عام کیموریڈیوتھراپی سے قبل انڈکشن کیموتھراپی ناقابل جراحی لوکل ایڈوانسڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر کے حامل مریضوں میں علاج میں ناکامی کے وقت کو کافی حد تک بڑھا دیتی ہے

 

میڈرڈ، 30 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

-مرحلہ 3 کی تحقیق نے ظاہر کیا کہ کیموریڈیوتھراپی سے قبل انڈکشن کیموتھراپی صرف معیاری کیموریڈیوتھراپی کے استعمال کے مقابلے میں علاج کے طریقے میں ناکامی کے وقت کو کافی حد تک بڑھا دیتی ہے

اسپینس ہیڈ اینڈ نیک کینسر کوآپریٹو گروپ (TTCC) نے آج اعلان کیا ہے کہ عام کیموریڈیوتھراپی (CRT) سے قبل انڈکشن کیموتھراپی (IC) ناقابل جراحی لوکل ایڈوانسڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر (LAHNC) کے حامل مریضوں میں علاج میں ناکامی کے وقت (TTF) کو کافی حد تک بڑھا دیتی ہے۔ یہ طریقہ کار عام سی آر ٹی کے مقابلے میں تواتر سے کیا جانے والا طریقہ علاج ہے۔ وقت برائے ناکامی علاج (ٹی ٹی ایف) کے نتیجے کی تعریف اس طرح کی گئی ہے وقت برائے اضافۂ مرض، برائے جراحی یا سرطان سے متعلقہ دیگر طریقہ علاج، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی وجہ سے ناکامی یا کسی بھی وجہ سے موت کا سامنا۔

مرحلہ 3 کی رینڈمائزڈ اسٹڈی سے حاصل ہونے والے حتمی نتائج (abstract #6009)یونیورسٹی ہاسپٹل 12 ڈی اکتوبر کے پروفیسر ریکارڈو ہٹ نے امریکن سوسائٹی آف کلینکل اونکولوجی (ASCO) کے 2009ء سالانہ اجلاس میں زبانی پریزینٹیشن کے موقع پر پیش کیے۔ اس تحقیق کے نتائج ‘بیسٹ آف ASCO (ر) پروگرام’ میں شمولیت کے لیے بھی منتخب کیے گئے ہیں۔ بیسٹ آف ایسکو (ر) پروگرام ایک تعلیمی منصوبہ ہے جو ایسکو کے سالانہ اجلاس کی جھلکیوں کو مختصراً پیش کرتا ہے، جس کا مقصد اونکولوجی سے متعلقہ اور اہمیت کی حامل جدید سائنس تک دنیا کی رسائی میں اضافہ کرنا ہے۔

اس تحقیق میں 439 ایسے مریض شامل کیے گئے جو لوکل ایڈوانسڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر کے حامل تھے اور ان کی حیثیت اچھی کارکردگی کی تھی، انہیں بغیر کسی ترتیب کے معیاری CRT (سس پلاٹن اینڈ فریکشنیٹڈ ریڈی ایشن) اور آئی سی کے ترجیحی طریقہ علاج سے گزارا گیا، آخر الذکر سس پلاٹن پل -5 فلوروریسل (5-FU) بمعہ یا بغیر ٹیکسوٹیر (ر) (ڈوسی ٹیکسل) انجکشن کنسنٹریٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ تحقیق کا مقصد سی آر ٹی سے قبل آئی سی (متواتر طریقہ علاج) حاصل کرنے والے مریضوں اور صرف سی آر ٹی حاصل کرنے والے مریضوں کے درمیان نتائج کا موازنہ کرنا تھا۔

آئی سی اور سی آر ٹی پر مشتمل متواتر طریقہ علاج میں ٹائم-ٹو-ٹریٹمنٹ (TTF) 5.0 ماہ سے 12.5 ماہ (p< 0.0001) ہو گیا، جو 7.5 ماہ کا اضافہ ہے۔ مزید برآں لوکوریجنل کنٹرول کا ثانوی نتیجہ صرف سی آر ٹی (p=0.002)طریقہ علاج لینے والے مریضوں کے 44.5 فیصد کے مقابلے میں متواتر طریقہ علاج (IC+CRT) سے گزرنے والے 61.5 فیصد مریضوں میں دیکھا گیا۔

