گرے گروپ ایشیا پیسفک نے تازہ ترین آئی آن ایشیا اسٹڈی جاری کر دی

 

سنگاپور، 30 جون/پی آر نیوز وائر-ایشیانیٹ/

معروف مارکیٹنگ کمیونی کیشن کمپنی گرے گروپ ایشیا پیسفک (Grey Group Asia Pacific) نے آج اپنی تازہ ترین 2009ء آئی آن ایشیا اسٹڈی (2009 Eye on Asia study) جاری کی ہے ، جو ایشیا بحر الکاہل کے خطے کے 16 ممالک میں عوام کی امیدوں اور تمناؤں کا احاطہ کرتی ہے۔

گرے گروپ کے ملکیتی منصوبے ‘آئی آن ایشیا’ کا مقصد ایسے طاقتور مخفی رحجانات اور انسانی سچائیوں کو معلوم کرنا ہے جو حال اور مستقبل میں برانڈنگ اور کمیونی کیشنز کی جلا بخشیں گے۔ یہ تحقیق ایشیائی باشندوں کی زندگیوں کے تین شعبوں کا جائزہ لیتی ہے جنہیں طرزِ زندگی، حال و مستقبل کی تمناؤں اور صارفیت (کنزیومرازم) اور کمیونی کیشنز کا نام دیا گیا ہے۔

رحجانات کے سالانہ پیش گو کی حیثیت سے تسلیم شدہ ‘آئی آن ایشیا’ ایشیائی عوام کے قریب آتا ہے، مختلف موضوعات کو چھیڑ کر کام، خاندان، مالیات، ماحول اور اقدار کے نظام اور ساتھ ساتھ برانڈز اور مارکیٹنگ کے بارے میں لوگوں کے رویوں کو سمجھ کر زندگی کے حوالے سے ان کی خواہشوں کو سمجھتا ہے۔

رواں سال گرے گروپ نے “آئی-سائٹس” کے ایک سلسلے کو تسلیم کیا جو کاروباری مالکان اور مارکیٹرز کے لیے مرکزی اہمیت کی حامل ہیں تاکہ وہ ایشیا میں کامیاب برانڈڈ کاروبار قائم کر سکیں۔ کلیدی نتائج میں شامل ہیں:

– رجائیت: عدم یقینی کی بڑھتی ہوئی کیفیات کے باوجود ایشیائی مستقبل کے حوالے سے بدستور خوش گمان ہیں۔

– مستقبل کے مالی معاملات: ایشیائی گھریلو مالی معاملات کے حوالے سے فکر مند ہیں اور اپنے مستقبل کے لیے تیزی سے بچت کر رہے ہیں۔

– ایشیائی برانڈ قبائل: خطے میں پانچ واضح حصے دیکھے گئے۔

CFO: چیف فیملی آفیسرز کی حیثیت سے ماؤں کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے اور اپنے کثیر کرداروں سے متصادم ہیں۔

– خوردہ: کساد بازاری کے نتیجے میں خریداری میں کم خرچ کرنے کا نیا رحجان ابھرا۔

گرے گروپ نے 2009ء تحقیق کے لیے تفصیلی خوردہ نژاد نامہ (ethnographic probe) بھی تیار کیا جو وضاحت کرتا ہے کہ حالیہ رویے مختلف ثقافتوں اور علاقوں میں کس طرح خریداری کے رویے کو تبدیل کر رہے ہیں۔

آئی آن ایشیا، جو اب اپنے چوتھے سال میں داخل ہو گیا ہے، نے آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بر عظیم چین (مین لینڈ چائنا)، ہانگ کانگ، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، کوریا، ملائیشیا، نیو زی لینڈ، فلپائن، سنگاپور، تائیوان، تھائی لینڈ اور ویت نام میں 33 ہزار سے زائد لوگوں کے انٹرویو کیے۔

گرے گروپ ایشیا پیسفک کے چیئرمین اور سی ای او نروِک سنگھ کہتے ہیں کہ “یہ  تیز رفتار عہد عوام اور برانڈز پر نظریں مرکوز کرنے کو ضروری بناتا ہے۔ ایشیائی عوام اپنی زندگیوں میں علامات، عمیق جذبات اور نفسیاتی فوائد کے متلاشی ہیں۔ مارکیٹرز کو ان چیزوں پر گہری نظر رکھتے ہوئے توجہ دینی چاہیے جو عوام کو متحرک کرتی ہیں اور ساتھ ساتھ وہ جو لوگ جدید، جداگانہ اور پر اثر پیغامات کے لیے اپنے مستقبل میں دیکھنے چاہتے ہیں۔

