تصاویر: میئر رچرڈ ایم ڈیلے کی جانب سے اولین عالمی شہری فورم میں بین الاقوامی شہری قائدین کا خیر مقدم

 

شکاگو، یکم مئی/پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ/

شکاگو اور بگوٹا کو سسٹر سٹی قرار دینے کا معاہدہ

شکاگو کے میئر رچرڈ ایم ڈیلے اور شکاگو سسٹر سٹیز انٹرنیشنل نے 27-29 اپریل پہلے شکاگو گلوبل سٹیز فورم میں دنیا بھر کے میئرز اور شہری قائدین کا خیرمقدم کیا۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے جائیے:

http://www.prnewswire.com/mnr/chicagosistercities/38130/

)تصویر:http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090501/NY08997)

2009ءفورم پیر 27 اپریل کو ایک عوامی تقریب رچرڈ جے ڈیلے اربن فورم سے شروع ہوا جس کے بعد اقتصادی بحالی کی راہوں، شہری منصوبہ بندی اور انسانی سرمائے کے منصوبوں پر دو روز تک نجی مذاکرے ہوتے رہے۔ اس سہ روزہ اجلاس میں دورہ کرنے والے شہری قائدین نے اپنی جدید حکمت عملیاں پیش کیں اور مختلف موضوعات پر اپنے خیالات اور ”بہترین طریقوں“ کا تبادلہ کیا۔

فورم میں شمولیت اختیار کرنے والے تقریباً 30 میئرز اور شہری قائدین میں ماسکو، پیرس، دبئی، بنکاک، بیجنگ، بگوٹا، ریکیاوِک، ایتھنز اور پراگ شامل تھے۔

میئر ڈیلے نے کہا کہ ”شہری حکومتوں کے میئرز اور قائدین کی طرح ہم مشترکہ چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ اپنے شہروں کے اقتصادی مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں عالمی معیشت میں مکمل شمولیت سے بدستور وابستہ رہنا ہوگا اور حالیہ مہینوں میں مزید شدت سے پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنا کے لیے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ”دنیا علاقائی یا قومی معیشت کے مجموعے سے نکل کر اب ایک حقیقی عالمی معیشت کا روپ دھار چکی ہے۔ اب مستقبل میں شہری بہبود ہماری منصوبوں اور عالمی تعلقات پر منحصر ہے۔ ہمیں ثقافتی رشتے قائم کرنا ہوں گے اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعلقاتِ کار کو بڑھانا ہوگا۔

28 اپریل، بروز منگل ، میئر ڈیلے اور بگوٹا، کولمبیا کے میئر سیموئیل مورینو روجاس نے شکاگو اور جنوبی امریکہ کے اِس شہر کے درمیان پہلے سسٹر سٹیز معاہدے پر دستخط کیے۔

میئر ڈیلے نے اس امر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شکاگو میں 40 ہزار کولمبیائی- امریکی رہتے ہیں، کہا کہ ”بگوٹا ہمارا 28 واں اور جنوبی امریکہ کا پہلا سسٹر سٹی ہے، جہاں سے مجھے توقع ہے کہ اور بھی بہت سارے بنیں گے۔

شکاگو کے رضاکاروں کی ایک کمیٹی دونوں شہروں کے درمیان کاروبار، تعلیم اور ثقافتی معاملات کے ممکنہ فروغ اور تبادلے کے لیے کام کرے گی۔ میئر مورینو روجاس شکاگو اور بگوٹا کے درمیان یکساں کئی تجربات پر روشنی ڈالی، اور اس جانب اشارہ کیا کہ 2016ءکے اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں کے لیے شکاگو کی بولی اور 2015ءکے پین امریکن کھیلوں کے لیے بگوٹا کی بولی میں کافی مماثلت ہے۔

شکاگو گلوبل سٹیز فورم کے مذاکراتی سیشنز کے مخصوص نتائج یہاں دستیاب ہیں

http://www.chicagosistercities.com/wp/news/chicago-global-cities-forum/

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

نتالی کیمبل، شکاگو سسٹر سٹیز انٹرنیشنل، 312-744-2172، دفتر

312-718-1186، موبائل، natalie.campbell@cityofchicago.org

 

لیزا سیا، شکاگو سسٹر سٹیز انٹرنیشنل،312-744-9181، دفتر

614-439-8480، موبائل، lisa.xia@cityofchicago.org

 

ذریعہ: سٹی آف شکاگو

 

رابطہ: نتالی کیمبل،

+1-312-744-2172 دفتر

+1-312-718-1186موبائل

 natalie.campbell@cityofchicago.org

 

لیزا سیا،

+1-312-744-9181، دفتر

+1-614-439-8480، موبائل

 lisa.xia@cityofchicago.org

دونوں برائے شکاگو سسٹر سٹیز انٹرنیشنل

 

تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20090501/NY08997