2009ء فارمولا ون گراں پری اسپین کے لیے بران جی پی ٹیم کی ٹرمینیٹر سالویشن سے شراکت

 

بارسلونا، 8 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

موشن پکچر ‘ٹرمینیٹر سالویشن’ (Terminator Salvation) کے عالمی سطح پر ریلیز ہونے  سے قبل فارمولا ون چیمپیئن شپ لیڈرز بران جی پی (Brawn GP) سونی پکچرز ریلیزنگ انٹرنیشنل کے ساتھ اشتراک کرے گا تاکہ فلم کے اچھوتے مناظر پر مشتمل تصاویر اسپین گراں پری کے موقع پر کار پر لگائی جا سکیں۔ ہسپانوی گراں پری کا آغاز آج ہو رہا ہے جبکہ فلم 3 جون 2009ء کو یورپ اور دنیا بھر میں ریلیز  ہوگی۔

جینسن بٹن اور روبنز بیری چیلو کی شاندار ریس گاڑیوں پر ٹرمینیٹر سالویشن کے نئے اور اچھوتے مناظر چسپاں کیے جائیں گے۔ ایک- ریس کی اس اسپانسرشپ نے 28 مئی 2009ء کو پیرس میں ریڈ کارپٹ یورپین پریمیر سے قبل زبردست ماحول تخلیق کر دیا ہے۔

اس اشتراک نے سونی پکچرز ریلیزنگ انٹرنیشنل اور فارمولا ون کو ایک مرتبہ پھر قربت بخشی ہے جو 2003ء کی برطانوی گراں پری میں آرنلڈ شوارزنیگر کی معروف ‘ٹی 3 –  رائز آف دی مشینز’ کی تشہیرکے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔  

بران جی پی کے سی ای او نک فرائی کہتے ہیں “ہم اس اختتام ہفتہ پر ہونے والی ہسپانوی گراں پری میں ٹرمینیٹر سالویشن کے اجراء کے لیے سونی پکچرز ریلیزنگ انٹرنیشنل سے تعاون کرنے پر بہت خوش ہیں۔ گراں پری کے دوران ہماری ریس کاریں اور گیراج دونوں فلم کی بہترین تصاویر سے مزین ہوں گے اس طرح ہم رواں سال کی ہالی ووڈ کی بڑی فلموں میں سے ایک کے اجراء کی تشہیر میں مدد دیں گے جو 90 سے زائد ممالک میں فارمولا ون کے 580 ملین سے زائد شائقین تک پہنچے گی۔ ٹرمینیٹر برانڈ ہمیشہ زبردست ایکشن اور سنسنی خیزی کا حامل ہوتا ہے جس میں مشینیں اور انسان اپنی برتری کی جنگ لڑتے دکھائی دیتے ہیں ۔  انہی یکساں خوبیوں کے باعث بران جی پی اور فارمولا ون بہترین جوڑ ہے۔”

فلم کے ڈائریکٹر میک جی نے کہا کہ “ٹرمینیٹر فرنچائز فارمولا ون کے ساتھ عرصہ دراز سے تعلقات رکھتا ہے اور ہم نمبر ایک ٹیم ‘ بران جی پی’ کے ساتھ اشتراک پر بہت خوش ہیں۔ یہ موٹر اسپورٹ سیریز میکانیکی انجینئرنگ کی معراج کی نمائندہ اور انسانی جذبات کا حقیقی امتحان ہے، اور بعینہ یہی بنیادی موضوع  ٹرمینیٹر سالویشن کا بھی ہے۔”

سونی پکچرز ریلیزنگ انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو نائب صدر سال لاڈیسٹرو کہتے ہیں کہ “فارمولا ون دنیا کے مشہور ترین کھیلوں میں سے ایک ہے اور اِس وقت بران جی پی کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں سے بڑا کوئی اسٹار نہیں۔ اس اختتام ہفتہ پر جب سب نگاہیں اسپین پر لگی ہوں گی، تو ٹرمینیٹر سالویشن کے بین الاقوامی اجراء سے قبل بھرپور ماحول تخلیق کرنے کے لیے بران جی پی اور فارمولا ون سے زیادہ بہتر شراکت دار ہو ہی نہیں سکتا۔”

بعد از الہامی 2018ء کی منظر کشی کرنے والی ٹرمینیٹر سالویشن میں کرسچن بیل بطور جان کونر شامل ہیں، جو اسکائی نیٹ اور اس کی ٹرمینیٹرز کی فوج کے خلاف انسانی مزاحمت کی قیادت کرتے ہیں۔ لیکن مستقبل کا کونر مارکس رائٹ (سیم ورتھنگٹن) کی آمد سے معاون کردار کی حیثیت اختیار کر جاتا ہے۔ مارکس رائٹ ایک اجنبی ہے جس کو اپنی آخری بات یہ یاد ہے کہ وہ موت کے دہانے پر تھا۔ کونر کو لازماً یہ فیصلہ کرنا ہے کہ مارکس کو مستقبل سے بھیجا گیا ہے یا وہ ماضی میں بچایا گیا ہے ۔ جبکہ اسکائی نیٹ حتمی مقابلے کی تیاری کرتے ہیں، کونر اور مارکس دونوں ایک مصیبت بھرے سفر کے ذریعے اسکائی نیٹ کے آپریشنز کے درمیان پہنچ جاتے ہیں، جہاں وہ اس دہشت ناک راز کو افشا کرتے ہیں جو انسانیت کے ممکنہ خاتمے کا سبب ہے۔

ٹرمینیٹر سالویشن کے لیے ہدایات میک جی نے دی ہیں جبکہ اسکرین پلے مائیکل فیرس اور جون برانکاٹو کا ہے۔ فلم مورٹز بورمین، ڈیرک اینڈرسن، وکٹر کیوبی کیک اور جیفری سلور کی پیشکش ہیں جبکہ پیٹر ڈی گریوز، بہمن نراغی، ماریو ایف کیزار، اینڈریو جی وجنا، جوئیل بی مائیکلز، ڈین لن اور جینی ایل گوڈ فلم کے ایگزیکٹو پروڈيوسر ہیں۔

ٹرمینیٹر سالویشن 21 مئی 2009ء کو وارنر برادرز پکچرز کی جانب سے امریکہ میں ریلیز کی جائے گی۔ سونی پکچرز ریلیزنگ انٹرنیشنل 27 مئی 2009ء سے 13 جون 2009ء کے درمیان بیشتر بین الاقوامی علاقوں میں فلم تقسیم کرے گا

اسٹیو ایلزر

1-310-244-7142

Steve_Elzer@spe.sony.com

ذریعہ: سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ

رابطہ: اسٹیو ایلزر از سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ

+1-310-244-7142

Steve_Elzer@spe.sony.com