“مارکیٹ صورتحال میں دوبارہ بہتری کے ساتھ ہی نئے مواقع کے لیے بھرپور انداز میں تیار رہنے کے لیے مارکیٹرز کو پہلے سے کہیں زیادہ عوامی رویوں اور طرزِ عمل کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ گروپ کی آئی آن ایشیا تحقیق اس عام تصور پر قائم ہے کہ صارفین کی بات سننا اور ان کے ساتھ گہرے جذباتی تعلقات استوار کرنا کاروبار کے مالکان کو ایشیا کی صدی میں اپنے برانڈ کو کچھ جداگانہ حیثیت دینے کی سہولت دے گا۔”

آئی آن ایشیا کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.greyeyeon.asia۔ نئی “آئی-سائٹس” سال بھر میں منظر عام پر لائی جاتی رہیں گے۔

گرے گروپ کے بارے میں

 گرے گروپ دنیا کی بڑی مارکیٹنگ کمیونی کیشنز کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس کی پیرنٹ کمپنی WPP ہے۔ گرے گروپ 96 ممالک میں نمائندگی رکھتا ہے جہاں 154 شہروں میں 432 دفاتر کام کر رہے ہیں۔ برانڈ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بننے والے بڑے خیالات کی فراہمی سے وابستہ گروپ گروپ کی کل پیشکش میں گرے (برانڈ تشہیر) اور G2 (ایکٹیویشن مارکیٹن) شامل ہیں۔ ایشیا بحر الکاہل خطے میں گرے گروپ 17 ممالک اور خطوں کے 29 شہروں کا احاطہ کرتا ہے اور مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد مشترکہ عملہ رکھتا ہے۔ گرے گروپ ایشیا پیسفک کے بارے میں مزید معلومات www.greygroupasiapacific.com پر دستیاب ہیں۔

سروے ڈیزائن

طریقیات (میتھوڈولوجی) کے دو حصے تھے:

(1) رویوں، اقدار اور طرز عمل کو سمجھنے کے لیے ایک مقداری سروے ۔

تمام ممالک اور خطوں میں ایک یکساں سوالنامہ استعمال کیا گیا جس کے لیے میدان میں عملی کام WPP ریسرچ کمپنی، دی کنٹار گروپ نے کیا۔ مقداریت ماسکہ (quantitative focus) تین علاقوں میں رہا:

(ا) اس امر کو سمجھنا کہ لوگ آج اور آنے والے کل کی زندگی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں

(ب) اس امر کو سمجھنا کہ ایشیا میں عظیم برانڈکے لیے کیا اجزاء ہیں

(ب) اس امر کو سمجھنا کہ ایشیا کے عوام مارکیٹنگ اور تشہیر سے کیاچاہتے ہیں۔

(2) ایک نژاد نامہ جس کی توجہ عوام کے ان احساسات پرمبنی تھی کہ وہ ایشیا بحر الکاہل خطے میں مختلف خوردہ چینلوں کے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں۔

ممالک اور خطے:

-16 مارکیٹیں: آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بر عظیم چین، ہانگ کانگ، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، کوریا، ملائیشیا، نیو زی لینڈ، فلپائن، سنگاپور، سری لنکا، تائیوان، تھائی لینڈ اور ویت نام۔

ڈیٹا جمع:

-انٹرنیٹ/بالمقابل

– 8 ہزار 100 سے زائد جواب دہندگان سے جوابات لیے گئے

– 450 تفصیلی نژاد نامی انٹرویو

جواب دہندگان کا معیار اور نمونہ جات کا حجم:

-18 سے 65 سال کے افراد (مرد و خواتین)

– 500 سے زائد فی ملک و خطہ

ذریعہ: گرے (Grey)

رابطہ: میلیسا لوہ (Melissa Loh)، کارپوریٹ کمیونی کیشنز

براہ راست لائن: +65 6511 7611

موبائل: +65 9154 5485

melissa.loh@grey.com