سی پی آئی کارڈ گروپ نے متعدد ایلن ایوارڈز حاصل کر لیے

 

لٹلٹن، کولوراڈو، 2 مئی/پی آر نیوز وائر – ایشیانیٹ/

کارڈ مینوفیکچرنگ اور متعلقہ معاملات میں عالمی شہرت رکھنے والا ادارہ ‘سی پی آئی کارڈ گروپ (CPI Card Group)’ 2009ء ICMA سالانہ نمائش میں دو ایلن ایوارڈز اور پانچ حتمی پوزیشنیں حاصل کرنے پر بہت مسرور ہے۔ یہ ایوارڈز صنعت میں کارڈ ڈیزائن کے حوالے سے ادارے کی جدت طرازی اور کامیابیوں کا اعتراف ہیں۔

کارڈ ڈیزائن میں جدت طرازی کے ساتھ ساتھ صنعت میں تکنیکی کامیابی کو تسلیم کرنے والا واحد ایوارڈ ‘آئی سی ایم اے ایلن ایوارڈز’ بہترین کارڈ ڈیزائن اور جدید مصنوعات پر کارڈ تیار کنندگان اور فروخت کنندگان کے اعزاز میں دیا جاتا ہے۔ ہر انٹری ججوں پر مشتمل ایک پینل مقابلے نے منتخب کی۔ انٹریز، اداروں سے قطع نظر، صرف اور صرف کارڈ کی خصوصیات پر منتخب کی گئیں ۔ نمائش میں شرکت کرنے والے وفود نے پیپلز چوائس ایوارڈ کے فاتحین کو منتخب کیا۔

سی پی آئی کے ایوارڈز اور حتمی مقابلے کے کارڈز، پانچ مختلف کلائنٹس کے لیے، مندرجہ ذیل زمرہ جات میں یہ رہے:

بہترین گفٹ اینڈ پروموشنل کارڈ، فاتح: ٹوائے کارڈ، تیار کنندہ وال گرینز

پیپلز چوائس، فاتح (برابر): پہلا ڈیٹا گو-ٹیگ اسٹیکر، تیار کنندہ فرسٹ ڈیٹا

بہترین شناختی کارڈ، حتمی امیدوار: گواناجواتو ڈرائیورز لائسنس، تیار کنندہ لیٹن آئی ڈی

بے مثال اختراع، حتمی امیدوار:وی ایس ایکس اسپورٹ کارڈ، تیار کنندہ لمیٹڈ برانڈز

بہترین محفوظ مالیاتی کارڈ ڈیزائن، حتمی امیدوار: ایلیویٹ کارڈ، تیار کنندہ ورجن امریکہ اور بارکلے کارڈ یو ایس

بہترین دیگر محفوظ کارڈ ڈیزائن، حتمی امیدوار: فرسٹ ڈیٹا گو-ٹیگ اسٹیکر، تیار کنندہ فرسٹ ڈیٹا

پیپلز چوائس، حتمی امیدوار: ٹوائز کارڈ، تیار کنندہ وال گرینز

وال گرینز کے کیٹیگری مینیجر لیزلی ڈیموریل کہتے ہیں کہ “وال گرینز ٹوائے گفٹ کارڈ کے لیے آئی سی ایم کی تسلیم شدگی حاصل کرنا ہمارے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ ہم ایک جدید حل تخلیق کرنا چاہتے تھے جو مناسب قیمت کے کھلونوں کے کثیر مجموعے کے حامل مقام کی حیثیت کو وال گرینز کو مزید تقویت بخشے۔ سی پی آئی کارڈ گروپ کی ڈیزائن اور پروڈکشن ٹیم نے حتمی فیصلے سے قبل تخیلاتی اور چیلنجنگ نظریے کو سامنے لانے کے لیے ہماری اشتہاراتی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کیا اور اس دوران کارڈ پر آنے والے لاگت پر بھی کڑی نظر رکھی۔ اور نتیجہ ایک ‘شاندار’ کارڈ ڈیزائن کی صورت میں ہمارے سامنے تھا جو ہمارے بجٹ پر بھی پورا اترتا تھا اور اجراء کے لیے ہماری توقعات سے کہیں زیادہ آگے تھا۔”

