بینک آف امریکہ سیکورٹیز-میرل لنچ ریسرچ معروف سروے میں سب سے آگے

 

نیویارک، 20 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کلائنٹ پولز اور تحقیقی پیش بینی کے اعزازات سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کے اوائل میں انضمام کے نتیجے میں تشکیل پانے والی بینک آف امریکہ اور میرل لنچ کی ریسرچ آرگنائزیشن نے اپنے مقابل تمام اداروں سے کہیں زیادہ بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090218/CLW006LOGO)

بینک آف امریکہ سیکورٹیز-میرل لنچ ریسرچ نے ایک عالمی ایوارڈ، 11 علاقائی ایوارڈز اور 157 انفرادی تجزیہ کار ایوارڈز حاصل کیے ہیں، جو اس مشترکہ پلیٹ فارم کی قوت کا واضح اظہار ہیں۔ ادارے کی 2009ء کی تحقیقی درجہ بندی (ریسرچ رینکنگز) کی چند جھلکیاں درج ذیل ہیں:

— ٹاپ گلوبل بروکر – فنانشل ٹائمز/اسٹارمائن

–ٹاپ یو ایس بروکر – فنانشل ٹائمز/اسٹارمائن

— نمبر 2یورپین بروکر — فنانشل ٹائمز/اسٹارمائن

— بہترین بروکریج – فوربس/زیکس؛ رنر اپ کا اعزاز دو مرتبہ سے زائد حاصل کیا

–12 میں سے سات تجزیہ کاروں نے فوربس/زیکس کی “ Dazzling Dozen” میں شمار کیا

— نمبر 2 –انسٹیٹیوشنل انویسٹر آل-یورپ ریسرچ ٹیم؛

نمبر 1 پین-یورپین کوریج

–نمبر 3- انسٹیٹیوشنل انویسٹر آل-ایمرجنگ یورپ ریسرچ ٹیم

— امریکہ میں نمبر 1، ایشیا پیسفک (سابق جاپان) اور لاطینی امریکہ میں نمبر 2، اور ترقی یافتہ یورپ میں نمبر 3 – فنانشل ٹائمز/اسٹارمائن بروکر درجہ بندی برائے آمدن پیش بینی

بینک آف امریکہ سیکورٹیز-میرل لنچ گلوبل ریسرچ کے صدر کینڈیس براؤننگ تبصرہ کرتے ہوئے کہتےہیں: “یہ اعزازات ہمارے مشترکہ فرنچائز کی قوت کو ظاہر کرتے ہیں اور ہمیں صنعت کے دیگر اداروں سے ممتاز کرتے ہیں۔ ہماری بہترین درجہ بندی فضیلت کے عہد نامے اور ہمارے تجزیہ کاروں کی وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں اور خصوصاً ایسے وقت میں جب عالمی مارکیٹوں اور مالیاتی خدمات کی صنعت میں غیر متوقع تبدیلی کا سال ہے۔”

بینک آف امریکہ سیکورٹیز-میرل لنچ ریسرچ کا ہدف دنیا کا معروف ترین ریسرچ فرنچائز بننا ہے جو صارفین کو بے مثال خدمات، سرمایہ کاری کے حوالے سے ویلیو-ایڈڈ عمیق معلومات اور الفا-جنریٹنگ سرمایہ کاری سفارشات فراہم کرے۔ بینک آف امریکہ سیکورٹیز-میرل لنچ گلوبل ریسرچ جنوری 2009ء سے سے 35 سے زائد تجزیہ کاروں کو حاصل  کیا ہے۔ ریسرچ ٹیم تقریباً 3،000 ایکوئٹی سیکورٹیز اور 850 کارپوریٹ بونڈ جاری کنندگان کو سفارشات فراہم کرتی ہے۔ گروپ تقریباً 60 ممالک کے لیے اقتصادی پیش بینیاں اور 40 کرنسیوں پر سفارشات فراہم کرتا ہے۔

بینک آف امریکہ سیکورٹیز-میرل لنچ امریکاز ایکوئٹی ریسرچ کے سربراہ اسٹیو ہیگرٹی نے کہا کہ: “سروے نتائج اس امر کو واضح کرتے ہیں کہ مارکیٹ میں مقابلے کی بھرپور فضا کے باوجود ہم انتہائی بہترین پوزیشن میں ہیں۔ یہ اعزاز ہمارے لیے مزید مہمیز کا باعث بنیں گے تاکہ ہمارے تجزیہ کار صارفین کو زيادہ بہتر خدمات پیش کرنے کے لیے اپنی تحقیقی مصنوعات اور سفارشات کو مزید ترقی دے سکیں۔”

