ریٹا ولسن نے میلیسا پرل کے خلاف بیٹلز پوسٹر کا مقدمہ واپس لے لیا

 

نیویارک، 23 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

1962ء کے نادر و نایاب بیٹلز (Beatles) پوسٹر پر پیدا ہونے والا تنازع دوستانہ انداز میں حل ہو گیا ہے۔ میلیسا پرل (Melissa Pearl) نے یہ پوسٹر ریٹا ولسن (Rita Wilson) کو فروخت کر دیا ہے، جو اپنے شوہر ٹام ہینکس کے لیے اسے خریدنا چاہتی تھیں۔ پوسٹر  ولسن کی جانب سے پرل کے خلاف دائر کردہ قانونی مقدمے کا سبب  تھا لیکن پرل کے خلاف ولسن کی شکایت اور تمام الزامات مکمل طور پر واپس لے لیے گئے ہیں۔

کاروائی پوسٹر کی فروخت کی  شرائط کے حوالے سے متعدد غلط فہمیوں کے باعث روک دی گئی تھی۔ حالانکہ پرل نے پوسٹر کی فروخت کے حوالے سے ابتدائی معاہدے کے وقت سودبائیز لندن (Sotheby’s London) ریکارڈ اور دیگر تصدیقی اسناد بھی پیش کیں، اور پوسٹر کے لیے اضافی توثیقی اسناد کی بنیاد پر یہ غلط فہمی دور ہو گئی۔

ولسن اور ہینکس دونوں چند سال قبل پرل کی جانب سے تلاش کیے گئے اس فن پارے کے حوالے سے بہت خوش ہیں۔

 

ذریعہ: لیولی اینڈ سنگر (Lavely & Singer)

 

رابطہ: 42 ویسٹ پر: لیزلی ڈارٹ (Leslee Dart)

+1-212-277-7551

یا میلیسا اسٹون (Melissa Stone

+1-424-901-8721