میک ڈونلڈز (ر) میں موج مستی کا آغاز، ٹوینٹیتھ سنچری فوکس کی “آئس ایج: ڈان آف ڈائنوسارز” (ٹ م) کے ساتھ اِس عہد کا سب سے شاندار عالمی ہیپی میل (ٹ م) ایونٹ

 

اوک بروک، الینوائے، 19 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اِس موسم گرما میں میک ڈونلڈز (McDonald’s) اور ٹوینٹیتھ سنچری فوکس (Twentieth Century Fox) بچوں اور ان کے اہل خانہ کو مدعو کرتا ہے کیونکہ “آئس ایج: ڈان آف ڈائنوسارز” (Ice Age: Dawn of the Dinosaurs) دنیا بھر میں ہیپی میلز (Happy Meals) کے ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہے۔ میک ڈونلڈز کے ریستوران اپنے مہم جویانہ طبیعت کے شائقین کو اِس عہد کی سب سے شاندار پیشکش دے گا، جو ہیپی میلز کھلونوں اور کھانے کی فہرست میں “آئس ایج” فلم کے اگلے شاندار باب کے کرداروں پر مبنی اشیاء سے لے کر ریستوران میں سرگرمیوں اور “آئس ایج: ڈان آف ڈائنوسارز” کے موضوع پر خصوصی رعایتوں اور تحائف پر مبنی ہوگی۔  شریک ریستورانوں میں تفریحی مہم کا آغاز چین میں 17 جون سے اور شمالی امریکہ میں 19 جون سے ہو چکا ہے، اور یہ اگست میں دنیا بھر میں تہلکہ مچادے گی۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090618/CG34795-a)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090618/CG34795-b)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090618/CG34795-c)

میک ڈونلڈز کی گلوبل چیف مارکیٹنگ آفیسر میری ڈیلون کہتی ہیں کہ “ہم اپنے صارفین کی زندگیوں میں بڑی اور دلچسپ ترین اشیاء لانے سے وابستہ ہیں اور انہیں اعلیٰ ترین معیار کا کھانا فراہم کرتے ہیں جو انہیں پسند ہے۔ میک ڈونلڈز آئس ایج ہیپی میل ایونٹ کے موقع پر دنیا بھر میں ہیپی میل کھانوں کی مختلف ورائٹیوں پر مووی کے کردار ظاہر ہوں گے جیسے امریکہ میں ایپل ڈِپرز اور کم چکنائی کے سفید و چاکلیٹ ملک جگوں پر تاکہ یہ کردار تفریح تفریح میں ذمہ دارانہ انداز میں بچوں تک پہنچ سکیں۔”

ٹوینٹیتھ سنچری فوکس کے ایگزیکٹو نائب صدر برائے مارکیٹنگ جیفری گوڈسک کہتے ہیں کہ “میک ڈونلڈز کے ساتھ مل کر کام کرنے سے ہم  دنیا بھر کے لاکھوں افراد کے لیے “آئس ایج: ڈان آف ڈائنوسارز” سے وابستہ موج مستی اور تفریح کو تمام اہل خانہ کے ساتھ شیئر کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔ ہم “نائٹ ایٹ دی میوزیم: بیٹل آف دی اسمتھ سونین” (Night at the Museum: Battle of the Smithsonian) کے لیے پہلے مشترکہ پروموشن کی کامیابی پر بہت مسرور تھے اور ہماری نظریں مستقبل میں اس طرح کے تعاون کے سلسلوں پر مرکوز ہیں۔”

امریکی پروموشن

امریکہ میں “آئس ایج: ڈان آف ڈائنوسارز” ہیپی میل ٹوائے کلیکشن، جو 19 جون سے تمام شریک ریستورانوں میں دستیاب ہے، میں قبل از تاریخ کے آٹھ کردار موجود ہیں جن میں مینی(Manny)، اسکریٹ (Scrat) اور سڈ (Sid) جیسے معروف کردار بھی شامل ہیں۔ اس تفریح کا دائرہ انٹرنیٹ کی دنیا تک وسیع ہے کیونکہ ہر ہیپی میل کھلونا  www.happymeal.com  پر میک ڈونلڈز کے متحرک و دلفریب آن لائن ماحول “میک ورلڈ”( McWorld)میں داخلے کے لیے ایک خصوصی کوڈ کا حامل ہے۔ میک ورلڈ کے دورے میں بچے آئس ایج کے کرداروں کے ساتھ ایک نئے ڈائنوسار جزیرے کا سفر کر سکتے ہیں اور ایک شاندار سرپرائز حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ اپنی نمائندہ تصاویر (avatars) خود تیار کر سکتے ہیں، گیمز کھیل سکتے ہیں اور دلچسپ مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔

