ٹیلی رِس نے 6 جی ٹیلی پریزنس کا آغاز کر دیا – پہلا سادہ، سستا اور ہر جگہ دستیاب حل

 

اورلینڈو، فلوریڈا، 17 جون/ پی آر نیوزوائر-ایشیانیٹ/

جدید و انقلابی سکستھ جنریشن پلیٹ فارم عام استعمال کے نیٹ ورکس پر ٹیلی پریزنس کی فراہمی، حصول،  ڈپلائمنٹ اور آپریٹنگ کے اخراجات کو سہل بنانے کی سہولت دیتا ہے

عام دستیابی کے اولین 30 دنوں میں 6 جی ٹیلی پریزنس روم کے کل 130 آرڈرز دیے گئے ہیں

فوری ٹیلی پریزنس اور اشتراک کے معروف عالمی فراہم کنندہ انفوکوم (InfoComm)– ٹیلی رِس (www.teliris.com)، نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے 6 جی ٹیلی پریزنس کی نقاب کشائی کے ذریعے صنعت کو نئی جہتوں سے روشناس کرایا ہے، جو بینڈ وڈتھ اور متعلقہ اخراجات کی کمی کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی مقام کے لیے لاجواب مشاہدے کو مزید توسیع دیتا ہے۔

یہ جدید پلیٹ فارم جو معیارات کی بنیاد پر کلائنٹ-سرور-سافٹ ویئر حل ہے، دیگر وینڈرز کے بھاری، ہارڈویئر پر منحصر، اعلیٰ بینڈ وڈتھ مثالی سسٹمز کو ہلکے، تیزرفتار حل فراہم کرتا ہے جو عام استعمال کے نیٹ ورکس پر گہری ٹیلی پریزنس پیش  کرتا ہے اور ساتھ ساتھ ملاپ کا وہی فطری تجربہ برقرار رکھتا ہے جس کے لیے ٹیلی رِس مشہور ہے۔

ٹیلی رِس کے سی ای او اور شریک بانی مارک ٹراخٹن برگ کہتے ہیں کہ “ہمارا نیا پلیٹ فارم ان رکاوٹوں کا خاتمہ کرتا ہے جو روایتی طور پر ٹیلی پریزنس کو قبولیتِ عام حاصل کرنے سے روکتی ہیں۔ یہ واحد ٹیلی پریزنس پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو واحد اور بمشکل ڈپلائے ایبل سسٹمز سے چھٹکارہ پانے کی صلاحیت دیتا ہے جنہیں مہنگے ہائی-کیواوایس نیٹ ورک کنکشنز اور بھدے اور پوشیدہ ملٹی پوائنٹ کنٹرول یونٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔ پہلی بار ٹیلی پریزنس روایتی قیمتوں پر دستیاب ہے اور ایک ای میل یا فوری پیغام رساں جیسا سادہ و رسائی کے قابل ہے۔”

سینئر تجزیہ کار و شراکت دار وین ہاؤس ریسرچ ایران وینسٹائن نے کہا کہ “ٹیلی رِس کا 6 جی پلیٹ فارم، اپنی مربوط و مکمل ریٹ ایڈاپشن ٹیکنالوجی کے ذریعے، ٹیلی پریزنس کی ڈپلائمنٹ میں درپیش عام چیلنجز سے نمٹتا ہے  – جیسے مہنگی اعلیٰ کارکردگی کی بینڈ وڈتھ کی ضرورت۔ سستے و بہترین نیٹ ورکس پر عمیق ٹیلی پریزنس سیشنز کو ہوسٹ کرنے کی صلاحیت اداروں کو مزید مقامات لاگو کرنے کی سہولت دیتی ہے ساتھ ساتھ ملکیت کے کل اخراجات میں بھی کمی لاتی ہے۔”

ٹیلی رِس کے 6 جی پلیٹ فارم میں ریٹ ایڈاپشن ٹیکنالوجی مرکزی حیثیت رکھتی ہے جو فریم ریٹ، ریزولیوشن، تصویر کی کوالٹی اور بینڈ وِڈتھ کو متحرک انداز میں منظم کرنے کی نیٹ ورک کی صلاحیت میں کئی گنا اضافہ کرتی ہے۔ ہر اینڈ پوائنٹ پر نیٹ ورک کی صورتحال کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ آزادانہ طور پر تجرباتی تبدیلی آتی ہے۔ پلیٹ فارم آسان ڈپلائمنٹ کی سہولت بھی دیتا ہے اور اس عمل کے لیے اہم بنیادی ڈھانچے یا پیچیدہ نیٹ ورک منصوبہ بندی کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ ٹیلی رِس کے تمام موجودہ حل جات کے لیے بے جوڑ اپ گریڈز دستیاب ہیں۔

