گُڈنگ اینڈ کمپنی نے 1938ء بگیٹی کی فروخت کا اعلان کر دیا، ایٹور بگیٹی کی ملکیت رہنے والی یہ گاڑی 15-16 اگست 2009ء کو پیبل بیچ نیلامی میں نیلام کی جائے گی

 

سانتا مونیکا، کیلیفورنیا، 9 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

گُڈنگ اینڈ کمپنی بگیٹی (Bugatti) کی تاریخ کے ایک اہم نمونے – 1938ء بگیٹی ٹائپ 57C کُوپ کی، بغیر ریزرو، فروخت کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی مسرت کا اظہار کرتی ہے۔

گُڈنگ اینڈ کمپنی کے بانی اور صدر ڈیوڈ گُڈنگ کہتے ہیں “رواں سال کا پیبل بیچ کونکوغ ڈی ایلیغاں (Concours d’Elegance) بیگیٹی مارکیو کو اعزاز بخشے گا اور گُڈنگ اینڈ کمپنی اب تک سب سے زیادہ تاریخی اہمیت کی حامل بگیٹی کو، بغیر کسی ریزرو کے، پیش کرنے پر خوش ہے۔”

کہا جاتا ہے کہ بگیٹی کارخانے کے ملازمین نے اِس 1938ء ٹائپ 57C کُوپ کو سرپرست ایٹور بگیٹی (Ettore Bugatti) کے لیے بطور تحفہ تیار کیا تھا۔ 1947ء میں ایٹور بگیٹی کی وفات کے بعد یہ گاڑی مالشیم، فرانس میں واقع بگیٹی کی ورکشاپ پر بدستور مرمت کے مراحل سے گزرتی رہی، جہاں اسے جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے اپ گریڈ کیا جاتا رہا، اور یہی بات اسے ایک جداگانہ تشخص دیتی ہے۔ یہ گاڑی ایک ایسی انوکھی خصوصیت کی بھی حامل ہے جو اس کے بعد کبھی نہیں اختیار کی گئی کہ اِس کے پہیوں کے مداروں، عقبی بمپر اور اسٹیئرنگ وہیل پر EB کا معروف نشان کندہ ہے، جو ایٹور بگیٹی کی افسانوی حیثیت کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ گاڑی کے نایاب کوچ ورک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایٹور بگیٹی کے صاحبزادے جین بگیٹی کے وفات سے قبل بنائے گئے آخری ڈیزائنز میں سے ایک ہے۔

1950ء کی دہائی میں بگیٹی کے کارخانے سے رخصت سے قبل چیسس 57335 محض چند افراد کی نگرانی میں رہا ہے اور نہایت احتیاط و کفایت شعاری سے استعمال کیا ہے، جو اسے سب سے درست صورتحال میں موجود اصلی بگیٹیز میں سے ایک بناتا ہے۔

گُڈنگ اینڈ کمپنی پیبل بیچ نیلامی نمائش کے ایام 12 اگست بروز بدھ سے 16 اگست بروز اتوار 2009ء ہوں گے۔ ہفتہ اور اتوار کو شام کی نیلامی کا آغاز بالترتیب 5 و 6 بجے پیبل بیچ ایکوسٹرین سینٹر میں ہوگا۔ نیلامی کے اجازت نامے (کیٹلاگس) 100 ڈالرز میں دستیاب ہیں اور دو افراد کو نیلامی میں شرکت اور اس میں حصہ لینے کی اجازت دیتی ہیں۔ عام داخلے و نیلامی میں حصہ لینے کے لیے اجازت نامہ 40 ڈالرز فی شخص خریدا جا سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.goodingco.com یا +1.310.899.1960 پر رابطہ کیجیے۔

گُڈنگ اینڈ کمپنی کے بارے میں

گُڈنگ اینڈ کمپنی کاریں جمع کرنے والے شوقین افراد کی مارکیٹ کو بے مثال خدمات پیش کرتا ہے۔ اپنی گزشتہ چار نیلامیوں میں گُڈنگ اینڈ کمپنی نے مجموعی طور پر 178 ملین ڈالرز سے زائد کی مشترکہ نیلامی کی، جن میں 55 گاڑیاں ایک ملین ڈالرز سے زائد اور تین گاڑیاں 3 ملین ڈالرز سے زائد میں فروخت ہوئیں۔

ذریعہ: گُڈنگ اینڈ کمپنی

رابطہ: ڈان آیرنز Dawn Ahrens

dawn@goodingco.com، یا

جوڈی لیوائن Judi Levine

judi@goodingco.com، دونوں برائے گُڈنگ اینڈ کمپنی

+1-310-899-1960