فیس بک میں ڈیجیٹل اسکائی ٹیکنالوجیز کی سرمایہ کاری

 

پالو آلٹو، کیلیفورنیا، 27 مئی/پی آر نیوزوائر-ایشیانیٹ/

سرمایہ کاری میں ترجیحی اسٹاک اور عمومی اسٹاک میں اسٹیک اور فیس بک کی عالمی سطح

 پر پیشرفت میں حمایت شامل ہے

فیس بک (Face book) نے آج اعلان کیا ہے کہ مشرقی یورپی اور روسی انٹرنیٹ کاروبار میں بڑے پیمانے پر اسٹیکس کے حامل دنیا کے معروف انٹرنیٹ انوسٹمنٹ گروپس میں سے ایک ڈیجیٹل اسکائی ٹیکنالوجیز (DST) نے ترجیحی اسٹاک کے تبادلے میں فیس بک میں 200 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے جو 10 ارب ڈالرز کے تخمینے پر 1.96 فیصد ایکوئٹی اسٹیک کی نمائندگی کرتا ہے۔

مزید برآں، ڈی ایس ٹی نے اشارہ دیا ہے کہ وہ عمومی اسٹاک ہولڈرز سے کم از کم 100 ملین ڈالرز کے فیس بک کے موجودہ عمومی اسٹاک خریدنے کے لیے پیشکش کا ارادہ رکھتا ہے جو ادارے کے موجودہ اور سابق مفوّضہ حصص کی تحلیل کی سہولت دیں گے۔ اہل شرکاء کے لیے منصوبے کی تفصیلات کا اعلان ممکنہ طور پر موسم گرما میں کر دیا جائے گا۔ حالیہ دیگر سرمایہ کاروں کے ساتھ فیس بک کے چلن کے مطابق ڈی ایس ٹی فیس بک کے بورڈ میں نمائندگی نہیں کرے گا یا خصوصی مبصر کے حقوق کا حامل نہیں ہوگا۔

فیس بک کے سی ای او مارک زوکر برگ (Mark Zuckerberg) کہتے ہیں کہ “یہ سرمایہ کاری لوگوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے اور خیالات بانٹنے کے لیے ایک عالمی نیٹ ورک کی تخلیق  میں کامیابی کے جاری تسلسل کو ظاہر کرتی ہے۔ ہم 200 ملین سے زائد افراد، جن میں سے70 فیصد امریکہ سے قیام پذیر ہیں،  کو بذریعہ فیس بک دوستوں، اہل خانہ اور دفتری ساتھیوں کے قریب لانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں ۔ کئی اداروں نے ہم سے رابطہ کیا لیکن ڈی ایس ٹی اپنے عالمی تناظر کے باعث واضح ہو کر سامنے آیا جسے انٹرنیٹ سرمایہ کاریوں میں مالی کامیابیوں اور متاثر کن ترقی کا سہارا حاصل ہے۔ ہم ڈی ایس ٹی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے پر نظریں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔”

ڈی ایس ٹی کے چیف ایگزیکٹو یوری ملنر کہتے ہیں کہ “دیگر خطوں میں ہمارا سرمایہ کاری کے تجربہ سوشل نیٹ ورکنگ کمپنیوں کی تخلیق کردہ زبردست اہلیت کو ظاہر کرتا ہے جو لوگوں کے رابطے و تعامل کو نئی جہت دے رہی ہیں۔  صارفین میں اضافہ اور ان کی مصروفیت، تکنیکی اعتبار سے اختراع اور مالیاتی کارکردگی ہر لحاظ سے فیس بک یکساں راہ پر گامزن ہے حالانکہ وہ کہیں زیادہ عالمی سطح پر پھیلا ہوا ہے۔ ہم فیس بک، مارک اور ان کی انتظامی ٹیم میں سرمایہ کاری پر بہت خوش ہیں کیونکہ وہ دنیا کو کہیں زیادہ آزاد اور مربوط بنا رہے ہیں۔”

لندن اور ماسکو میں دفاتر کا حامل ڈی ایس ٹی کئی کامیاب انٹرنیٹ کمپنیوں، جیسے Mail.ru، Forticom اور vKontakte ، میں سرمایہ کاری کرنے والا ایک باوقار ادارہ ہے، جو روس اور مشرقی یورپ میں کہیں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔ ڈی ایس ٹی کے مرکزی اثاثے روسی زبان کے انٹرنیٹ پر ہونے والے صفحات کے مشاہدات کے 70 فیصد سے زائد کے حامل ہیں اور اس کے سوشل نیٹ ورکس 13 سے زائد ممالک میں مارکیٹ لیڈرز ہیں، جو مجموعی طور پر 350 ملین سے زائد کی مشترکہ آبادی کا احاطہ کرتے ہیں۔

