لوبل گرین پورٹل کا آغاز

 

نیویارک، 18 مئی/پی آر نیوزوائر-ایشیانیٹ/

گلوبل کونٹینٹ اینڈ ریسرچ لمیٹڈ نے ایک مختصر مدتی بیٹا (beta)دور کے بعد عالمی گرین گلوبل پورٹل  www.EcoSeed.org کا آج باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ ویب سائٹ صرف اور صرف دنیا بھر کی ارتقائی مراحل طے کرنی والی “گرین” کمیونٹی کو خدمات فراہم کرنے سے وابستہ ہے اور عالمی ماحول دوست خبروں، کاروبار، مالیات اور دیگر تمام اہم متعلقہ موضوعات تک عالمی رسائی فراہم کرے گی۔

(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090518/NY17098LOGO)

اس امر کا اعلان کرتے ہوئے بانی اور سی ای او جناب ایس ہرمین نے کہا کہ “ایکوسیڈ کی ابتداء کا مقصد بین الاقوامی طور پر وسعت پذیر ‘سبز’ انقلاب پر غور اور اُس کا فائدہ اٹھانے کے خواہشمند صارفین کو بذریعہ انٹرنیٹ واحد عالمی ماخذ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس ویب سائٹ کا آغاز ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دنیا بھر کے صارفین کو ‘ماحول دوست’ خبروں، کاروباری مواقع، مالیات، تبصرہ نگاری، معلومات اور سماجی تعلقات کے حوالے سے ایک وسیع و ذمہ دار واحد انٹرنیٹ ماخذ کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ” ایکوسیڈ ویب سائٹ کے ارتقاء کا یہ صرف پہلا مرحلہ ہے،  جو دنیا بھر کے پیشہ ور ماہرین کی ایک زبردست ٹیم نے تشکیل دیا ہے اور اس منصوبے کے لیے وہ مختلف قوموں اور تجربات کی عالمی رنگارنگی ساتھ لے کر آئی ہے۔”

ڈائریکٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی جناب ارنیل ریس کہتے ہیں کہ ویب سائٹ کا اجراء “ماحول دوست” معلومات کی فراہمی کے ذریعے ٹیکنالوجی میں برتری برقرار رکھنے کے ایکوسیڈ کے وعدے کی تکمیل میں پہلا قدم ہے۔” انہوں نے خاص تفصیلات ظاہر کیے بنا مستقبل قریب میں ویب سائٹ میں اہم اضافوں کے ارادے کا اظہار کیا۔

ویب سائٹ کو بیان کرتے ہوئے جناب ہرمین نے مندرجہ ذیل تفصیلات فراہم کیں:

پورٹل کے انٹرایکٹو حصے “ماحول دوستی” کے وسیع موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں جن میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کے شعبوں اور ماحول دوست کاروبار و تجارت کی بین الاقوامی خبری کوریج کے ساتھ ساتھ مالیاتی خبریں اور گرین اسٹاکس اور مارکیٹ ٹریکنگ بھی شامل ہیں۔ سائٹ مخصوص موضوعات پر تازہ ترین ماحول دوست مواد کی وسیع ورائٹی کی بھی حامل ہے جیسے حیاتیاتی ایندھن (بائیوفیولز)، ایندھنی خلیات (فیول سیلز)، برقی گاڑیاں، موجی توانائی (ویو انرجی)، شمسی توانائی، ہوائی توانائی (ونڈ انرجی)، بائیوماس اور جیوتھرمل توانائی۔ پورٹل بین الاقوامی موضوعات جیسے کاربن کریڈٹس، موسمیاتی تبدیلی اور ماحول دوست تعمیرات، کمپیوٹنگ اور پالیسیوں کے حوالے سے بین الاقوامی موضوعات کا گہرائی سے احاطہ کرتا ہے۔ صارفین موضوع سے متعلق بروقت اداریوں تک رسائی بھی رکھیں گے جو ماحول دوستی، بشمول قابل تجدید توانائی (ری نیو ایبل انرجی)، میں دنیا کے بہترین ماہرین میں سے چند کے لکھے ہوئے ہوں گے۔ ویب سائٹ پر ماحولیات سے متعلق موضوعات پر ہونے والی تازہ ترین پیشرفت پر تحقیقی مقالات، مارکیٹ تحقیق اور رپورٹس کے مجموعے بھی شامل ہیں۔

ایکوسیڈ کا بے مثال ویب پیج ماحول دوست مصنوعات کے تیارکنندگان اور خدمات فراہم کنندگان کو خریداروں اور تمام سطح کے صارفین کے لیے مصنوعات و خدمات کے خواہشمند افراد تک رسائی کے لیے عالمی مارکیٹ فراہم کرتا ہے جو ویب سائٹ کے “مارکیٹ پلیس” ویب پیج کے ذریعے دستیاب ہے۔ گلوبل ڈائریکٹری میں عالمی سطح پر پھیلے ایک لاکھ سے زائد ماحول دوست کاروباروں اور پریکٹیشنرز کے اندراج پر مشتمل ایکوسیڈ “مارکیٹ پلیس” کا مقصد دنیا بھر میں کسی بھی علاقے سے کسی بھی ماحول دوست مصنوعات یا خدمات کے حصول کے لیے ایک مرکزی انٹرنیٹ سائٹ کا قیام ہے۔ ماحول کی پروا رکھنے والے کاروباری افراد اپنی خدمات اور مصنوعات کو فروغ دے سکتے ہیں اور اپنے صارفین میں اضافے میں مدد کے لیے ویب سائٹ پر اپنی ٹارگیٹ مارکیٹ سے براہ راست ڈیل کر سکتے ہیں۔ماحول کے حوالے سے فکرمند ایسے افراد جو انفرادی طور پر اپنے گھر یا کاروبار کے لیے ماحول دوست حل کے خواہاں ہیں، ان فراہم کنندگان کو تلاش یا ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں مانا جاتا ہے کہ یہ عالمی سطح پر پہلا ماحول دوست آن لائن مارکیٹ پلیس ہے۔

“گرین” سوشل نیٹ ورکنگ کے لیے ایک خاص صفحہ مخصوص کیا گیا ہے، جو ماحولیاتی حوالے سے سرگرم افراد، کنسلٹنٹس، مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز اور مالکان کو ماحول آگہی سے متعلقہ دلچسپیوں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اراکین مشورے تلاش، سوالات شایع، بلاگ یا بینچ مارکنگ کے لیے شراکت داروں کی خواہش، دنیا بھر میں شیئرنگ اور نیٹ ورکنگ کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے www.EcoSeed.org پر لاگ آن ہوجائیے۔

ذریعہ: گلوبل کونٹینٹ اینڈ ریسرچ لمیٹڈ

رابطہ: پبلک ریلیشنز ہاٹ لائن – یو ایس اے،

+1-914-410-6730،

publicrelation@ecoseed.org

لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090518/NY17098LOGO