ویسٹ وے گروپ انکارپوریٹڈ نے ایک ڈالر کے خصوصی ڈیویڈینڈ کا اعلان کر دیا

 

نیو اورلیئنز، 30 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ویسٹ وے (Westway)گروپ انکارپوریٹڈ (او ٹی سی بلیٹن بورڈ: SACQ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آج 8 جون 2009ء کے کلاس اے عمومی حصص یافتگان کے لیے ایک ڈالر فی حصص کے خصوصی ڈیویڈینڈ کا اعلان کیا ہے جو 18 جون 2009ء کو قابل ادائیگی ہوگا۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090529/DA24496LOGO)

ویسٹ وے گروپ انکارپوریٹڈ جو پہلے شرمین ڈبلیو ایس سی ایکوئزیشن کارپوریشن (Shermen WSC Acquisition Corporation) کے نام سے جانا جاتا تھا، بڑی مقدار میں سیال مادوں کی بڑے پیمانے پر ذخیرہ کاری اور متعلقہ بہترین خدمات کا معروف فراہم کنندہ اور جانوروں کے لیے سیال غذائی سپلیمنٹ تیار اور تقسیم کرنے والا مشہور ادارہ ہے۔ ویسٹ وے 54 آپریٹنگ تنصیبات کا وسیع عالمی نیٹ ورک رکھتا ہے جو سیال مادوں کی بڑے پیمانے پر کل 284 ملین گیلن ذخیرہ کاری کی گنجائش فراہم کرتے ہیں اور سالانہ 1.7 ملین ٹن سیال غذائی سپلیمنٹ تیار کرتے ہیں۔ بڑے پیمانے پر سیال ذخیرہ کاری ایک عالمی کاروبار ہے جس کے بنیادی ڈھانچے میں 24 ٹرمینلز کا نیٹ ورک شامل ہے جو زرعی و صنعتی سیال مادوں کے ساخت گر اور صارفین کے لیے ذخیرہ کار پیش کرتا ہے، یہ ٹرمینلز شمالی امریکہ، مغربی یورپ اور ایشیا میں کلیدی بندرگاہوں اور ٹرمینل مقامات پر قائم ہیں۔ سیال غذائی سپلیمنٹ کا کاروبار جانوروں کے لیے سیال غذائی سپلیمنٹ تیار کرتا ہے جو صارفین اور جانوروں کی غذا تیار کرنے والوں، بنیادی طور پر گائے اور دودھ دینے والے جانوروں سے وابستہ صنعتوں،  کو براہ راست فروخت کیا جاتا ہے۔ صارفین کی ضروریات کے مطابق خصوصی طور پر تیار کردہ نسخوں (فارمولیشن) کے ذریعے ویسٹ وے شیرے اور غذائیت سے بھرپور اشیاء سے ایسی بھرپور خوراک تیار کرتا ہے جو گھریلو پالتو جانوروں کی جینیاتی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے۔ بڑے پیمانے پر سیال مادوں کی ذخیرہ کاری اور سیال غذائی سپلیمنٹ کے کاروبار میں آپسی تعلقات کے نتیجے میں دونوں تنصیبات کے مشترکہ استعمال، سیال غذائی سپلیمنٹ کے لیے خام مال کی رسد کے لیے نقل و حمل اور کاروباری معلومات کے دو طرفہ تبادلے کے نتیجے میں آپریشنل موثریت میں اضافے کی سہولت حاصل کرتے ہیں۔

ذریعہ: ویسٹ وے گروپ انکارپوریٹڈ

رابطہ: تھامس اے ماسیلا جونیئر

چیف فنانشل آفیسر از ویسٹ وے گروپ انکارپوریٹڈ

+1-504-636-4245

لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090529/DA24496LOGO

(SACQ SACQ.OB)