بین الاقوامی انسدادِ قذاقی اجلاس قاہرہ-مصر میں ہوگا

فینکس انٹیلی جنس سپورٹ سروسز انکارپوریٹڈ – شعبہ انسداد قذاقی (اینٹی پائریسی یونٹ) کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب ولیم “بو” فیلڈنگ نے کہا ہے کہ خلیج عدن اور ملحقہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی بحری قذاقی کے پیش نظر، جس میں 20 سے زائد بحری جہاز اور 200 سے زائد افراد اِس وقت بھی قذاقوں کے قبضے میں ہیں، مصر، صومالیہ، جبوتی، یمن، اردن، پاناما، ملائشیا، بین الاقوامی اداروں اور صنعت کے قائدین وغیرہ سے روابط کے ذریعے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ حکومتی و نجی شعبے سے وابستہ اعلیٰ سطح کے فیصلہ ساز افراد اور حکومت کے کلیدی اداروں، جہاز رانی، انشورنس، سلامتی اور پالیسی کے ماہرین کو “فوری مختصر مدتی حل” پیش کرنے کے لیے جمع کیا جائے اور ساتھ ساتھ دنیا کی اہم ترین تجارتی راستوں اور آبی گزرگاہوں پر مجرمانہ قذاقی کے بڑھتے ہوئے رحجان نمٹا جاسکے۔
جناب فیلڈنگ نےبیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ: “یہ بین الاقوامی اجلاس کلیدی فیصلہ ساز شخصیات اور ماہرین کو حقیقی حل پیش کرنے کے لیے اکٹھا کرے گا، اور محض “نشستند، گفتند، برخاستند” کے بجائے اس اہم مسئلے کے حل کے لیے ایسے مختصر مدتی حل سامنے لانے کی کوشش کرے گا جو بحری کے ساتھ ساتھ زمینی راستوں پر بھی اثر انداز ہوں۔
وفود اور مدعو کیے گئے مہمانوں میں امریکی مرکزی کمان (CENTCOM)، CT151، AFRICOM،  SOMICOM، ENIGMA، امریکی محکمہ خارجہ، افریقی اتحاد (افریقن یونین)، نہر سویز انتظامیہ، نہر پانامہ اور ملائیشیا کی انتظامیہ، یمن، جبوتی، اردن، امریکہ، اسپین، فرانس، جرمنی اور دیگر یورپی اتحاد کے اراکین کے خصوصی آپریشنز کمانڈرز یا ان کے نمائندے، انسداد دہشت گردی کے ماہرین، لائیڈز اور دیگر اہم انشورنس بیمہ کار، یونانی عرب امور سفیر کے سیکرٹری جنرل محب السمارہ (مصر)، جہاز رانی کے بڑے ادارے، صومالیہ کی عبوری حکومت کے اراکین اور مصر، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے کئی ماہرین اور اعلیٰ شخصیات شامل ہیں۔
اجلاس میں دنیا بھر سے اندازاً 300 وفود شرکت کریں گے، اجلاس سے قبل اور دوران ذرائع ابلاغ کی جانب سے  زبردست کوریج کے امکانات ہیں۔ قاہرہ بین الاقوامی انسداد قذاقی اجلاس 27 مئی 2009ء کو نصر سٹی، قاہرہ-مصر کےپانچ ستارہ انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل سٹی اسٹارز میں جبکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس 28 تا 29 مئی 2009ء کو ہوں گے۔
درخواست پر اجلاس کے حوالے سے تفصیلی و مفید مواد یہاں دستیاب ہے:
www.phoenixintelligencesupport.com، ٹیلی فون، 1-954-328-6555، www.antipiracysolutions.com، یا ہماری سمٹ اسٹیئرنگ کمیٹی سے رابطہ کے لیے قاہرہ میں جنرل احمد فواد عطا سے Intl.consulting@gmail.com پر رابطہ کریں۔
ذریعہ: فینکس انٹیلی جنس سپورٹ سروسز، انکارپوریٹڈ-شعبہ انسداد قذاقی
رابطہ: ولیم ای فیلڈنگ، مینیجنگ ڈائریکٹر فینکس انٹیلی جنس سپورٹ سروسز، انکارپوریٹڈ – انسداد قذاقی
+1-954-328-6555