پیٹنٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات پر مائیکروسافٹ اور ٹام ٹام کا تصفیہ

ریڈمنڈ، واشنگٹن، 31 مارچ پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ
مائیکروسافٹ کارپوریشن اور ٹام ٹام این وی (TomTom N.V.) نے آج اعلان کیا ہے کہ انہوں نے پیٹنٹ کی خلاف ورزی کے درج مقدمات پر تصفیہ کر لیا ہے۔ یہ مقدمات مائیکروسافٹ نے امریکی ضلعی عدالت برائے مغرب ضلع واشنگٹن اور انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن (ITC) میں اور ٹام ٹام نے امریکی ضلعی عدالت برائے مشرقی ضلع ورجینیا میں دائر کیے تھے۔
(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000822/MSFTLOGO)
ان مقدمات پر ایک پیٹنٹ معاہدے کے تحت سمجھوتہ کیا گیا ہے جس کے تحت ٹام ٹام ، مائیکروسافٹ مقدمے کے تحت آنے والے آٹھ کار نیوی گیشن اور فائل مینجمنٹ سسٹمز کو حوالے سے تحفظ کے وعدے کے طور پر مائیکروسافٹ کو ادائیگی کرے گا ۔ معاہدے میں یہ بھی شامل ہے کہ مائیکروسافٹ ٹام ٹام کے جوابی مقدمے میں شامل چار پیٹنٹ کے تحت تحفظ کا وعدہ حاصل کرے گا۔ پانچ سالہ مدت کے معاہدے کے تحت مائیکروسافٹ کی جانب سے ٹام ٹام کو کسی ادائیگی کی ضرورت نہیں۔ یہ متعلقہ مصنوعات کی امریکہ میں فروخت کے حوالے سے ماضی اور مستقبل دونوں کا احاطہ کرتا ہے۔ معاہدے کی مخصوص مالیاتی شرائط ظاہر نہیں کی گئیں۔
معاہدے میں مائیکروسافٹ کے تین فائل مینجمنٹ سسٹمز کے پیٹنٹس کے لیے تحفظ کا وعدہ شامل ہے جو جنرل پبلک لائسنس ورژن 2 (GPLv2) کے تحت ٹام ٹام کی شرائط سے مکمل مطابقت کے ساتھ فراہم کیا گیا ہے۔ ٹام ٹام اپنی مصنوعات سے دو فائل مینجمنٹ سسٹم پیٹنٹس (“FATLFN”) سے متعلقہ فعالیت کو نکال دے گا، جو فائل ڈیٹا کی موثر شناخت، انتظام، محفوظ کرنے اور اُس تک رسائی حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ٹام ٹام اگلے دو سالوں میں اس فعالیت کو خارج کر دے گا اور معاہدہ ان پیٹنٹس کے تحت مذکورہ وقت میں ٹام ٹام کے صارفین کو براہ راست تحفظ کا وعدہ فراہم کرتا ہے۔
مائیکروسافٹ کارپوریشن کے کارپوریٹ نائب صدر اور نائب عمومی مشیر برائے انٹلیکچوئل پراپرٹی اینڈ لائسنسنگ ہوراکیو گوتیریز نے کہا کہ :
“ہمیں خوشی ہے کہ ٹام ٹام نے مقدمے کے حل کے لیے دوستانہ انداز میں پیٹنٹ معاہدے کی راہ اختیار کی۔ ہمارے کار نیوی گیشن پیٹنٹس، جو آج لاکھوں ڈرائیوروں کے تجربے کو بہتر بنانے میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں، کئی کمپنیوں کو لائسنس کیے گئے ہیں، جن میں کار نیوی گیشن شعبے کے رہنما ادارے بھی شامل ہیں۔ فائل مینجمنٹ سسٹم پیٹنٹس، جو فائل مینجمنٹ سسٹم کی کارکردگی اور فعالیت کو بڑھاتے ہیں، بھی کئی کمپنیوں کو لائسنس کیے گئے ہیں، جن میں مکسڈ سروس مصنوعات تیار کرنے والے ادارے بھی شامل ہیں۔
ہم پیٹنٹ معاہدے کی تیاری کے لیے ٹام ٹام کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں جو اُن کی اور ہماری ضروریات کو ایک عملی و مفید انداز میں پورا کرے۔ آئی پی کی خلاف ورزی کے معاملات سے نمٹتے ہوئے دو ممکنہ راستے ہیں: پیٹنٹ کے تحفظ کے وعدے کے ممکن بنانا یا مسئلے پر ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنا۔ اس معاہدے کے تحت ٹام ٹام نے اپنے کاروبار کی انوکھی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دونوں راہوں کے ملاپ کا انتخاب کیا ہے اور ہم اس سلسلے میں ان کی مدد پر بہت خوش ہیں۔”
ٹام ٹام این وی کے ڈائریکٹر برائے آئی پی اسٹریٹجی اینڈ ٹرانزیکشنز پیٹر اسپورز نے کہا کہ :
“اس معاہدے نے ہماری دونوں کمپنیوں کے درمیان مقدمے بازی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ یہ مسودہ اس طرح تیار کیا گیا ہے جو GPLv2 کے تحت ٹام ٹام کی اپنی شرائط کے ساتھ مکمل اطاعت کو یقینی بناتا ہے اور اس طرح اوپن سورس کمیونٹی سے ہماری وابستگی کی اقرار کی تجدید کرتا ہے۔”

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن
رابطہ: ریپڈ رسپانس ٹیم
ویگنر ایڈسٹروم ورلڈ وائیڈ
+1-503-443-7070
rrt@waggeneredstrom.com
برائے مائیکروسافٹ
تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000822/MSFTLOGO
(MSFT)