بینک آف امریکہ سیکورٹیز-میرل لنچ ریسرچ نے اپنی گلوبل کموڈٹیز ریسرچ ٹیم میں حکمت عملی کے دو ماہرین کی شمولیت کا اعلان کر دیا

 

لندن، 2 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

بینک آف امریکہ سیکورٹیز-میرل لنچ ریسرچ نے آج اپنی گلوبل کموڈٹیز ریسرچ ٹیم میں حکمت عملی کے دو ماہرین کی شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ مائیکل وڈمیر (Michael Widmer) نے دھاتی مارکیٹوں میں تحقیقی کوریج کی کوششوں کی سربراہی کے لیے ادارے میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ تاناپوم ڈیمریکس (Tanapoom Damraks) کموڈٹیز اسٹریٹجسٹ کی حیثیت سے شامل ہوئے ہیں۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090218/CLW006LOGO)

بینک آف امریکہ سیکورٹیز-میرل لنچ گلوبل کموڈٹیز ریسرچ کے سربراہ فرانسسکو بلانک نے کہا کہ “حکمت عملی کے اعتبار سے اہمیت کی حامل یہ نئی شمولیتیں بینک آف امریکہ میرل لنچ کی اپنے عالمی کموڈٹیز بزنس میں وسیع پیمانے پر توسیع سے وابستگی کی تصدیق ہے۔ ہم اپنی ٹیم کو بڑھا رہے ہیں تاکہ اپنے صارفین کو وسیع تر اور عمیق تر کموڈٹیز ریسرچ فراہم کر سکیں۔”

وڈمیر بی این پی پاریباس (BNP Paribas) سے ادارے میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جہاں وہ سینئر میٹلز اسٹریٹجسٹ تھے۔ بی این پی سے قبل وہ لیمن برادرز میں میٹل ریسرچ کے سربراہ تھے جہاں وہ جمی ہوئی آمدنی میں اپنی بنیاد مضبوط کرنے اور قیمتی پتھروں پر تحقیق کے فرنچائز کے ذمہ دار تھے۔ وہ لندن میں مقیم ہیں اور بلانک کو رپورٹ کریں گے۔

وڈمیر اپنے ساتھ صنعت کا وسیع تجربہ اور صارف کی ضروریات کی انتہائی سمجھ بوجھ لائیں گے جو انہوں نے سینئر کموڈٹیز عہدوں پر رہتے ہوئے حاصل کیں جن میں دیگر اداروں کے علاوہ کالیون (Calyon) کارپوریٹ اینڈ انوسٹمنٹ بینک اور میک کویری (Macquarie) بینک میں میٹل ریسرچ کے سربراہ کے عہدے شامل ہیں۔ انہوں نے جرمنی کی جامعہ کولون سے مالیات/اقتصادیات اور بین الاقوامی مینجمنٹ میں ڈبل ایم ایس سی سند حاصل کررکھی ہے۔

ڈیمریکس جون 2009ء سے جامعہ شکاگو سے اقتصادیات میں پی ایچ ڈی حاصل کی ہے۔  انہوں نےجامعہ کاگو سے اقتصادیات میں ایم ایس، جامعہ ٹوکیو سے انفارمیٹکس میں ایم ایس اور تھائی لینڈ کی جامعہ چولالونگورن سے الیکٹرانک انجینئرنگ میں BEng کی سند بھی حاصل کر رکھی ہے۔  ڈیمریکس لندن میں مقیم ہیں اور بلانک کو رپورٹ کریں گے۔

ادارے کا ہدف معروف ترین گلوبل ریسرچ فرنچائز بننا ہے جو صارفین کو غیر معمولی خدمات، سرمایہ کاری کی بہتر بصیرت اور الفا-جنریٹنگ سرمایہ کاری سفارشات فراہم کرے۔ بینک آف امریکہ سیکورٹیز-میرل لنچ گلوبل ریسرچ جنوری 2009ء سے ای ایم ای اے میں سات اور دنیا بھر سے اضافی 32 تجزیہ کار حاصل کر چکا ہے۔ ریسرچ ٹیم تقریباً 3 ہزار ایکوئٹی سیکورٹیز اور 850 کارپوریٹ بونڈ جاری کنندگان کے لیے سفارشات پیش کرتا ہے۔ گروپ تقریباً 60 ممالک میں 40 کرنسیوں کے لیے اقتصادی پیش بینیاں بھی پیش کرتا ہے۔

