انڈررائٹرز لیبارٹریز کی جانب سے شمسی صنعت کے عالمی سطح پر فروغ کے لیے اپنی صلاحیتوں کے مطابق مسلسل سرمایہ کاری

 

نارتھ بروک، الینوائے، 26 مئی/پی آر نیوزوائر-ایشیانیٹ/

یو ایل کی نظریں نئے ممالک اور مزید تجربہ گاہوں پر

مصنوعات کی سیفٹی ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن کے لیے عالمی سطح پر معروف ادارے انڈررائٹرز لیبارٹریز (Underwriters Laboratories)نے آج اپنی صلاحیتوں کو بہتر اور دنیا بھر کی مارکیٹوں میں PV سروسز سے وابستہ اپنی تنصیبات میں اضافے کے ذریعے فوٹووولٹیک (PV) مارکیٹ میں ترجیحی شراکت دار کی اپنی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے منصوبوں کا خاکہ ترتیب دیا ہے۔

یو ایل کے گلوبل انرجی بزنس کے جنرل مینیجر جیف سمٹ (Jeff Smidt)کہتے ہیں کہ “صرف ایک سال میں انڈررائٹرز لیبارٹریز نے دو کلیدی پی وی مارکیٹوںمیں مستحکم کر لیا ہے۔ہمارے صارفین دو جدید اور اپنی نوعیت کی عظیم ترین لیبارٹریز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جو سان ہوزے، کیلیفورنیا اور شوژو، چین میں واقع ہیں۔ یہ تنصیبات ہمارے صارفین کو صنعت کی اعلیٰ ترین خدمات کا پورٹ فولیو پیش کرتی ہیں جو ساخت گروں کو زیادہ آسان اور موثر انداز سے عالمی مارکیٹوں تک رسائی کو ممکن بناتا ہے۔ اور یہ صرف اور صرف آغاز ہے۔”

پی وی مارکیٹ کی عالمی ترقی سے ہم آہنگ ہونے کے لیے یو ایل اپنی پہنچ میں اضافہ اور نئی مارکیٹوں میں مستقلاً سرمایہ کری کر رہا ہے۔ یو ایل نے 2010ء میں جرمنی اور جاپان میں نئی تنصیبات کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے۔ سمٹ کہتے ہیں کہ “جرمنی اور جاپان فوٹووولٹیک ساخت گری، تحقیق اور جدت کی بنیاد ہیں۔ ان مارکیٹوں تک توسیع یو ایل کا فطری طور پر اگلا قدم ہے۔ ہم محفوظ، قابل تجدیدٹیکنالوجیزکی ترقی کو مہمیز عطا کرنے سے وابستہ ہیں اور اپنے قابل قدر صارفین کو ان کے مقامات سے قطع نظر ان تمام اوزاروں سے لیس کرنا چاہتےہیں جو اس تیزی سے ترقی پاتی صنعت میں کامیابی کے لیے انہیں درکار ہیں۔”

دنیا بھر میں نئی تنصیبات کے قیام کے ساتھ ساتھ یو ایل اپنی موجودہ تنصیبات میں بھی توسیع جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں یو ایل نے سان ہوزے میں اپنی 20 ہزار مربع فٹ پر پھیلی ٹیسٹ تنصیب میں نئے آلات نصب کیے اور اب وہ کل 20 ٹیسٹ چیمبرز کی حامل ہو چکی ہے۔ اضافی سولر سمولیشن ایکوئپمنٹ (درون خانہ تجربات کے لیے) نصب کیا جا رہا ہے اور جولائی میں کام کا آغاز کر دے گا۔ یہ تجربہ گاہ 13،500 مربع فٹ کی توسیع کے مراحل سے بھی گزر رہی ہے، جو جولائی سے یو ایل کے موجودہ پی وی ٹیسٹنگ آپریشنز میں مزید 35 فیصد مقام میں اضافے کا سبب بنے گی۔ اس تنصیب پر منصوبہ جاتی گنجائش جولائی 2008ء کے مقابلے میں سال بہ سال اضافی 30 فیصد بڑھے گی۔

اپنے نئے، جلد کھلنے والے اور زیادہ بڑے فوٹووولٹیک ٹیکنالوجی سینٹرز آف ایکسی لینسسے آگے یو ایل ایشیا میں نئی شراکت داریوں کی تلاش کے ذریعے متعلقہ پی وی مارکیٹوں میں اپنی انجینئرنگ صلاحیتوں کو بہتر بنا رہا ہے۔

یو ایل شمالی امریکہ میں پی وی مصنوعات کی ٹیسٹنگ کے لیے اس وقت واحد قومی سرٹیفکیشن ادارہ ہے جو یو ایل معیارات اور بین الاقوامی معیارات (IEC) دونوں کے مطابق مصنوعات کو ٹیسٹ اور سرٹیفائی کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے، یہ اُس کے صارفین کو عالمی مارکیٹوں تک تیز تر رسائی فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

انڈررائٹرز لیبارٹریز کے بارے میں

انڈررائٹرز لیبارٹریز (UL) ایک آزادی پروڈکٹ سیفٹی سرٹیفکیشن ادارہ جو ایک صدی سے زائد عرصے سے مصنوعات کی ٹیسٹنگ اور ان کے معیارات مرتب کرنے کا کام کر رہا ہے۔ یو ایل سالانہ 19 ہزار سے زائد اقدام کی مصنوعات، اجزاء، مواد اور نظاموں کا جائزہ لیتا ہے جبکہ یو ایل کے 20 ارب نشان ہر سال ساخت گروں کی 72 ہزار مصنوعات پر ظاہر ہوتے ہیں۔ یو ایل کے اداروں اور خدمات فراہم کنندگان کے عالمی نیٹ ورک میں شامل 64 تجربہ گاہیں، ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن کی تنصیبات 98 ممالک میں صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے http://www.UL.com/newsroom۔

ذریعہ: انڈرائٹرز لیبارٹریز

رابطہ: ایلزبتھ شرمن برائے گولن ہیرس

+1-508-444-6453

esherman@golinharris.com، برائے یو ایل؛ یا

 

یاسی ایس ڈون برائے انڈررائٹرز لیبارٹریز

+1-847-664-3056

Yassie.Dunn@us.ul.com