سب سے زیادہ عموماً (درجہ 3-4) کے مضر تعامل اسٹوماٹیٹس (IC+CRG میں 44 فیصد بمقابلہ CRT میں 31 فیصد) اور فبرائل نیوٹروپینیا (IC+CRT میں 10 فیصد بمقابلہ CRT میں 1 فیصد) رہے۔ دیگر مضر تعامل میں نیوٹروپینیا اور استھینیا شامل ہیں۔

یونیورسٹی ہاسپٹل 12 ڈی اکتوبر، میڈرڈ، اسپین کی میڈیکل اونکولوجی سروس سے تعلق رکھنے والےتحقیق کے مرکزی محقق پروفیسر ریکارڈو ہٹ، ایم ڈی، پی ایچ ڈی کہتے ہیں کہ “تحقیق کے یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ اس پیچیدہ بیماری کے امراضی میکانیکی عمل پر قابو پانے اور طبی تضبیط میں ناکامی کے جبلی امکانات پر قابو پانے کے لیے معقول اور جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔”

ہر سال دنیا بھر میں 640،000 سے زائد افراد سر اور گردن کے سرطان کے حامل مریض کی حیثیت سے شناخت کیے جاتے ہیں اور تقریباً 350،000 سے زائد اس مرض کے ہاتھوں موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ سر اور گردن کا سرطان رسولیوں کا ایک مجموعہ ہے جو زیادہ تر لعابی جھلی کی سطحوں پر پیدا ہوتی ہیں، اور منہ، زبان، گلے کے غدود، نرخرے اور حلق جیسے سر اور گردن کے حصوں میں اسکواموس سیل کارکنوما میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

 ایموری یونیورسٹی، اٹلانٹا، جارجیا، امریکہ میں ہیماٹولوجی اینڈ میڈیکل اونکولوجی کے روبرٹو گوئزیٹا چیئر اور پروفیسر فادلو خوری، ایم ڈی، کہتے ہیں کہ “یہ تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ کیموریڈیوتھراپی میں انڈکشن کیموتھراپی کی شمولیت ناکامی سے مبرا بقا کے ساتھ پیچیدہ ناقابل جراحی سر و گردن کے سرطان کے حامل مریضوں میں مقامی تضبیط میں اضافہ کرتی ہے۔ سر و گردن کے سرطان کے مایہ ناز ماہر ڈاکٹر خوری مزید کہتے ہیں کہ “یہ اعداد و شمار پیچیدہ ناقابل جراحی سرطان کے مریضوں کے علاج کے لیے معیاری پیشرفت کی نئی راہیں متعین اور واضح کر سکتے ہیں۔ “

اسپینش ہیڈ اینڈ نیک کینسر کوآپریٹو گروپ، TTCC، کے بارے میں

Grupo Espanol de Tratamiento de Tumores de Cabeza y Cuello (TTCC) ایک ہسپانوی غیر منافع بخش سائنسی متعاون (کوآپریٹو) گروپ ہے جو مکمل طور پر سر و گردن کے سرطان سے وابستہ ہے۔ گروپ اسپینس سوسائٹی آف میڈیکل اونکولوجی (SEOM) سے وابستہ میڈیکل اونکولوجسٹس اور سر و گردن کے سرطان پر تحقیق اور اس کےعلاج سے وابستہ دیگر ماہرینِ صحت پر مشتمل ہے۔ اسپینس ہیڈ اینڈ نیک کینسر کوآپریٹو گروپ کے بنیادی اہداف ہسپانوی عوام میں سر و گردن کے سرطان کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور بنیادی، امراضی اور طبی تحقیق کو فروغ دینا اور معالجین اور مریضوں کو اس حوالے سے تعلیم فراہم کرنا ہے۔

رابطہ TTCC:

پروفیسر ریکارڈو ہٹ: + 34 629 26 28 33

ٹارا ڈیمیلیا: 908-884-7024

ذریعہ: اسپینش ہیڈ اینڈ نیک کینسر کوآپریٹو گروپ

رابطہ: پروفیسر ریکارڈو ہٹ

+34-629-26-28-33، یا

 

ٹارا ڈیمیلیا

+1-908-884-7024

دونوں برائے اسپینش ہیڈ اینڈ نیک کینسر کوآپریٹو گروپ