اسٹارمائن اور زیکس انوسٹمنٹ ریسرچ آزاد فرمز ہیں جو مختلف اسٹاکس پر دو زمروں، خرید/فروخت سفارشات پر آمدنی اور آمدنی کے اندازوں کی درستگی، میں بروکرز اور تجزیہ کاروں کی کارکردگی کو جانچتے ہیں۔ 2009ء فنانشل ٹائمز/اسٹارمائن سروے نتائج تقویمی سال 2008ء کی بنیاد پر ہیں۔ فوربس/زیکس سروے نتائج 31 مارچ 2006ء سے 31 مارچ 2009ء کے درمیانی عرصے کے اسٹاک متبادل اور گزشتہ تین مالی سالوں میں ہر تجزیہ کار کے زیر محیط خصوصی اسٹاکس پر آمدنی کے اندازوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

انسٹیٹیوشنل انویسٹر 2009ء آل-یورپ ریسرچ ٹیم سروے نتائج 541 اداروں کے 1300 سے زائد منی مینیجرز کے جوابات کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں جو یورپی ایکوئٹیز میں اندازاً 6 ٹریلین ڈالرز منظم کرتے ہیں اور یہ مارچ 2008ء سے فروری 2009ءکے عرصے کا احاطہ کرتے ہیں۔ انسٹیٹیوشنل انویسٹر 2009ء ایمرجنگ EMEA ریسرچ ٹیم سروے نتائج ابھرتی ہوئی EMEA ایکوئٹیز میں اندازاً 226 ارب ڈالرز منظم کرنے والی 220 فرمز کے تقریباً 300 سرمایہ کاروں کے جوابات پر مبنی ہیں اور یہ مارچ 2008ء سے فروری 2009ء کے عرصے کا احاطہ کرتے ہیں۔

بینک آف امریکہ

بینک آف امریکہ دنیا کے بڑے مالیاتی اداروں میں سے ایک ہے جو انفرادی صارفین، چھوٹے اور درمیانے درجے کےکاروباروں اور بڑے اداروں کو بینکاری، سرمایہ کاری، اثاثہ جات کے انتظام اور دیگر مالیاتی اوررسک مینجمنٹ مصنوعات اور خدمات فراہم کرتا ہے۔ ادارہ امریکہ میں بے مثال سہولیات پیش کرتا ہے جہاں وہ 6100 شاخوں، تقریباً 18500 اے ٹی ایمز کے ذریعے تقریباً 55 ملین سے زائد صارفین اور چھوٹے کاروباری اداروں کو اور ایوارڈ یافتہ آن لائن بینکاری کے ذریعے تقریباً 30 ملین متحرک صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ بینک آف امریکہ دنیا کی بڑی ویلتھ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے اور کارپوریٹ اور انوسٹمنٹ بینکاری اور ٹریڈنگ میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھتا ہے جو دنیا بھر میں اثاثہ کے مختلف درجات میں کارپوریشنز، حکومتوں، اداروں اور انفرادی سطح پر افراد کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے۔ بینک آف امریکہ جدید، آسان استعمال کی آن لائن مصنوعات اور خدمات کے مجموعے کے ذریعے 4 ملین سے زائد چھوٹے کاروباروں کے مالکانِ کو بہترین سپورٹ پیش کرتا ہے۔ ادارہ 150 سے زائد ممالک میں صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ بینک آف امریکہ کارپوریشن کے حصص (این وائی ایس ای: BAC) ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج کا حصہ ہیں اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں مندرج ہیں۔

“بینک آف امریکہ میرل لنچ” بینک آف امریکہ کارپوریشن کے عالمی بینکاری اور عالمی مارکیٹوں کے کاروباروں کا مارکیٹنگ نام ہے۔ لینڈنگ، ڈیرائیویٹوز اور کمرشل بینکاری سرگرمیاں بینک آف امریکہ کارپوریشن کے الحاق شدہ بینکاری ادارے کرتے ہیں جن میں بینک آف امریکہ، N.A، رکن FDIC شامل ہیں۔ سیکورٹیز، مالیاتی مشاورت اور دیگر سرمایہ کاری بینکنگ سرگرمیاں بینک آف امریکہ کارپوریشن (“انوسٹمنٹ بینکنگ ملحقہ ادارے”) کے سرمایہ کاری بینکنگ ملحقہ ادارے کرتے ہیں، جن میں بینک آف امریکہ سیکورٹیز ایل ایل سی اور میرل لنچ(Merrill Lynch)، پیئرس (Pierce)، فینر اینڈ اسمتھ انکارپوریٹڈ (Fenner & Smith Incorporated) انجام دیتے ہیں جو دونوں FINRA اور SIPC کے رجسٹرڈ بروکر-ڈیلرز اور رکن ہیں۔ سرمایہ کاری بینکنگ کے سلسلے میں ملحقہ اداروں کی پیش کردہ مصنوعات FDIC کی انشورنس یافتہ نہیں ہے * ہو سکتا ہے کہ قدر کھو دیں * بینک کی ضمانت یافتہ نہیں ہوں گی۔

www.bankofamerica.com

ذریعہ: بینک آف امریکہ سیکورٹیز-میرل لنچ ریسرچ

رابطہ: سوسن میک کیب ویلی،

بینک آف امریکہ،

+1-212-449-0389

susan_mccabe@ml.com

تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090218/CLW006LOGO

(BAC)