بینک آف امریکہ

بینک آف امریکہ دنیا کے بڑے مالیاتی اداروں میں سے ایک ہے جو انفرادی صارفین، چھوٹے اور درمیانے درجے کےکاروباروں اور بڑے اداروں کو بینکاری، سرمایہ کاری، اثاثہ جات کے انتظام اور دیگر مالیاتی اوررسک مینجمنٹ مصنوعات اور خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارہ امریکہ میں بے مثال سہولیات پیش کرتا ہے جہاں وہ 6100 شاخوں، تقریباً 18500 اے ٹی ایمز کے ذریعے تقریباً 55 ملین سے زائد صارفین اور چھوٹے کاروباری اداروں کو اور ایوارڈ یافتہ آن لائن بینکاری کے ذریعے تقریباً 30 ملین متحرک صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

بینک آف امریکہ دنیا کی بڑی ویلتھ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے اور کارپوریٹ اور انوسٹمنٹ بینکاری اور ٹریڈنگ میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھتا ہے جو دنیا بھر میں اثاثہ کے مختلف درجات میں کارپوریشنز، حکومتوں، اداروں اور انفرادی سطح پر افراد کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے۔ بینک آف امریکہ جدید، آسان استعمال کی آن لائن مصنوعات اور خدمات کے مجموعے کے ذریعے 4 ملین سے زائد چھوٹے کاروباروں کے مالکانِ کو بہترین سپورٹ پیش کرتا ہے۔ ادارہ 150 سے زائد ممالک میں صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ بینک آف امریکہ کارپوریشن کے حصص (این وائی ایس ای: BAC) ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج کا حصہ ہیں اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں مندرج ہیں۔

“بینک آف امریکہ میرل لنچ” بینک آف امریکہ کارپوریشن کے عالمی بینکاری اور عالمی مارکیٹوں کے کاروباروں کا مارکیٹنگ نام ہے۔ لینڈنگ، ڈیرائیویٹوز اور کمرشل بینکاری سرگرمیاں بینک آف امریکہ کارپوریشن کے الحاق شدہ بینکاری ادارے کرتے ہیں جن میں بینک آف امریکہ، N.A، رکن FDIC شامل ہیں۔ سیکورٹیز، مالیاتی مشاورت اور دیگر سرمایہ کاری بینکنگ سرگرمیاں بینک آف امریکہ کارپوریشن (“انوسٹمنٹ بینکنگ ملحقہ ادارے”) کے سرمایہ کاری بینکنگ ملحقہ ادارے کرتے ہیں، جن میں بینک آف امریکہ سیکورٹیز ایل ایل سی اور میرل لنچ(Merrill Lynch)، پیئرس (Pierce)، فینر اینڈ اسمتھ انکارپوریٹڈ (Fenner & Smith Incorporated) انجام دیتے ہیں جو دونوں FINRA اور SIPC کے رجسٹرڈ بروکر-ڈیلرز اور رکن ہیں۔ سرمایہ کاری بینکنگ کے سلسلے میں ملحقہ اداروں کی پیش کردہ مصنوعات FDIC کی انشورنس یافتہ نہیں ہے * ہو سکتا ہے کہ قدر کھو دیں * بینک کی ضمانت یافتہ نہیں ہوں گی۔

www.bankofamerica.com

ذریعہ: بینک آف امریکہ سیکورٹیز-میرل لنچ ریسرچ

رابطہ: صحافی: سوسن میک کیب ویلی، بینک آف امریکہ،+1-212-449-0389، susan_mccabe@ml.com، یا

ٹوموس رائز ایڈورڈز، بینک آف امریکہ، +44-20-7995-2763، tomos_edwards@ml.com

تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090218/CLW006LOGO

(BAC)