مشغولیت دنیا بھر میں

میک ڈونلڈ کی “آئس ایج: ڈان آف ڈائنوسارز” ہیپی میل پروموشن ایشیا بحر الکاہل خطے میں 17 جون کو شروع ہوئی اور یورپ میں 19 جون کو اس کا آغاز ہوا، لاطینی امریکہ میں 25 اور مشرق وسطیٰ افریقہ میں 27 جون کو شروع ہوگی۔ ہر ملک معروف “آئس ایج: ڈان آف ڈائنوسارز” ہیپی میل کلیکشن کو اپنے خصوصی انداز میں پیش کرے گا۔

مثال کے طور پر ایشیا بحر الکاہل اور لاطینی امریکہ میں ہر کھلونا حرارت سے متحرک ہونے والے ایک پتے کا حامل ہوگا۔ جب صارف اس پتے کو رگڑے گا تو انگلی کی گرمی سے اس میں چھپی ہوئی تصویر نمایاں ہو جائے گی۔ یورپ میں ریستوران فلم کے کردار کے حامل لولی-میکرز اور رنگ بدلتے کپ پیش کریں گے۔ آسٹریلیا اصلی پھلوں کے رس سے تیار کردہ اور بغیر اضافی شکر، مصنوعی رنگ اور ذائقوں کے بلبلے اڑاتے نئے فروٹ فز (ٹ م) (Fruit Fizz) مشروب کی خریداری پر مفت کپ پیش کرے گا۔

لاطینی امریکہ میں ریستوران بچوں کو خصوصی کردار کی حامل ٹوپیاں اور کتاب میں نشانی کے لیے رکھے جانے والے بک مارکس دے گا۔ میکسیکو میں ریستورانوں کو سرد و گرم دنیاؤں میں تبدیل کر دیا جائے گا جہاں سرد ریستوران کھڑکیوں، چھتوں اور دیواروں پر “آئس ایج” کے کردار اور فلم کے مناظر چسپاں کیے جائیں گے۔ ارجنٹائن کو برفانی عہد میں تبدیل کر دیا جائے گا جہاں برفانی مشینیں سڑکوں کو برف اور اس کے بلاکس سے ڈھک دیں گی اس طرح میک ڈونلڈز پر “آئس ایج” کی موجودگی کو اہم شاہراہوں پر نمایاں کیا جائے گا۔ ایک اشتہاری گاڑی معروف عوامی مقامات کا دورہ کرے گی جہاں صارفین کو میک ڈونلڈز کے کھانے جیتنے کے لیے گیمز کھیلنے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ ہیپی میل لینے والا ہر صارف کسی بھی قریبی گلیشیر یا سویڈن میں برفانی ہوٹل کے سفر کا انعام جیتنے کے لیے قرعہ اندازی میں شامل ہوگا۔

برطانیہ میں منتخب ریستورانوں پر اہل خانہ کے لیے تلاش کے مقابلے رکھے جائیں گے جہاں بچے فلم کے کرداروں کو گمشدہ اشیاء واپس دلانے کے لیے ایک زیر زمین تفریحی مہم میں حصہ لیں گے اور اس کے علاوہ انہیں تحائف جیسے کرداروں کے ماسک اور غبارے بھی دیے جائیں گے۔ معروف کردار ہیپی میل چوائس مینیو پر بھی ظاہر ہوں گے جن میں نامیاتی دودھ، پھلوں کے تھیلے اور گاجریں شامل ہیں۔ برطانیہ کے ریستوران ہیپی میل بکسوں میں خصوصی واؤچرز بھی پیش کریں گے جن سے “آئس ایج: ڈان آف ڈائنوسارز” کے مووی واؤچرز،کتابوں اور ڈی وی ڈیز جیتی جا سکتی ہیں۔

دنیا بھر میں خصوصی طور پر تیار کردہ اِن-اسٹور مرچنڈائزنگ، بشمول پوسٹرز، ڈرائیو-تھرو ٹرانس لائٹس اور ڈسپلے اور مووی کے موضوع پر ہیپی میل بکسز، تفریح سے محبت کرنے والے قبل از تاریخ کے کرداروں کو نمایاں کر کے مہم جوئی اور دوستی کی فلم کو پروان چڑھائیں گے۔

