سی سیف نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ایکوٹیمپ ایئر کارگو کنٹینر نے ای اے ایس اے کی منظوری حاصل کر لی

 

ڈیٹن، اوہائیو، 18 مئی/پی آر نیوزوائر-ایشیانیٹ/

درجہ حرارت کے حوالے سے حساسیت کی حامل ایئر فریٹ مارکیٹ کے لیے ٹیکنالوجی حل پیش کرنے والے ادارے سی سیف (CSafe)، ایل ایل سی نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے ایکوٹیمپ (AcuTemp) (ر) RKN (http://www.csafellc.com)نے یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) سے منظوری حاصل کر لی ہے، اس طرح وہ ای اے ایس اے  اور یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) دونوں سے منظور شدہ  اپنی نوعیت کا پہلا اور واحد RKN بن گیا ہے۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090518/LA18165LOGO)

سی سیف ایل ایل سی کے جنرل مینیجر برائن کویر کہتے ہیں کہ ” ای اے ایس اے  کی منظوری حاصل کرنا ہمیں ایکوٹیمپ آر کے این دنیا بھر میں مزید صارفین کے زیر استعمال لانے میں مدد دے گا۔ ہم اپنے صارفین کو یہ سہولت دیتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں کہ وہ درجہ حرارت کے حوالے سے اپنے حساس  کارگو کو ایف اے اے اور ای اے ایس اے دونوں کے زیر انتظام چلنے والے تمام فضائی کیریئرز کے ذریعے شپ کریں، اس طرح ایکوٹیمپ آر کے این کی بہترین ٹیکنالوجی دنیا بھر کی کمپنیوں کے لیے دستیاب ہوگی۔”

ای اے ایس اے سرٹیفکیشن کی حالیہ شمولیت ایکوٹیمپ آر کے این کو پہلا اور واحد ‘کمپریسر ڈریون کارگوکنٹینر’ بناتی ہے جو امریکی و یورپی دونوں ایجنسیوں سے سند یافتہ ہے۔ یہ منظوری ایمسیف برڈپورٹ (AmSafe Bridport) لمیٹڈ کو جاری کی گئی، جو سی سیف ایل ایل سی میں جوائنٹ وینچر کی حیثيت سے ایکوٹیمپ تھرمل سسٹمز کا شراکت دار ہے۔

سی سیف ایل ایل سی کے ڈائریکٹر بزنس ڈیولپمنٹ اسٹیون بوئیڈ کہتے ہیں کہ “سی سیف اب اپنے صارفین کو دنیا بھر میں اپنی شپنگ کے مقامات میں اضافے کے لیے درکار لچک پیش کرنے کے قابل ہے۔” بوئیڈ نے کہا کہ ” ای اے ایس اے کی جانب سے ملنے والی اس منظوری نے سی سیف سلوشن کی بین الاقوامی سطح پر موجودگی میں اضافہ کیا ہے اور درجہ حرارت کے حوالے سے حساس مواد کی نقل و حمل کے لیے صارفین کے آپشنز میں حد درجہ اضافہ کیا ہے۔”

ایکوٹیمپ آر کے این کو شکستہ و رضامندی سے بھیجی جانے والی اشیاء کے ضرر رساں اثرات کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو روایتی شپنگ کے دوران درجہ حرارت کو منظم کرنے کے نامناسب انتظامات کے باعث شکستگی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ 2008ء میں خدمات کے آغاز سے اب تک ایکوٹیمپ آر کے این صارف صارف کی خواہش پر پے لوڈ سیٹ-پوائنٹ برقرار رکھنے کی صلاحیت مستقل بنیادوں پر ظاہر کر رہا ہے جبکہ مصنوعات کا کوئی نقصان ریکارڈ پر موجود نہیں۔

ایکوٹیمپ آر کے این سرد و گرم دونوں صلاحیتیں رکھتا ہے۔ یونٹ منفی 30 سے مثبت 49 ڈگری سینٹی گریڈ جیسے انتہائی درجہ حرارت پر بھی مثبت چار سے مثبت 25 درجہ سینٹی گریڈ کے درمیان صارف کے منتخب کردہ کسی بھی درجہ حرارت پر مستقلاًرہ سکتا ہے۔ ایکوٹیمپ آر کے این وزن، درجہ حرارت، رسائی اور توانائی کی صورتحال کو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور اس ڈیٹا تک ایک مناسب یو ایس بی پورٹ کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

سی سیف ایل ایل سی کے بارے میں

سی سیف ایل ایل سی زوال پذیر ایئر فریٹ مارکیٹ کے لیے ٹیکنالوجی حل فراہم کرتا ہے۔ اس کی فلیگ شپ پروڈکٹ ‘ایکوٹیمپ آر کے این’ پہلااور واحد یونٹ ہے جو ایف اے اے اور ای اے ایس اے دونوں کا منظور شدہ ہے۔ سی سیف کی مصنوعات متعدد لاجسٹکس شراکت داروں کے ذریعے مارکیٹ کی جاتی ہیں اور درجہ حرارت کے حوالے  سے حساس فضائی کارگو مارکیٹ کی سخت ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کی جاتی ہیں۔ سی سیف ایل ایل سی کا صدر دفتر ڈیٹن، اوہائیو کے قریب واقع ہے اور یہ ایم سیف انکارپوریٹڈ اور ایکوٹیمپ تھرمل سسٹمز کا مشترکہ منصوبہ ہے، جبکہ اس کے دفاتر ریاست واشنگٹن اور اوہائیو میں بھی واقع ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.csafellc.com ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: سی سیف ایل ایل سی

رابطہ: کارلوٹا سواریس

کارپوریٹ کمیونی کیشنز برائے سی سیف، ایل ایل سی

+1-602-850-2730

csoares@csafellc.com

تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090518/LA18165LOGO