ٹیلی رِس نے آج ڈیسک ٹاپ کے لیے پہلی مخصوص ٹیلی پریزنس اپلائنس کی دستیابی کا اعلان بھی کیا ہے۔ ٹیلی رِس نینو پرسنل ٹیلی پریزنس (ٹی ایم) (Teliris NanoPersonal Telepresence)، جس کی قیمت، 22 انچ کے ڈسپلے کے ساتھ، 8،000 ڈالرز سے بھی کم ہے، ٹیلی رِس کے مکمل ٹیلی پریزنس پورٹ فولیو سے بھرپور مطابقت رکھتا ہے اور ملٹی پوائنٹ میٹنگز کے لیے کنٹیواَس پریزنس یا وائس سوئچنگ موڈز کی پسند کا اختیار دیتا ہے۔

جدت و ڈپلائمنٹس دونوں میں  طویل عرصہ سے ٹیلی پریزنس صنعت میں قائدانہ حیثیت رکھنے والا ٹیلی رِس عام استعمال کے نیٹ ورکس کے لیے ٹیلی پریزنس تجربے کے لیے فراہم کیا جانے والا واحد آپشن ہے۔ ٹیلی رِس ٹیلی پریزنس کی مصنوعات کے وسیع مجموعے کا حامل ہے جو 8،000 ڈالرز کے ڈیسک ٹاپ حل سے لے کر کمرے کے حجم کے سسٹمز تک مشتمل ہے۔ تمام ٹیلی رِس حل مکمل انٹرآپریبلٹی آپشنز پیش کرتے ہیں جو کسی بھی سسٹم سے کہیں بھی کنکشن کی سہولت دیتے ہیں اور 99+ فیصد قابل بھروسہ ضمانت کے ساتھ اینڈ-ٹو-اینڈ منظم شدہ خدمات مہیا کرتے ہیں۔

ٹیلی رِس ٹیلی پریزنس کے بارے میں

ٹیلی رِس دنیا میں سب سے زیادہ ڈپلائی کیے جانے والے مکمل منظم شدہ ٹیلی پریزنس اشتراکی حل تیار اور نافذ کرتا ہے، جو شخصی ملاقات کے تجربے کی انسانی حرکیات کی حقیقی نقل کرتا ہے۔ اپنے 6 جی پلیٹ فارم اور بے مثال حقوقِ دانش کے ذریعے ٹیلی رِس نے ٹیلی پریزنس کے حصول، ڈپلائمنٹ اور آپریٹنگ کے اخراجات کو سادہ تر بنا دیا ہے جو ٹیکنالوجی کو اختیار کرنے اور اس تک رسائی حاصل کرنے میں جدت طراز ہے۔ ٹیلی رِس 50 سے زائد ممالک میں ڈپلائمنٹس رکھتا ہے جو عالمی سطح پر 2000 اداروں میں سب سے زیادہ نصب ہونے والا ہے جس میں یونی لیور، برٹش امریکن ٹوبیکو، لیزارڈ، پیئرسن پی ایل سی، گلیکسو اسمتھ کلائن، اور رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ، ایکس چینجنگ (Xchanging) اور مرک (Merck و دیگر شامل ہیں۔ نیویارک اور لندن میں صدر دفاتر کا حامل ادارہ اینڈ-ٹو-اینڈ تکمیلیت، مارکیٹ کی بہترین 99 فیصد سے زائد دستیابی کی ضمانت اور سسکو ٹیلی پریزنس، ٹینڈبرگ ٹوٹل ٹیلی پریزنس اور پولی کوم ریئل پریزنس کے ساتھ مکمل انٹرآپریبلٹی رکھنے والی تیز تر ٹیلی پریزنس میں ممتاز موجد ہے۔ مزید معلومات کے لیے  www.teliris.com ملاحظہ کیجیے یا info@teliris.com پر میل کیجیے۔

ذریعہ: ٹیلی رِس

رابطہ: شینلے اسٹرن گریول، (Shanley Stern Gravel+1-917-515-4548 یا   shanley.gravel@teliris.com،

ہینا جیڈی (Hana Jeddy+1-917-355-0026، یا  hana.jeddy@teliris.com

دونوں برائے ٹیلی رِس