یو ایس ہولوکاسٹ میموریل میوزیم پر فائرنگ کے حوالے سے ناہوم گولڈمین میوزیم آف جیوش ڈایسپورا، تل ابیب، اسرائیل کے چیئرمین، بورڈ آف گورنرز، لیونڈ نیوزلن کا بیان

 

تل ابیب، 12 جون/پی آر نیوزوائر-ایشیانیٹ/

امریکہ میں واقع عجائب گھر ‘یونائیٹڈ اسٹیٹس ہولوکاسٹ میموریل میوزیم ‘ پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے پر لیونڈ نیوزلن نے مندرجہ ذیل بیان جاری کیا ہے:

“یونائیٹڈڈڈ   اسٹیٹس ہولوکاسٹ میموریل   میوزیم پر گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ ایک خوفناک تنبیہ ہے کہ نفرت اور تشدد اب بھی موجود ہے اور اسے برداشت اور امن کے ذریعے ختم کرنا ضروری ہے۔ یہ ایک المیہ ہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے مقام پر پیش آیا ہے جو سمجھوتے اور مفاہمت کے لیے مخصوص ہے۔ میری دعائیں ان سب لوگوں کے لیے ہیں جو اس واقعے سے متاثر ہوئے، خصوصاً اسٹیفن جونز کے اہل خانہ کے لیے، جنہوں نے اُن معصوم لوگوں کے بچاتے ہوئے اپنی جان دی جو تاریخ سے کچھ حاصل کرنے اور یاد دہانی کے لیے عجائب گھر میں موجود تھے۔ میں مشکل گھڑی میں مدد کی پیشکش کے لیے ذاتی طور پر جونز کے اہل خانہ سے ملوں گا۔ میں تل ابیب کے ناہوم گولڈمین میوزیم آف جیوش ڈایسپورا (Nahum Goldmann Museum of the Jewish Diaspora)کے بورڈ آف گورنرز، عملے اور دوستوں کی طرف سے امریکی عوام سے تہہ دل سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں۔”

ذریعہ: لیونڈ نیوزلن (Leonid Nevzlin) از  ناہوم گولڈمین میوزیم آف جیوش ڈایسپورا

رابطہ: ایرک وولف (Eric Wolf)

پیراگون آؤٹ کمز جی پی لمیٹڈ (Paragon Outcomes GP Ltd)

+1-917-562-2005

ewolf@paragongp.com

برائے  ناہوم گولڈمین میوزیم آف جیوش ڈایسپورا