مارکوئس ڈی مونٹیسکیو کا تاریخی Armagnac عشائیہ

نیویارک، 19 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– ممتاز آرمینییک ہاؤس ذائقے کا ایک نادر تجربہ پیش کرتا ہے

یکم مئی 2009ء کو لا میسوں مونٹیسکیو (La Maison Montesquiou) نے تھامس کیلر کے مچلن-اسٹارڈ پرسی میں ایک تاریخی عشائیہ منعقد کیا جس میں انتہائی نادر اور پرانی آرمینییک (Armagnac) شراب پیش کی گئیں۔

پرنوڈ (Pernod) کے انٹرنیشنل ڈائریکٹر ژاں-فرینکوئس کولوبرٹ (Jean-Francois Collobert) کی میزبانی میں منعقدہ یہ شام مشہور و معروف میسوں مونٹیسکیو کے لیے خصوصی اہمیت کی حامل شاموں میں سے ایک تھی۔ کولوبرٹ نے کہاکہ “ہم ذائقے کابے مثال تجربہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہم نے پہلے آرمینییک عشائیے کا اہتمام کیا جو کسی بھی آرمینییک ہاؤس کا منعقدہ پہلا عشائیہ ہے۔ اس تقریب کا مقصد  مہمانوں کو لا میسوں مونٹیسکیو کی اعلیٰ ترین آرمینییکس کا استعمال اور پانچ سے زائد صدیوں سے آرمینییک کے فراہم کنندہ مارکوئس ڈی مونٹیسکیو کی بنیاد کے حوالے سے تاریخ کا پرتعیش سفرکروانا تھا۔”

ایسوسی ایشن لا سومیلیری انٹرنیشنل (Association de la Sommellerie Internationale) کی جانب سے دنیا کے بہترین ساقی 2007ء کا اعزاز حاصل کرنے والے باصلاحیت ساقی اینڈریاس لارسن کی زیر قیادت سات-کورس مینیو میں مونٹیسکیو کی 1967ء سے 1865ء تک کی شرابیں خصوصی ذائقوں کی حامل تھالیوں کے ساتھ پیش کی گئیں تاکہ ہر شراب کا ذائقہ ابھر کر سامنے آ سکے۔ اس مجموعے میں سب سے اعلیٰ ‘مارکوس ڈی مونٹیسکیو 1865’ کو پہلے نیلام کیا گیا تھا، جو کرسٹی’ز (Christie’s) نارتھ امریکہ کی جانب سے سب سے زیادہ قیمت پر فروخت کی جانے والی بوتل کے طور پر ریکارڈ رقم میں نیلام ہوئی۔ ‘مونٹیسکیو 1865ء’ کی چار بوتلیں ماحولیاتی تحفظ کے لیے عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے والے غیر سرکاری ادارے گڈپلانٹ (GoodPlanet) کی مدد کے لیے نیلام کی گئیں۔

مونٹیسکیو خاندان آرمینییک کے بانی کی حیثیت سے طویل تاریخ کا حامل ہے جو 1431ء تک جا پہنچتی ہے۔ اس خاندان کے قدیم ترین افراد کاؤنٹس آف فیزنسیک (Counts of Fezensac) 480ء میں شاہ فرانک کلووِس (Clovis)کے لیے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس خاندان کے اراکین کی فہرست میں صفِ اول پر کاؤنٹ ڈی آرٹینیئن (Count d’Artagnan) ہیں جو شاہ لوئی سیزدہم (Louis XIII)کے بندوقچی تھے اور الیگزینڈر ڈوما کے مشہور زمانہ ناول “تین بندوقچی” (The Three Musketeers) کے ہیرو تھے۔ مونٹیسکیو خاندان کی تاریخ اور آرمینییک کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے، اور مارکوئس ڈی مونٹیسکیو کی آرمینییکس صدیوں سے دنیا کی قدیم ترین برانڈیز میں شمار کی جاتی ہیں۔

مارکوئس ڈی مونٹیسکیو رواں سال امریکہ، برطانیہ، روس اور یورپ کے ڈیوٹی فری اسٹورز میں منتخب مقامات پر آرمینییک شرابوں کی مکمل رینج پیش کرے گا جو 1893ء سے 1989ء تک مشتمل ہوں گی۔ یہ غیر معمولی آرمینییکس کلیکٹرز باکسز میں پیش کی جائیں گی جو ٹھوس چاندی کے دستخط کی حامل ہوں گی جسے پیرس کے معروف جوہری آرتھوس-برٹرینڈ نے تخلیق کیا ہے۔

مارکوس ڈی مونٹیسکیو آرمینییکس Pernod کے بین الاقوامی معروف برانڈ پورٹ فولیو کا حصہ ہیں جس میں پرنوڈ(Pernod)، پرنوڈ آ پلانٹس ڈی ایب سنتھ سپرییئر(Pernod aux plantes d’Absinthe Superieure)، سوہو، کیفے ڈی پیرس (Cafe de Paris)اور سوزے (Suze)شامل ہیں۔

ذریعہ: پرنوڈ انٹرنیشنل

رابطہ:سارا بگلو،

پرنوڈ انٹرنیشنل،

+1-212-229-2294،

sbigelow@ttc-pr.com