لمیٹڈ برانڈز کے برانڈ مینیجر کیتھی کوک نے کہا کہ “لمیٹڈ برانڈز نے سی پی آئی کی مہارت و تجربے کی بدولت وکٹوریا’ز سیکرٹ کے لیے ایک مکمل لکڑی کا کارڈ تیار کیا۔ برانڈ ایک مکمل لکڑی کا کارڈ بنانا چاہتا تھا جس پر کوئی اوور لے نہ ہو اور وہ صارفین کے روایتی استعمال کا بوجھ سہار سکے اور ہمارے پی او ایس پر کام کر سکے۔ ہم نے سی پی آئی ٹیم کے ساتھ براہ راست مل کر کام کیا، اور وکٹوریا’ز اسٹریٹ کے لیے لکڑی کا یہ کارڈ سامنے لانے میں اُن کا اہم کردار رہا۔ سی پی آئی نے سپلائرز کے ساتھ مل کر ایسی لکڑی کی تلاش کی جو برانڈ کی ضروریات پر پورا اترے بلکہ چھاپہ خانے میں بھی توقعات پر پورا اترے۔ برانڈ حتمی نتائج سے حیران رہ گیا کیونکہ کارڈ برانڈ کی پوزیشن سے مکمل مطابقت رکھتا تھا اور اسے مارکیٹ میں سب سے ممتاز مقام عطا کیا۔ لمیٹڈ برانڈ نے سی پی آئی اور اس کے کام کی اہمیت کو سراہا کہ وہ بہترین اور جدید ترین مصنوعات متعارف کراتا ہے۔ وہ صنعت کے کلیدی فراہم کنندہ کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے اور ہماری نظریں اس باہمی اشتراک کو جاری رکھنے پر مرکوز ہیں۔”

بارکلے کارڈ یو ایس کے مارکیٹنگ آپریشنز سے وابستہ پیٹ سین ٹیلی کہتے ہیں کہ “ہم ایسا پلاسٹک ڈیزائن تیار کرنے کو ایک چیلنج سے بھرپور کام سمجھتے تھے جو ورجن امریکہ کارڈ پروگرام سے میل کھاتا ہو اور صنعت سے جداگانہ حیثیت کا بھی حامل ہو۔ ہم اس امر کو بھی یقینی بنانا چاہتے تھے کہ کارڈ ورجن امریکہ برانڈ کے جذبات اورمذاق کا بھرپور عکاس بھی ہو۔ ہم نے اپنے ذہن میں موجود اس تخیل کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے سی پی آئی کی مدد حاصل کی اور انہی کی بدولت پرنٹنگ کی بے مثال تکنیک کو پہچاننے کے قابل ہوئے۔ ڈی بوزنگ طریقہ جو سی پی آئی نے کارڈ کے رُخ کی تیاری کے لیے استعمال کیا، ایک ایسا طریقہ تھا جس نے ورجن امریکہ کے کارڈ کو دیگر کارڈز سے ممتاز کیا۔ سی پی آئی جلد ورژننگ پیش کرنے کے قابل تھا جس نے ورجن امریکہ کو کارڈ ڈیزائن پر حتمی فیصلہ کرنے کی سہولت دی۔”

لیٹن آئی ڈی کے جنرل مینیجر ڈومینک گیس کہتے ہیں کہ “ہم بے حد خوش ہیں کہ ہمارا گواناجواتو ڈرائیورز لائسنس بہترین شناختی کارڈ کے زمرے میں حتمی امیدوار قرار پایا۔ گواناجواتو ڈرائیورز لائسنس کا محفوظ ڈیزائن بالکل اچھوتا ہے۔ کارڈ میں تحفظ کی مختلف سطحیں ہیں جو اس کی نقول یا جعلی کارڈ بنانے کے عمل کو روکنے میں مدد دیتی ہیں۔ یہ ایک بہت پیچیدہ کارڈ ہے اور سی پی آئی نے اس کو تخلیق کر کے بہت اعلیٰ کام کیا ہے جو آئی سی ایم اے کا تسلیم شدہ ہے۔”

سی پی آئی کارڈ گروپ کے بارے میں:

فنانشل اور کمرشل کارڈ پروڈکشن اور متعلقہ خدمات میں عالمی سطح پر معروف حیثیت رکھنے والا ادارہ CPI فوائل کارڈز اور ہولوگرامز سے لے کر شفاف اور اسمارٹ کارڈز تک تمام اقسام کے پلاسٹک کارڈز کے لیے واحد ذریعہ ہے۔ سی پی آئی شمالی امریکہ میں سب سے بڑی پیداواری تنصیب کا حامل ہے۔ سی پی آئی کی پیداواری تنصیبات ڈینور، کولوراڈو؛ فورٹ وین، انڈیانا؛ لاس ویگاس، نیواڈا؛ کول چیسٹر، انگلینڈ؛ لیورپول، انگلینڈ؛ اور اونٹاریو، کینیڈا میں واقع ہیں۔ کولوراڈو اور نیواڈا میں واقع سی پی آئی کے پلانٹس ISO 9001:2000 سند یافتہ ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.cpicardgroup.com۔

ذریعہ: سی پی آئی کارڈ گروپ

رابطہ: ریجینا رامے برائے سی پی آئی،

+1-303-345-2441،

  rramey@cpicardgroup.com