جامعہ جنوبی کیرولائنا کا مور اسکول آف بزنس ایک مرتبہ پھر ملک کی سرکاری جامعہ میں قائم بہترین بین الاقوامی گریجویٹ بزنس پروگرام قرار پایا

 

کولمبیا، جنوبی کیرولائنا، 6 مئی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

سرکاری جامعات کے بزنس اسکولوں کی مجموعی درجہ بندی میں اولین 25 میں شامل

یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ میں “امریکہ کے بہترین گریجویٹ اسکول برائے 2010ء” کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق جامعہ جنوبی کیرولائنا کا مور (Moore) اسکول آف بزنس ایک مرتبہ پھر ملک کی کسی بھی سرکاری جامعہ کا بہترین بین الاقوامی ایم بی اے پروگرام قرار پایا ہے۔

یہ مسلسل 20 واں سال ہے کہ اسکول اِس زمرے میں اولین دو اداروں میں شامل ہوا ہے – اس سال وہ جامعہ پنسلوینیا (وارٹن)، جامعہ مشیگن-این آربر (روس)، جامعہ کولمبیا، جامعہ ڈیوک (فوکوا)، جامعہ نیویارک (اسٹرن)، ہارورڈ بزنس اسکول، جامعہ جنوبی کیلیفورنیا (مارشل)، اور جامعہ کیلیفورنیا-برکلے(ہاس) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر آیا ہے۔ مور اسکول ملک کی سرکاری جامعات کے بہترین بزنس اسکولوں میں اولین 25 اداروں میں بھی شامل ہو گیا ہے – جو گزشتہ سال 32 ویں سے اس سال 24 ویں اور مجموعی طور پر تمام بزنس اسکولوں میں 59 ویں سے 53 ویں نمبر پر آیا ہے۔

ماسٹر آف انٹرنیشنل بزنس (MIB) بے مثال یک سالہ بین الشعبہ جاتی گریجویٹ پروگرام ہے جو جامعہ جنوبی کیرولائنا کے مور اسکول، کالج آف آرٹس اینڈ سائٹس (پولیٹیکل سائنس) اور اسکول آف لاء کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کیاجاتا ہے۔ نیا پروگرام طالب علموں کو  کاروبار، حکومت اور معاشرے کے درمیان تامل کی بہترین سوجھ بوجھ عطا کرے گا۔ کورسز تک مختلف بین الشعبہ جاتی زاویہ زاویوں سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے تاکہ طلباء سماجی-ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی زاویہ نگاہ سے  بھی بین الاقوامی انتظامی معاملات پر وسیع تنوع سے نگاہ ڈال سکیں جیسے بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری اور عالمی معیشت میں کثیر القومی اداروں کو چلانے کا عمل اور ان کا کردار۔

دوسرا پروگرام ‘انٹرنیشنل بزنس اینڈ چائنیز انٹرپرائز (IBCE)’ انڈر گریجویٹس کے لیے ہے جو چائنیزیونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے تعاون سے ایک مشترکہ پروگرام ہے جس میں ہانگ کانگ میں وسیع زبانی و ثقافتی تربیت کے ساتھ ساتھ  دو سالہ تعلیم بھی شامل ہے۔

مور اسکول کے ڈین ہلڈی ٹیجین کہتے ہیں کہ “یہ نئی پیشکشیں بین الاقوامی بزنس تعلیم میں مور اسکول کی جدید قیادت کا مستقل ثبوت ہیں۔ ہم خوش ہیں کہ یو ایس نیوز نے اس قیادت کو تسلیم کیا ہے اور ہماری نظریں مستقبل میں نئے بین الاقوامی پروگرامز تشکیل دے کر اس پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے پر مرکوز ہیں۔”

مور اسکول آف بزنس کے بارے میں

مور اسکول آف بزنس ایک جامع بزنس اسکول ہے جس کے انڈر گریجویٹ، ماسٹرز اور ڈاکٹرل پروگرامز میں 4،200 سے زائد طلباء موجود ہیں اور دنیا بھر میں اس سے فارغ التحصیل ہونے والے بقیدِ حیات طلباء کی تعداد 38،000 ہے۔ ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام نے گزشتہ سال 2،500 ایگزیکٹوز اور حکومتی عہدیداروں کے لیے تقریباً 90 پروگرام فراہم کیے۔ مور اسکول تدریس، تحقیق اور کمیونٹی کے لیے خدمات کے سلسلے میں تقریباً 125 کل وقتی شعبہ جات کا حامل ہے۔ 1919ء میں قائم ہونے والا اسکول تعلیمی تیاری اور حقیقی دنیا کے تجربات کو یکجان کر کے ہر لحظہ تبدیل ہوتی عالمی مارکیٹ کے لیے پروگرامنگ اور تحقیق میں جدید قیادت کی طویل تاریخ کا حامل ہے۔ انٹرن شپس، مشاورتی منصوبوں، بیرون ملک تعلیم کے پروگرامز، سرمایہ دارانہ مواقع اور اخلاقیات کی فراہمی پر مرکوز توجہ کے ساتھ اسکول بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ مور اسکول کا انڈر گریجویٹ پروگرام برائے یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ میں “بین الاقوامی تجربہ” کے زمرے میں درجہ اول پر قرار دیا گیا، اسکول کا ایم بی اے پروگرام دنیا بھر کے تمام بزنس اسکولوں میں دوسرے نمبر پر آیا اور فنانشل ٹائمز کی جانب سے امریکہ میں پہلے نمبر پر قرار پایا۔

ذریعہ: مور اسکول آف بزنس ، جامعہ جنوبی کیرولائنا

رابطہ: کرس ہارڈ وِک از کارنیجی کمیونی کیشنز برائے مور اسکول آف بزنس

+1-508-340-9163، chardwick@carnegiecomm