ڈی ایس ٹی تین شراکت دار چلاتے ہیں جو آپریشنز، سرمایہ کاری اور مالیات کا شاندار پس منظر رکھتے ہیں: ان میں روسی زبان کی نمبر ون ویب سائٹ Mail.ru کے سابق سی ای او یوری ملنر (Yuri Milner)؛ ملٹی بلین ڈالر کے ہیج فنڈ NCH کے ماسکو دفتر کے سابق سربراہ گریگری فنگر (Gregory Finger)؛ اور گولڈمین ساکس (Goldman Sachs)کے انوسٹمنٹ بینکنگ ڈویژن کے لیے EMEA میں انٹرنیٹ اور سافٹ ویئر کوریج کے سابق شریک سربراہ الیگزینڈر ٹامس (Alexander Tamas) شامل ہیں۔ ٹیکنالوجی اور سماجی ابلاغ (سوشل میڈیا) میں مواقع کی شاندار سمجھ بوجھ کے ساتھ ڈی ایس ٹی فیس بک کا بہترین جوڑ اور ایک بصیرت شعار شراکت دار ہے جو ترقی کے اضافی مواقع کے دروازے کھول کر سکتا ہے۔

فیس بک پیسفک ڈے لائٹ ٹائم کے مطابق صبح 9:45 پر ذرائع ابلاغ کے لیے ایک ٹیلی کانفرنس کا اہتمام کر رہا ہے۔ امریکی شرکاء (877) 809-9539 ڈائل کریں۔ امریکہ سے باہر رہنے والے شرکاء (706) 679-8713 ڈائل کریں۔ براہ مہربانی کانفرنس میں شامل ہونے کے لیے کانفرنس شناختی نمبر 11871648کا حوالہ ضرور دیں۔ ٹیلی کانفرنس کا ایک ری پلے ایک ہفتے کے لیے دستیاب ہوگا۔ ری پلے تک رسائی کے لیے امریکی شرکاء (800) 642-1687  جبکہ امریکہ سے باہر رہنے والے شرکاء (706) 645-9291ڈائل کریں۔ براہ مہربانی کانفرنس شناختی نمبر 11871648 کا حوالہ دیں۔

فیس بک کے بارے میں

فروری 2004ء میں قائم ہونے والے فیس کا مشن لوگوں کو اپنے خیالات بانٹنے کی قوت عطا کرنا اور دنیا کو زیادہ آزاد اور ایک دوسرے سے منسلک بنانا ہے۔ ہر شخص فیس بک میں شمولیت اختیار کر سکتا ہے اور ایک قابل بھروسہ ماحول میں اپنے جاننے والے افراد کے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے۔ فیس بک ایک پرائیوٹ ہیلڈ ادارہ ہے جس کا صدر دفتر پالو آلٹو، کیلیفورنیا میں واقع ہے۔

ڈیجیٹل اسکائی ٹیکنالوجیز کے بارے میں

ڈی ایس ٹی 2005ء میں قائم ہوا اور روسی زبان اور مشرقی یورپ کی مارکیٹوں میں سب سے بڑا انٹرنیٹ سرمایہ کار ہے اور انٹرنیٹ اور انٹرنیٹ سے متعلقہ اداروں پر خصوصی توجہ رکھنے والے عالمی سرمایہ کار گروپوں میں ایک معروف سرمایہ کار ادارہ ہے۔ ڈی ایس ٹی ایک پرائیوٹلی ہیلڈ ہولڈنگ کمپنی ہے جسے روس اور مغرب کے  معروف مالیاتی اداروں کی حمایت حاصل ہے۔ ڈی ایس ٹی کے دفاتر ماسکو اور لندن میں واقع ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.dst-global.com۔

فیس بک (ر) فیس بک انکارپوریٹڈ کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے۔ دیگر نام بھی ممکنہ طور پر اپنے متعلقہ مالکا ن کے ٹریڈ مارکس ہیں۔

ذریعہ: فیس بک

رابطہ: – ریاستہائے متحدہ امریکہ

لیری یو از فیس بک

+1-650-543-7405

یا مائیک بکلے یا ایشلے زینڈی، دونوں برائے برونسوِک گروپ (Brunswick Group)

+1-415-293-8461

برائے فیس بک

 

-یورپ

ٹم برٹ یا ایکترینا الفیرووا، دونوں برائے برونسوِک گروپ

+44 20 7404 5959

برائے فیس بک

 

-روس

لیونِڈ سولووِییف

+7 495 795 06 23

 

-یورپ

جیمز میلوِل-روس یا میٹ ڈِکسن

+44 20 7831 3113

 

-ریاستہائے متحدہ امریکہ

سیج بیکر

+1-415-293-4430

تمام برائے فنانشل ڈائنامکس، برائے ڈیجیٹل اسکائی ٹیکنالوجیز