بین الاقوامی جائزہ گروپ (IEG) کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (IFC) کی آگہی سروسز کے پہلے جامع جائزے کا اجراء

 

رابطہ:

سونا پاناج ین

فون: 1 (202) 299-6210

ای میل: Spanajyan@ifc.org

 

واشنگٹن ڈی سی، 2 جون 2009 آج جاری ہونے والے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (IFC) کے ترقیاتی نتائج کا خود مختار جائزہ 2009 میں، خود مختار جائزہ گروپ (IEG) بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (IFC) کی مشاورتی سروسز کا پہلا عالمگیر جائزہ فراہم کرتا ہے۔ یہ وہ آگہی سروسز ہیں جو نجی فرموں اور حکومتوں کو نجی شعبے کی ترقی میں مدد کے لئے فراہم کی جاتی ہیں جن میں سرمایہ کاری کے فروغ اور پالیسی سے متعلق انفرادی ضروریات کے مطابق تربیت اور مشورہ شامل ہے۔ رپورٹ کے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ تقریباً 70 فی صد مشاورت شدہ منصوبوں نے ترقی کی کامیابی میں مجموعی طور پر اعلیٰ درجہ بندی حاصل کی۔ سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جنوب مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا کے ملکوں میں ہوا جبکہ سب سے کمزور کارکردگی لاطینی امریکا اور کیریبین میں ظاہر ہوئی۔ خود مختار جائزہ گروپ (IEG) کو فراہمی میں خلا بھی نظر آئے جن میں خاص طور پر تجارتی عندیے کی اس کی باقاعدہ عملی تعمیل سے مطابقت، بشمول اس کی قیمت سازی پر عملدر آمد کی پالیسی، منصوبے کے اعلیٰ معیاری خاکوں کو یقینی بنانا، موزوں عملے کی تقرری اور عالمی بینک سمیت دیگر سروس فراہم کاروں کے ساتھ مؤثر تعاون شامل ہیں۔ 

2001 کے بعد سے بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (IFC) کا مشاورتی مجموعہ دس گنا بڑھ کر 1 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا ہے، اور کارپوریشن کے پاس اب سرمایہ کاری سے زیادہ مشاورتی عملہ میدانِ عمل میں ہے۔ اس کاروباری شعبے کی غیر معمولی نمو سے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی اثر کے لئے مشاورتی اور سرمایہ کاری سروسز کے درمیان موزوں توازن سے متعلق سوالات اٹھتے ہیں۔ بین الاقوامی جائزہ گروپ (IEG) کو پتا چلا ہے کہ مشاورتی سروسز کی فراہمی میں تنظیمی اصلاحات کے باوجود، بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (IFC) کی توسیع کسی مربوط عالمی سمت متعین کرنے والے ڈھانچے کے بغیر ہوئی۔ کارکردگی  کے اہم محرکات میں صارف کی منصوبے سے وابستگی؛ بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن  (IFC) کے منصوبے کے خاکے کا معیار؛ مقامی سطح پر موجودگی اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن  (IFC) کی شمولیت کی سطح؛ پروگرام وار طریقے کا اختیار کیا جانا، مشاورتی منصوبے ایک ترتیب سے یا متوازی طور پر سر انجام دینا جو ایک دوسرے کی تکمیل کریں؛ اور مؤثر نگرانی اور جائزہ شامل ہیں۔

“گزشتہ پانچ برسوں کے دوران، بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (IFC) نے اپنی تمام بڑھتی ہوئی مصنوعات میں زیادہ ترتیب اور وضاحت کی کوششوں کے ذریعے مشاورتی منصوبوں کی کامیابی میں اضافہ کیا۔ تاہم، ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے جس میں خاص طور پر ایک واضح سمت متعین کرنے والے تصور کا قیام اور کاروبار کی طویل المیعاد پائیداری اور تاثر کو یقینی بنانے کے لئے مختلف طرح کی فنڈنگ کا حصول شامل ہیں” بین الاقوامی جائزہ گروپ (IEG) بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (IFC) کے ڈائریکٹر ٹیلر ڈور منڈ نے کہا۔