میک ڈونلڈز “آئس ایج: ڈان آف ڈائنوسارز” ٹی وی کمرشلز

ٹوینٹیتھ سنچری فوکس نے میک ڈونلڈز کے لیے “آئس ایج: ڈان آف ڈائنوسارز” کے مختلف کرداروں اور مناظر پر مشتمل ایک خصوصی اینی میشن تیار کیا ہے جو دو ٹیلی وژن کمرشلز میں استعمال ہوگا جو 19 جون سے امریکہ اور  پھر اگست میں ہیپی میلز کے آغاز کے ساتھ دنیا بھر میں شریک مارکیٹوں میں نشر کیا جائے گا۔ فلم اینی میشن کے حامل دو کمرشلز 24 جون سے برطانیہ میں نشر کیے جائیں گے جس میں بنیادی توجہ آبیدگی (ہائیڈریشن) اور پھل پیش کرنے پر مرکوز ہوگی، اور فرانس ملک کے لیے مخصوص کمرشلز یکم جولائی سے نشر کرنے کا آغاز کرے گا۔

“آئس ایج: ڈان آف ڈائنوسارز”

رے رومانو، جون لیگوئزامو، ڈینس لیئری، سائمن پیگ اور کوئین لطیفہ جیسے ستاروں پر مشتمل “آئس ایج: ڈان آف ڈائنوسارز” “آئس ایج” اور “آئس ایج: دی میلٹ ڈاؤن” جیسی عالمی سطح پر بلاک بسٹر فلموں کے ہیروز کی سہ جہتی (3-D) میں واپسی ہے۔ اس مرتبہ وہ برف کے نیچے ڈائنوسارز کی دنیا دریافت کر رہے ہیں۔ “آئس ایج: ڈان آف ڈائنوسارز”میں وہ سب کچھ ہے جو شائقین پہلی دو فلموں میں پسند کرچکے ہیں، بلکہ کہیں زیادہ مزاح، ایکشن اور شاندار مناظر اس میں شامل کیے گئے ہیں۔ ہمارے پیارے ہیروز کے علاوہ چند نئے یادگار کردار بھی “آئس ایج” کے اس نئے مکس میں ان کے ساتھ ہوں گے۔فلم شمالی امریکہ اور یورپ، لاطینی امریکہ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا بحر الکاہل کے منتخب ممالک میں یکم جولائی کے جاری ہو گی اور پھر اگستبھر میں دنیا بھر میں میدان جمائے گی۔

میک ڈونلڈز کے بارے میں

میک ڈونلڈز ایک عالمی فوڈ سروس ریٹیلر ہے جو 100 سے زائد ممالک میں 32 ہزار سے زائد مقامی ریستورانوں کا حامل ہے۔ دنیا بھر میں پھیلے میک ڈونلڈز کے 75 فیصد سے زائد ریستوران مقامی فرنچائزز اور ملحقہ اداروں کی ملکیت ہیں۔ ادارے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ http://www.mcdonalds.com ملاحظہ کیجیے۔

فوکس فلم انٹرٹینمنٹ کے بارے میں

متحرک فلموں کے دنیا کے بڑے پیش کاروں اور تقسیم کاروں میں سے ایک فوکس کی فلم انٹرٹینمنٹ دنیا بھر میں متحرک فلمیں پیش، حاصل اور تقسیم کرتا ہے۔ یہ متحرک فلمیں ایف ایف ای کے مندرجہ ذیل یونٹس کی جانب سے پیش یا حاصل کی جاتی ہیں: ٹوینٹیتھ سنچری فوکس ، فوکس 2000 پکچرز، فوکس سرچ لائٹ پکچرز، فوکس اٹامک، اور ٹوینٹیتھ سنچری فوکس اینی میشن۔

(c) 2009ء میک ڈونلڈز

ذریعہ: میک ڈونلڈز

رابطہ: سوزین والیری (Suzanne Valliere) برائے میک ڈونلڈز

+1-630-623-7555

suzanne.valliere@us.mcd.com

یا

ڈیانا کلاکی (Deanna Killackey) از JSH&A پبلک ریلیشنز،

+1-630-932-7927

deanna@jsha.com

برائے میک ڈونلڈز؛

یا

کرس پیٹریکن (Chris Petrikin) برائے ٹوینٹیتھ سنچری فوکس

+1-310-369-4781

Chris.Petrikin@fox.com

 

تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090618/CG34795-a

http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090618/CG34795-b

http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090618/CG34795-c

(MCD)