البرائٹ اسٹون برج گروپ کے قیام کے لیے معروف عالمی اسٹریٹجی فرمز کا اتحاد

 

واشنگٹن، 25 جون /پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اسٹون برج انٹرنیشنل (Stonebridge International) اور دی البرائٹ گروپ (The Albright Group) نے آج اپنے انضمام کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں البرائٹ اسٹون برج گروپ (Albright Stonebridge Group) تشکیل پایا ہے۔ یہ اہم گلوبل اسٹریٹجی فرم دنیا بھر کی مارکیٹوں میں کاروبار، مالیات، حکومت اور سول سوسائٹی کے مقام انقطاع تک پہنچنے میں مدد دیتی ہے۔

سابق وزیر خارجہ میڈیلین کے البرائٹ (Madeleine K. Albright) ، قومی سلامتی کے سابق مشیر سیموئل آر “سینڈی” برجر (Samuel R. “Sandy” Berger) اور سابق سینیٹر ویرن روڈمین (Warren Rudman) اس فرم کی قیادت کریں گے۔ وینڈری آر شرمین (Wendy R. Sherman) اور ایچ پی گولڈ فیلڈ (H.P. Goldfield) وائس چیئرز اور سابق سفیر برائے برازیل انتھونی ایس ہیرنگٹن (Anthony S. Harrington) سی ای او ہوں گے۔ دیگر اہم افراد میں سوزین اے جارج (Suzanne A. George)، جیمز سی او’برائن (James C. O’Brien) اور مائیکل جے ویرن (Michael J. Warren)ہیں۔

سیکرٹری البرائٹ نے کہا کہ “ہم نے صلاحیت، علاقائی تجربے اور عالمی نیٹ ورکس کی بے مثال وسعت و گہرائی کی حامل فرم تخلیق کی ہے۔ البرائٹ اسٹون برج نتائج فراہم کرنے والے مسائل حل کنندگان کے لیے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرتا ہے۔ ہماری مشترکہ رسائی اور صلاحیت ہمیں دنیا کے ہر خطے میں اداروں اور انجمنوں کے لیے بہترین ٹیم بناتی ہے۔”

جناب برجر نے اس ملاپ پر کہا کہ “میں بہت خوش ہوں کہ دونوں اداروں نے اپنی قوت مجتمع کر لی ہے۔ تبدیل ہوتی ہوئی اِس عالمی معاشی صورتحال میں بڑھتے ہوئے اداروں اور انجمنوں کو کامیابی کے لیے چیلنجز سے بھرپور مارکیٹ میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت سے بھرپور آگہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔  مل کر ہم اپنے صارفین کو معلومات پر مبنی مشورے اور مدد دے سکتے ہیں، جو اُنہیں پیچیدہ کاروباری اور حکومتی مسائل کے تخلیقی حل کے لیے درکار ہوتی ہے۔”

البرائٹ اسٹون برج کاروباری اداروں، شراکتوں اور غیر منافع بخش اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور انہیں خطرے کا اندازہ لگانے اور اس سے نمٹنے، مواقع حاصل کرنے اور عالمی مارکیٹ میں تجارتی، سیاسی و انضباطی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دے گا۔  ادارہ صارفین کو حکمت عملی کے لیے مشاورت، کاروباری معاملے میں مدد، خطرے سے نمٹنے، تجارتی ذمہ داری اور شہریت کی منصوبہ بندی اور نجکاری کے مواقع کے جائزے بھی فراہم کرتا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں قائم البرائٹ اسٹون برج گروپ کے نیویارک، برسلز، بیجنگ، شنگھائی، نئی دہلی اور ساؤ پاؤلو میں مقامی دفاتر بھی ہوں گے۔ ماہرین کی ٹیم میں امریکہ اور دیگر ممالک کے سابق سینئر عہدیداران کی کثیر تعداد کے علاوہ تجربہ کار کاروباری ایگزیکٹوز بھی شامل ہیں۔

ادارہ البرائٹ کیپٹل مینجمنٹ کو بھی مشاورت دیتا ہے جو تجربہ کار سرمایہ کاری ماہرین پر مشتمل ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹس سرمایہ کاری فرم ہے۔ ‘البرائٹ اسٹون’ برج البرائٹ کیپٹل مینجمنٹ اور ساتھ ساتھ ارض وطن اور قومی سلامتی کے حوالے سے معروف اسٹریٹجک مشاورتی فرم سیویتاس گروپ (Civitas Group)میں بڑی تعداد میں حصص رکھے گا۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے

  www.stonebridge-international.comاور www.thealbrightgroupllc.com۔

ذریعہ: البرائٹ اسٹون برج گروپ (Albright Stonebridge Group)

رابطہ: جین فریڈمین (Jen Friedman) برائے البرائٹ اسٹون برج گروپ

+1-202-842-7222