کارپوریٹ ایونٹ انٹرٹینمنٹ منصوبہ سازوں کا رُخ گلوکار برائن ایونز کی جانب

 

لاس اینجلس، 11 مئی/پی آر نیوزوائر-ایشیانیٹ/

چند اس بحث میں مبتلا ہیں کہ برائن ایونز ایک ابھرتے ہوئے اسٹار ہیں۔

(Photo: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090511/LA14423)

وہ یوان ریورز (Joan Rivers)، جے لینو (Jay Leno )، ڈیون واروِک (Dionne Warwick)، فرینکی ویلی (Franki Valli)حتیٰ کہ سوشل ڈسٹورشن (Social Distortion)اور بیٹر دین ایزرا (Better Than Ezra)کے لیے بھی اوپننگ ایکٹ کی حیثيت سے کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

وہ کینیڈا سے اٹلی، ایمسٹرڈیم سے لے کر انڈونیشیا تک مائیکروسافٹ سے لے کر بیل کینیڈا تک جیسے کلائنٹس کے لیے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ دھیمی آواز میں گانے والے، جو اس وقت اپنے میجر لیبل ڈیبو پر کام کر رہے ہیں جسے گریمی نامزد پروڈیوسر کرس والڈن پیش کر رہے ہیں اور اس کی سی ڈی کیلی اوسبورن جیسی معروف گلوکارہ کے ساتھ دو گانوں کی صورت میں جاری ہوگی، فرینک سنتارا کے انداز میں گانے والے نئے گلوکار ہیں اور وہ بے عیب و قوی آواز کے حامل فرد کی حیثيت سے شہرت حاصل کر رہے ہیں۔

ایونز کے ساتھ کام کرنے والے اینڈریو بلز (Andrew Biltz)کہتے ہیں کہ “برائن ہیرا’ز (Harrah’s) میں شوز سے کہیں زیادہ کارپوریٹ ایونٹس میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ دنیا بھر کے منصوبہ ساز برائن کے پاس آ رہے ہیں اور دن بدن ان کی قدر و قیمت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔”

ٹریک سے لے کر مکمل بڑے بینڈ کے ساتھ تک ہر قسم کے سازوں پر گانے کی صلاحیت رکھنے والے ایونز  اپنے نئے البم پر کام کرنے کے علاوہ مختلف کیسینوز میں بھی فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

بلز نے کہا کہ “موسیقی کی اس صنف کا سب سے شاندار پہلو یہ ہے کہ یہ مکمل آزادانہ صنف ہے۔ برائن اپنے چارٹ ساتھ لے کر ایک مقامی بینڈ کو حاصل کر کے بھی اپنا جادو جگا سکتے ہیں۔ اخبارات کی سرخیوں میں رہنے والے دیگر گلوکاروں کے مقابلے میں ایونز کسی بڑے بینڈ کے ساتھ ہی سفر کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے کیونکہ اس انداز کی موسیقی مقامی موسیقاروں کے لیے آسان ہوتی ہے۔ موسیقی کی یہ صنف ہر ملک میں مقبول ہے اور اس لیے اسے بجانے والے موسیقار ہر جگہ ہیں۔”

ہیرا’ز میں برائن ایونز کی ایک براہ راست کارکردگی (لائیو پرفارمنس) “یہی زندگی ہے” (That’s life) http://www.youtube.com/watch?v=ihTEhXC9J3M پر دیکھی جا سکتی ہے۔ “میری راہ” (My Way) کا گایا گیا اُن کا ورژن یہاں سنا جا سکتا ہے http://www.youtube.com/watch?v=rT3gCab8AhU۔ گلوکار کی ویب سائٹ www.brianevans.com ہے اور مائی اسپیس پر وہ  یہاں www.myspace.com/brianevansonline دستیاب ہیں۔

ایونز کی اگلی کارکردگی 16 مئی کو جھیل ٹاہوئی میں ہیرا’ز کیسینو ہوگی جو وہ جون ریورز کے لیے کریں گے۔

بلز نے بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ “برائن ایونز ایک عظیم کارپوریٹ تفریحی پسند ہیں، اور جب آپ ان کو براہ راست سنیں گے تب آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کیوں۔”

ذریعہ: اینڈریو بلز

رابطہ: اینڈریو بلز

+1-702-645-4620

zabarro@aol.com

تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090511/LA14423