sچین بحر ہند اور بحر الکاہل کے درمیان صوبہ یونان کو تجارتی پل بنانے کے لیے سرگرم

 

کنمنگ، 10 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

عوامی جمہوریہ چین کی وزارت تجارت کے تعاون سے 17 ویں کنمنگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ نمائش اور دوسری ساؤتھ ایشین کنٹریز کموڈٹی فیئر 6 جون کو کنمنگ انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔ دریں اثناء وزارت تجارت، صوبہ یونان کی عوامی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جی ایم ایس اکنامی کوریڈور ویک (ہفتہ) بھی منایا گیا۔ یہ سرگرمیاں جنوب مشرقی ایشیا کے خطے میں اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے بھرپور توجہ رکھنے کے لیے چین کے متحرک اور تاریخی رویے کو عملی صورت میں ڈھالتی ہیں۔

اپنی جغرافیائی حیثیت کے باعث صوبہ یونان غیر ملکی تجارت کے لیے چین میں ایک اہم مقام ہے۔ کنمنگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر کی انتظامی کمیٹی کے سیکرٹری-جنرل اور شعبہ تجارت کے ڈائریکٹر-جنرل سن سیاؤہونگ کہتے ہیں کہ یونان مشرقی، جنوب مشرقی اور جنوبی ایشیائی خطوں کو یکجا کرنے کا واحد راستہ ہے اور ساتھ ساتھ یہ بحر ہند اور بحر الکاہل کے ذریعے ہونے والی تجارت کو بھی قریب لا سکتا ہے۔ حکمت عملی کے لحاظ سے اہمیت کا حامل یہ مقام بے بدل ہے، اور چینی اور جنوبی ایشیائی مارکیٹ کا بذریعہ یونان ملاپ ایک ابھرتی مارکیٹ ہوئی مارکیٹ تخلیق کرے گا اور عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔

یونان واحد صوبہ ہےجو آسیان میں شامل کئی ممالک سے ملحق ہے اور سب سے بڑی زمینی سرحد کا حامل ہے اور جی ایم ایس اور آسیان ممالک کے ساتھ طویل ترین زمینی راستے بھی رکھتا ہے۔جب پین-ایشین ریلوے کا مغربی راستہ اور زمینی و آبی نقل وحمل کے لیے چین اور برما کے درمیان چینل کھلے گا تو نقل و حمل پر آنے والے اخراجات میں مزید کمی واقع ہوگی اور ساحلِ دریا کے قریب افتادہ زمین میں مزید اضافہ ہوگا۔

یونان تاریخی ثقافت، بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ڈھانچے کی بے مثال خصوصیات کا حامل بھی ہے اور علاقائی اقتصادی تعاون کا سالوں پر مشتمل تجربہ رکھتا ہے۔

مالیاتی بحران کی موجودہ صورتحال میں کنمنگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ نمائش میں بوتھس کی تعداد 2200 سے تجاوز کر گئی جبکہ جنوبی ایشیائی ممالک کی کموڈٹی نمائش میں 300 سے زائد تھی، جو ملبوسات، کان کنی، ادویات سازی، دستکاری، زیورات سازی، اطلاعات اور سیاحتی خدمات وغیرہ جیسی مختلف صنعتوں کا احاطہ کرتے تھے۔

صوبہ یونان کے نائب گورنر گو ژاؤسی اور ڈپٹی ڈائریکٹر لی جمنگ نے بھی جی ایم ایس سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ لی جمنگ نے کہا کہ علاقائی مارکیٹوں کو آزاد کرنے میں بہتری لانے کے لیے یونان بے مثال کردار ادا کرے گا اور چین-جی ایم ایس اور چین-آسیان اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.gmsec.cn یا  Gms20090606@gmail.comپر ای میل کیجیے ۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

یانگ یو (Yang Yu)

ٹیلی فون: +86-10-6440-2865

ای میل: Yu.yang@xinhuafinance.com

ذریعہ: وزارت تجارت، عوامی حکومتِ صوبہ یونان