چین کی انجینئرنگ یونیورسٹی میں 90 فیصد سے زائد شرحِ روزگار کا حامل انگریزی زبان کا بیچلرز پروگرام

 

ننگبو، 26 مئی/پی آر نیوزوائر-ایشیانیٹ/

ننگبو یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NBUT) انگریزی زبان کے معروف چار-سالہ بیچلرز پروگرام کے لیے درخواستیں وصول کر رہا ہے جو طلباء کو انجینئرنگ کے مطلوبہ شعبوں میں عالمی عہدے حاصل کرنے کے لیے تیار کرتا ہے۔

1983ء میں قائم ہونے والی NBUT وزارت تعلیم کی جانب سے قومی مثالی انجینئرنگ قرار دی گئی ہے۔ NBUT پروفیسرز اور معاون پروفیسرز پر مشتمل 500 سے زائد رجسٹرڈ فیکلٹی ممبران کی ایک مضبوط فیکلٹی ٹیم کی حامل ہے۔ تقریباً 8،000 طلباء کے ساتھ NBUT چین میں انجینئرنگ کی معروف ترین جامعہ بن چکی ہے۔ یہ 90 فیصد سے زائد شرحِ روزگار کی حامل ہے۔

بین الاقوامی تعلیم کے فروغ کے لیے NBUT غیر ملکی طلباء کے لیے انگریزی-تعلیم کا انڈر گریجویٹ پروگرام پیش کرتی ہے۔ چار-سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام 1)بین الاقوامی معاشیات و تجارت، 2) کمپیوٹر سائنس و ٹیکنالوجی اور 3) لاجسٹکس موومنٹ پر مرکزی نگاہ رکھتا ہے۔

NBUT کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.chinaeducenter.com/nbut/en/

بیشتر چینی انڈر گریجویٹ پروگرامز میں طلباء کو چار-سالہ بیچلر ڈگری پروگرام سے قبل چینی زبان کے کسی بھی پروگرام میں ایک سال بِتانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ NBUT میں طلباء چینی زبان اور انڈرگریجویٹ پروگرامز میں بیک وقت شامل ہو سکتے ہیں اور اس طرح اپنا وقت اور پیسہ دونوں بچا سکتے ہیں۔

بین الاقوامی معاشیات اور تجارت کے پروگرام میں مائیکرو- اور میکرو- اکنامکس، بین الاقوامی تجارت، بین الاقوامی مالیات، اکاؤنٹنگ، شماریات، بین الاقوامی کاروباری قوانین، کاروباری مذاکرات، چینی بین الاقوامی اور دیگر کے بارے میں کورسز شامل ہیں۔ کمپیوٹرز سائنسز و ٹیکنالوجی پروگرام سافٹ ویئر انجینئرنگ، کمپیوٹنگ کی تھیوری، ڈیٹابیس ٹیکنالوجی، کمپیوٹر نیٹ ورکنگ، آرٹیفیشل انٹیلی جینس، آپریشنل سسٹمز،تھری ڈائی مینشنل ڈیولپمنٹ، کمپیوٹر گیم ڈیزائن، انٹرنیٹ سیفٹی، سافٹ ویئر ڈیزائن اور سافٹ ویئر ماڈلنگ  پر زور دیتا ہے۔  

کئی غیر ملکی طلباء ننگبو جیسے چھوٹے شہروں میں تعلیم حاصل کرنا پسند کرتے ہیں تاکہ کم غیر ملکیوں کی موجودگی میں مقامی طلباء کے ساتھ رابطہ کرنے کا متاثر کن ماحول ملے۔ ننگبو کو حال ہی میں چین کے خوش ترین شہروں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

خزاں سمسٹر 15 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔

چائنا ایجوکیشن سینٹر (CEC) کے بارے میں

CEC کا قیام 2001ء میں عمل میں آيا جو چین میں تعلیم کے خواہشمند غیر ملکیوں کے لیے اولین ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ یہ چین میں جامعہ اور ہائی اسکول پروگرامز میں شرکت کے لیے درخواست دینے والے غیر ملکی طلباء کی مدد کے لیے تعلیمی مشاورتی خدمات پیش کرتا ہے۔ 2001ء سے 50سے زائد ممالک کے طلباء کی چین کی کئی معروف جامعات میں داخلے کے لیے مدد کر چکا ہے۔

CEC چین میں جامعات اور ہائی اسکولوں کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات کا حامل ہے اور ان کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ اس کے منصوبوں میں ہائی اسکول انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ (گارجین سروسز) ، کالج پریپریشن کورسز، انگلش ٹاٹ ایم بی بی ایس پروگرام، انگلش-ٹاٹ بزنس پروگرام اور جوائنٹ-ڈگری پروگرام شامل ہیں۔

رابطہ:

ایڈی لی

ٹیلی فون: +852-2622-3887

ای میل: eddylee@chinaeducenter.com

ویب سائٹ: http://www.chinaeducenter.com/en/

ذریعہ: چائنا ایجوکیشن سینٹر