کیوانیز انٹرنیشنل دوسرے عالمی سروس پروجیکٹ کی جستجو میں

 

نیش ویل، ٹینیسی، 28 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کیوانیز انٹرنیشنل (Kiwanis International) نے 1994ء میں اپنے پہلے عالمی خدماتی منصوبے (سروس پروجیکٹ) کے تحت بچوں کو آیوڈین کی کمی کے باعث ہونے والے امراض (IDD) سے بچانے میں مدد کا عہد کیا تھا۔ آج، جبکہ دنیا کے بیشتر بچے آئی ڈی ڈی سے محفوظ ہیں، اب کیوانیز نے دنیا بھر کی انجمنوں، اداروں اور انفرادی شخصیات سے اپنے دوسرے عالمی خدماتی منصوبے کے لیے تجاویز طلب کی ہیں۔

کیوانیز انٹرنیشنل کے صدر ڈون کناڈی (Don Canaday)، از فشرز انڈسٹری، نے کہا کہ “ہم ضرورتوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔ لوگ موذی اور مہلک امراض کا شکار ہو رہے ہیں جنہیں علاج اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ بچے غربت اور بھوک کی زندگی گزار رہے ہیں اور تعلیم، مدد اور امید تک رسائی نہیں رکھتے۔”

 کناڈی نے کہا کہ “آج کیوانیز کو پہلے سے کہیں زیادہ مدد کی ضرورت ہے تاکہ وہ خاندانوں اور بچوں کے لیے غذا، صاف پانی اور رہنے کے لیے ایک محفوظ جگہ کو یقینی بنا سکے۔”

کناڈی نے مزید کہا کہ مسائل کے حل کے لیے کئی افراد، کئی اقوام، کئی سالوں کی ضرورت ہوگی لیکن یہ چھوٹی سی کوششیں ایک بڑی تبدیلی کے سلسلے کو ہموار کر سکتی ہیں۔

کناڈی نے کہا کہ “ایک ہاتھ دو کو لانے کا سبب بن سکتا ہے اور پھر وہ چار اور پھر آٹھ کو لا سکتے ہیں۔ سرحدوں اور ثقافتوں سے کہیں آگے ایک مقصد کے حصول اور ایک عہد کو نبھانے کے لیے، اور بالآخر یہ مسئلے کے علاج پر منتج ہوگا۔

1994ء میں کیوانیز نے بچوں کو آئی ڈی ڈی سے محفوظ رکھنے میں مدد کا عہد کیا تھا، جو تا عمر ذہنی و جسمانی معذوری کا ایک اہم سبب تھا۔ آج 70 ممالک اور جغرافیائی خطوں میں اپنے 8 ہزار کلبوں کے ذریعے، یہ انجمن دنیا کو تبدیل کرنے کے سفر میں اپنا دوسرا قدم اٹھا رہی ہے –کیوانیز نے اپنے اراکین وغیرہ سے اپنے دوسرے عالمی خدماتی منصوبے کے لیے تجاویز طلب کی ہیں۔

کیوانیز انٹرنیشنل کے سی ای او روب پارکر (Rob Parker) نے کہا کہ “کیوانیز نے آیوڈین کی کمی کے باعث ہونے والے افراد کو ختم کرنے کا اپنا ہدف فی الحقیقت حاصل کر لیا ہے۔” آج، اس کوشش میں ہمارے شریک، یونی سیف (اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال) کے اندازے کے مطابق گھریلو سطح پر آیوڈین ملے نمک کا استعمال آج 70 فیصد سے زائد ہے جو 1990ء میں محض 20 فیصد تھا۔

پارکر نے کہا “حالانکہ اس ضمن میں ابھی کچھ کام باقی ہے اور ہمیں اس کو مزید تحریک دینے کے لیے چوکنا رہنا چاہیے لیکن اب یہ وقت ہے کہ ہم اپنے اگلے منصوبے کا آغاز کریں جہاں کیوانیز کے مددگار ہاتھ بچوں اور برادریوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔”

تجاویز اراکین، انجمنوں، ایجنسیوں اور اداروں سے، یکم اکتوبر 2009ء تک،تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ منصوبے کے لیے قواعد میں شامل ہیں :

– بچوں سے متعلق مسئلہ

– قابل عمل اور متعلقہ

– عالمی و مقامی دونوں سطح پر شرکت اور اثرات کا حامل

– عملی خدمت اور فنڈ ریزنگ شامل

– فی الحقیقت کسی قابل حل مسئلے سے نمٹنے کی صلاحیت کا حامل

– کیوانیز کی رکنیت میں اضافے میں مدد کرے

– زندگی کو تبدیل کر دینے والے تجربوں کا باعث بنے

کیوانیز انٹرنیشنل کی ویب سائٹ  www.kiwanis.org/wsp کے ذریعے سفارشات بھیجیے۔ براہ مہربانی اپنی تجاویز میں مندرجہ ذیل شامل کیجیے:

– اپنے منصوبے کو بیان کیجیے اور بتائیے کہ کس طرح ہمارے معیارات پر پورا اترتا ہے (500 یا اس سے کم الفاظ میں)

– منصوبہ کس طرح کیوانیز کے اہداف کے مطابق ہے؟ (200 یا اس سے کم الفاظ میں)

– نوجوان اس منصوبے میں کس طرح شمولیت اختیار کر سکتے ہیں؟ (200 یا اس سے کم الفاظ میں)

– منصوبے میں عملی خدمت کا کتنا فیصد شامل ہے؟ (100 یا اس سے کم الفاظ میں)

– منصوبہ میں فنڈ ریزنگ کتنے فیصد ہے؟ (100 یا اس سے کم الفاظ میں)

کیوانیز یکم اکتوبر 2009ء تک نامزدگیاں وصول کرے گا اور جون 2010ء میں لاس ویگاس میں انجمن کے 95 ویں سالانہ کنونشن کے موقع پر اپنے دوسرے عالمی خدماتی منصوبے کا اعلان کرے گا۔

کیوانیز انٹرنیشنل کے بارے میں

1915ء میں قائم ہونے والا کیوانیز رضاکاروں کی ایک عالمی انجمن ہے جو دنیا کے ہر بچے اور ہر برادری کی دنیا کو تبدیل کرنے سے وابستہ ہے۔ کیوانیز انٹرنیشنل اور اس کے سروس لیڈرشپ پروگرامز برائے نوجوانان، جن میں سرکل کے، کی کلب، بلڈرز کلب، کے-کڈز، کیوانیز جونیئر اور ایکشن کلب (Aktion Club) شامل ہیں، 19 ملین سے زائد رضاکارانہ گھنٹوں سے وابستہ ہیں اور 100 ملین ڈالرز کی سالانہ سرمایہ کاری کے ذریعے برادریوں کو مستحکم کرنے اور بچوں کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں۔ کیوانیز انٹرنیشنل فیملی 70 ممالک اور جغرافیائی خطوں کے 6 لاکھ بالغ اور نوجوان اراکین پر مشتمل ہے۔ کیوانیز انٹرنیشنل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.kiwanis.org۔

ذریعہ: کیوانیز انٹرنیشنل

رابطہ: جوڈی ایسرٹ (Joedy Isert+1-317-217-6171، موبائل +1-229-942-5323، jisert@kiwanis.org

یا کرسٹیان لٹل (Kristian Little+1-317-217-6176، klittle@kiwanis.org،

دونوں برائے کیوانیز انٹرنیشنل