رپورٹ میں 2006-08 کے دوران تکمیل کو پہنچنے والے سرمایہ کاری کے منصوبوں کی نظر ثانی سے معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر 72 منصوبوں نے کامیاب ترقیاتی نتائج حاصل کیے جبکہ اس کے مقابلے میں گزشتہ برس یہ تعداد 63 فی صد تھی۔ مقامی اقتصادی حالات، جو عام طور پر 2008 تک بہتر ہوئے، اور سرمایہ کاریوں کی ترتیب سازی، تخمینہ سازی اور نگرانی کے لحاظ سے بین الاقوامی مالیاتی کمیشن (IFC) کے کام کے معیار نے نتائج پر کافی زیادہ اثر ڈالا۔ عالمی اقتصادی بحران کا بین الاقوامی مالیاتی کمیشن (IFC) کی سرمایہ کاریوں کی ابتدائی تعمیل کے نتائج پر منفی انداز سے اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

ایسے وقتوں میں بین الاقوامی مالیاتی کمیشن (IFC) کے امداد فراہم کار و مشاورتی فراہم کار کے طور پر کردار نے خصوصی اہمیت اختیار کر لی ہے۔ ” بین الاقوامی مالیاتی کمیشن (IFC) نجی شعبے کے صارفین کے لئے سرمایہ مہیا کرنے میں مدد دینے کی منفرد حیثیت میں ہے،” بین الاقوامی جائزہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل ونود تھامس نے کہا۔ “مزید برآں، موجودہ بحران کے اثرات میں کمی لانے کے لئے عالمی بینک کے ہمراہ بین الاقوامی مالیاتی کمیشن (IFC) کی آگہی میں مہارت کاروبار کو لاحق خطرات کے انتظام، نظم و نسق اور پیمانوں کو فروغ دینے کے سلسلسے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔”

بین الاقوامی مالیاتی کمیشن (IFC) کے مجموعی ترقیاتی اثر میں اضافے کے لئے، بین الاقوامی جائزہ گروپ (IEG) سفارش کرتا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی کمیشن (IFC): بحران کے دوران سرمایہ کاریوں کے مجموعے کے تحفظ اور نئے مواقع پر ردعمل ظاہر کرنے کے درمیان کشمکش کا مؤثر انتظام کرے؛ بین الاقوامی مالیاتی کمیشن (IFC) کی مشاورتی سروسز کے لئے ایک مجموعی حکمتِ عملی کا تعین کرے جس میں اہداف، تقابلی فائدہ، عملے کی تقرری کا طریقہ اور کارکردگی کے بامقصد اہداف واضح طور پر بیان کیے گئے ہوں؛ زیادہ پروگرام وار (اپنے طور کی بجائے) مشاورتی شمولیت اختیار کرے؛ اپنی مشاورتی سروسز کی قیمت سازی پالیسی پر عملدرآمد کو بہتر بنائے؛ اور دنیا بھر میں مشاورتی سروسز کے منصوبوں کی کارکردگی کو جانچنے اور ادارے کے اندر آگہی کے انتظام و انصرام کو مستحکم کرے۔   

بین الاقوامی جائزہ گروپ (IEG) کے بارے میں

بین الاقوامی جائزہ گروپ (IEG) عالمی بینک گروپ کا ایک خود مختار یونٹ ہے جو کہ ترقی پذیر ممالک میں غربت میں کمی لانے اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے عالمی بینک کی امداد کی اہمیت اور اثرات کا جائزہ لیتا ہے۔ بین الاقوامی جائزہ گروپ (IEG) بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (IFC) اپنے بورڈ کی تقسیم کردہ تمام رپورٹوں کو شائع کرتا ہے تاکہ عوام کو جائزوں کے نتائج اور ان سے حاصل کردہ اسباق کو جاننے کا موقع ملے اور احتساب اور شفافیت کا عمل پروان چڑھے۔

مزید معلومات، بشمول رپورٹ پر بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (IFC) کی انتظامیہ کے ردِ عمل کو جاننے، کے لئے براہِ کرم ملاحظہ کریں: www.ifc.org/ieg/reports