلطان الجابر نے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ IRENA میں شامل ہونے کے لئے معاہدے سے بے تعلق ممالک کی حوصلہ افزائی کے لئے کی گئی یو اے ای کی کوششوں نے نہ صرف یہ کہ یو اے کی بولی کو مضبوط کیا بلکہ خود تنظیم کو بھی مضبوط کیا، جس کے ممبر ممالک کی تعداد جنوری میں اس کی بنیاد کے وقت 75 سے بڑھ کر آج کی تاریخ میں 130 سے زیادہ تک پہنچ گئی۔

IRENA کے لئے اپنے عہد کے حصے کے طور پر، یو اے نے، کام سے متعلق تمام اخراجات کو دائمی طور پر پورا کرنے کے ساتھ، چھ سال کی مدت میں $136 کے عطیے کے ساتھ ایجنسی کا تعاون کرنے کی پیشکش کی۔ مزید برآں، ترقی کے لئے ابوظہبی فنڈ نے سالانہ $50 ملین تک کا خصوصی وقف قائم کیا جسے ترقی پذیر دنیا میں قابل تجدید توانائی کے پراجیکٹ کے تعاون میں قرضوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

    یو اے ای کی بولی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جینرل، بین کی مون، یونائٹیڈ کنگ ڈم کے سابق وزیر اعظم، ٹونی بلیئر اور نوبل انعام یافتہ اور انٹرگورنمینٹل پینل آن کلائمیٹ چینج (IPPC) کے صدر ڈاکٹر راجیندر کے پچوری کے بشمول اہم شخصیات کی طرف سے وسیع پیمانے پر عالمی حمایت کو مبذول کیا۔

    مصدر شہر کے بارے میں
    مصدر شہر آج کی دنیا میں سب سے زیادہ حوصلہ مند قابل ثبوت ترقی یافتہ حالت ہے – یہ مکمل طور پر قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے پاور حاصل کرکے دنیا کا سب سے پہلا صفر کاربن، صفر ردی والا شہر بن جائے گا۔ مصدر شہر ابوظہبی کے مصدر اقدام کا حصہ ہے جو کہ قابل تجدید اور قابل ثبوت توانائیوں اور اسی طرح قابل ثبوت ڈیزائن میں اختراع پرداز ٹکنالوجی کی ترقی اور سوداگری میں کثیر جہت سرمایہ کاری ہے۔

    انٹرنیشنل رینیوایبل انرجی ایجنسی (IRENA) کے بارے میں
IRENA کی بنیاد جنوری 2009 میں پڑی تھی اور اس میں ترقی پذیر اور ترقی یافتہ دنیا سے 77 ممبر ممالک شامل ہیں۔ IRENA کا مقصد عالمگیر پیمانے پر قابل تجدید توانائی کے وسیع اور قابل ثبوت استعمال کے سلسلے میں تیز تبدیلی کو ترقی دینے میں اصل محرک قوت بننا ہے۔ قابل تجدید توانائیوں کے لئے عالمگیر آواز کے طور پر کام کرتے ہوئے،IRENA  صنعت کار اور ترقی پذیر دونوں ممالک کے لئے عملی مشورہ اور تعاون فراہم کرے گا، ان کی انضباطی بنیادوں کو بہتر بنانے اور صلاحیت کو پروان چڑھانے میں ان کی مدد کرے گا۔ قابل تجدید توانائی کے امکان، بہترین اعمال، مؤثر مالیاتی طریق کار اور اسٹیٹ آف دی آرٹ حرفیاتی مہارت پر معتبر ڈیٹا کے بشمول ایجنسی تمام متعلقہ معلومات تک رسائی کی سہولت فراہم کرے گی۔

ماخذ متحدہ عرب امارات

    رابطہ کریں: امانڈا بیلچر (Amanda Belcher)، +1-202-326-1724، متحدہ عرب امارات کے لئے