برگامو ایکوئزیشن کارپوریشن کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ برگامو ای اینڈ اے پاکستان کے توانائی کے منصوبوں کے لیے فنڈنگ کے معاہدے تک پہنچ گیا جس کی کل مالیت 1.5 ارب امریکی ڈالرز ہوگی

 

لاس ویگاس، 26 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

برگامو ایکوئزیشن کارپوریشن (Bergamo Acquisition Corp)پنک شیٹس: (BGMO) نے آج اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے منصوبوں کے لیے فنڈنگ کی فراہمی کے لیے اپنے لینڈر کے ساتھ تمام شرائط پر معاہدہ ہو گیا ہے۔ برگامو ایکوئزیشن کارپوریشن کے صدر اور سی ای او ہیلارڈ ہرزوگ (Hillard Herzog) معاہدے پر دستخط کے لیے اگلے دو ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

7 مئی 2009ء کے خبری اعلامیہ کے بعد سے منصوبہ وسعت کے اعتبار سے بڑھایا گیا ہے۔ اور پہلے سے اعلان کردہ صاف کوئہ پلانٹ اور ایل ای ڈی انتہائی موثر روشنی کے علاوہ اب فنانسنگ میں متعدد شمسی توانائی سے چلنے والے منصوبے بھی شامل ہوں گے۔ شمسی توانائی کی تنصیبات میں سے پہلی تنصیب معاہدے پر دستخط کے بعد محض 90 دن میں کام کا آغاز کر دے گی۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث برگامو ایکوئزیشن کارپوریشن اور برگامو ای اینڈ اے کارپوریشن صاف اور ماحول دوست توانائی کے منصوبے پاکستان میں لانے میں کامیاب ہوا۔

جناب ہرزوگ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ “صاف توانائی پاکستان کے عوام کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ اس فوری اور اہم ترین ضرورت کی تکمیل کے لیے ہم صدر زرداری کے ساتھ مل کر کام کیا۔ میں جانتا ہوں کہ وہ اپنے عوام سے بہت مخلص ہیں اور اپنے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے میں مشغول پاکستان کو صاف توانائی کی بڑے پیمانے پر ضرورت ہے۔ میں صدر زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کا خلوص دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ہمیں اس کوشش کا حصہ بننے کی اجازت دی۔

برگامو ایکوئزیشن کارپوریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور ڈائریکٹر اور برگامو ای اینڈ اے کارپوریشن، پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب سہیل پاریکھ نے فریقین کو پاکستان میں لانے اور پاکستان کے عوام کے لیے ضروری ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔

اس دستاویز میں موجود متعدد بیانات “مستقبل کے حوالے سے بیانات” ہو سکتے ہیں۔ “شاید”، “ہوگا”، “ہو سکتا”، “ارادہ”، “منصوبہ”، “ممکنہ”، “ماننا”، “اندازہ کرنا”، “امید کرنا”، “تفتیش”، “دیکھ رہا ہے” جیسے الفاظ جو برگامو ایکوئزیشن کارپوریشن یا اس کی انتظامیہ سے متعلق ہوں مستقبل کے حوالےسے بیانات یا معلومات کے طور پر شناخت کی جاتی ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے ایسے بیانات میں امیدوں اور دعوے، و دیگر، شامل ہوتے ہیں جیسے (ا) برگامو ای اینڈ اے پاکستان میں توانائی کے منصوبے کامیابی سے مکمل کرے گی۔ ایسے بیانات یا معلومات مستقبل کے حوالے سے برگامو ای اینڈ اے کے موجودہ نظریے سے مطابقت رکھتے ہیں اور متعدد خطرات، غیر یقینی کیفیات اور مفروضوں پر مبنی ہو سکتے ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات اور معلومات متعدد اندازوں اور مفروضوں پر مبنی ہوتی ہیں جو، حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے مناسب سمجھے جاتے ہیں، اہم کاروباری، اقتصادی اور مسابقتی غیر یقینی کیفیات اور احتمال وقوع ہو سکتے ہیں۔ کئی عوامل برگامو ای اینڈ اے کے حقیقی نتائج، کارکردگی اور کامیابیوں کو مستقبل کے ان نتائج، کارکردگی اور کامیابیوں سے یکسر مختلف کر سکتے ہیں جن کا اظہار مستقبل کے حوالے سے بیانات یا معلومات میں کیا گیا ہے جن میں دیگر کے ساتھ وہ خطراتی عوامل بھی شامل ہیں جو سیکورٹیز ریگولیٹری اتھارٹیز میں وقتا فوقتا برگامو ای اینڈ ای کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات میں موجود ہیں۔ ان خطرات یا غیر یقینی کیفیات میں سے ایک یا زیادہ، یا مستقبل کے حوالے سے بیانات کے زمرے میں آنے والے مفروضوں یا معلومات کی بنیاد پر حقیقی نتائج یہاں ظاہر کردہ، منصوبے کے مطابق، توقعات، ماننے، اندازہ یا توقعات سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ برگامو ایکوئزیشن کارپوریشن نئی معلومات، مستقبل کے واقعات یا دیگر کی وجہ سے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی بیان یا معلومات کو تازہ کرنے یا نظر ثانی کرنے کا پابند نہیں، اور نہ ہی اس کا ارادہ رکھتا ہے۔ ہم سے وابستہ یا ہماری جانب سے کام کرنے والے افراد کی طرف سے تحریری و زبانی مستقبل کے حوالے سے تمام بیانات اور معلومات قبل از وقت انتباہ کے بیانات پر پورا اترتے ہیں۔

 

Contact Information:

 

Bergamo Acquisition Corp.

Hillard Herzog

President & CEO

Tel:  (702) 269-0820

Email:  hillardbergamo@aol.com

Web:  www.BergamoCorp.com

 

Investor Relations:

 

Quarterback Investor Relations

John Pentony, President

Tel:  (469) 252-3030

Email:  John@QuarterbackIR.com

Web:  www.QuarterbackIR.com

 

The Eversull Group, Inc.

Jack Eversull, President

972-378-7917

972-378-7981 (fax)

Email:  jack@theeversullgroup.com

Web:  www.theeversullgroup.com

 

SOURCE: Bergamo Acquisition Corp.

 

CONTACT: Hillard Herzog,

President & CEO, Bergamo Acquisition Corp.,

+1-702-269-0820, hillardbergamo@aol.com; or

 

Investor Relations,

John Pentony, President, Quarterback Investor Relations,

+1-469-252-3030, John@QuarterbackIR.com;

 

Jack Eversull, President, The Eversull Group, Inc.,

+1-972-378-7917, or +1-972-378-7981 (fax), jack@theeversullgroup.com