اقوام متحدہ اور مارکیٹنگ صنعت کے معروف اداروں کی جانب سے “ہوپن ہیگن” کا اجراء

 

کانز، 24 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اقوام متحدہ کی  ماحولیاتی  تبدیلی کانفرنس کے حوالے سے عالمی مہم کی تیاری

اقوام متحدہ، انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (IAA) اور دنیا کے معروف ایڈورٹائزنگ، مارکیٹنگ اور میڈیا اداروں کے اتحاد نے آج ‘ہوپن ہیگن’ (Hopenhagen) کے اجراء کا اعلان کر دیا جو دسمبر میں کانز لائنز انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ فیسٹیول میں اقوام متحدہ  کی ماحولیاتی  تبدیلی کانفرنس (Climate Change Conference) (COP15) میں  دنیا بھر کے شہریوں کی شمولیت کو ممکن بنانے کی تحریک ہے۔ ہوپن ہیگن ،hopenhagen.org، مارکیٹنگ اور کمیونی کیشن کا ایک منصوبہ ہے جو دنیا بھر میں متاثر اور بڑے پیمانے پر تحریک پیدا کرے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری-جنرل بان کی-مون نے کہا کہ “موسمیاتی تبدیلی موجودہ اور آنے والی نسلوں کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر کے رہنما دسمبر میں کوپن ہیگن موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں اکٹھے ہوں گے اور دنیا کا ہر شہری نتیجے میں اپنا حصہ رکھتا ہے۔ یہ  درست فیصلے کرنے کا وقت ہے ۔ ہمیں ایک عالمی تحریک کی ضرورت ہے جو حقیقی تبدیلی کو تحریک دے۔ یہ عالمی ماحولیاتی معاہدے اور انسانیت کے بہتر مستقبل کے لیے ایک عالمی مہم ہے۔”

عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے اور تحریک پیدا کرنے کے لیے ایک پیچیدہ و مکمل کمیونی کیشن پروگرام ترتیب دینے کے لیے اقوام متحدہ نے عالمی ایڈورٹائزنگ اور میڈیا صنعت کو آئی اے اے کے ذریعے شامل کیا ہے۔

آئی اے اے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مائیکل لی کہتے ہیں کہ “اقوام متحدہ کے لیے اس مہم کو ترتیب دینے کے لیے دنیا کی معروف ایجنسیوں کا ملاپ اور تعاون بے مثال ہے اور یہ صنعت کی نظر میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ضروری عوامل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔”

کمیونی کیشن ایجنسیز کی متنوع اور مکمل ٹیم جو ہوپن ہیگن مہم کو تیار اور شروع کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر اپنا وقت، وسائل اور افراد کار استعمال میں لائے گی، میں شامل ہیں: ڈینسٹو (Dentsu)؛ ہیواس (Havas)، جس کی نمائندگی یورو آر ایس سی جی (Euro RSCG) اور ایم پی جی (MPG) کر رہے ہیں؛ انٹرپبلک گروپ (Interpublic Group)، جس کی نمائندگی میک کین ورلڈ گروپ (McCann Worldgroup)، آر/جی اے (R/GA) اور ڈرافٹ ایف سی بی (Draftfcb) کررہے ہیں؛ ایم ڈی سی پارٹنرز (MDC Partners)، جس کی نمائندگی کول+میک ووئے (Colle+McVoy) کر رہے ہیں؛ اومنی کوم (Omnicom)؛ جس کی نمائندگی کیچم (Ketchum)، انٹربرانڈ (Interbrand) اور ٹرائبل ڈی ڈی بی (Tribal DDB) کر رہے ہیں؛ پبلی سس گروپ (Publicis Groupe)، جس کی نمائندگی ڈیجیٹاس (Digitas) اور ساچی اینڈ ساچی ایس (Saatchi & Saatchi S) کر رہے ہیں؛ ڈبلیو پی پی (WPP)، جس کی نمائندگی اوگلیوی اینڈ میدر (Ogilvy & Mather) کر رہے ہیں۔

ہوپن ہیگن نے اس خیال سے نمو پائی ہے کہ  اقوام متحدہ کی ماحولیاتی  تبدیلی کانفرنس عالمی سطح پر ماحول دوست پیشرفت کے ذریعے انسانوں اور سیارے کو بچانے کا ایک موقع ہے۔ مہم مسئلے سے نمٹنے یا اسے نظر انداز کرنے کی بجائے امید کا دامن اختیار کرنے پر زور دے گی اور بالآخر نتیجتاً ایک نئی حقیقت سامنے ہوگی۔

www.hopenhagen.org ملاحظہ کیجیے۔ مکمل اعلامیہ اور مہم کی تخلیقات www.iaaglobal.org پر دستیاب ہیں۔

ذریعہ: انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن

رابطہ: پال کوہن (Paul Cohen) از کیچم   (Ketchum

+1-646-935-3934،

paul.cohen@ketchum.com،

برائے IAA؛

 

یا مائیکل لی (Michael Lee) از انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن،

+1-212-557-1133،

michael.lee@iaaglobal.org