اے ڈبلیو بی نے الکاٹیل-لیوسینٹ Seal of Interoperability Acceptance of Commercial Services (SIACS) پروگرام میں شمولیت اختیار کر لی

ایکٹون (Accton)وائرلیس براڈبینڈ کارپوریشن نے آج اعلان کیا ہے کہ ادارے نے الکاٹیل-لیوسینٹ Seal of Interoperability Acceptance of Commercial Services (SIACS) پروگرام میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ الکاٹیل-لیوسینٹ SIACS کے تحت ادارہ خدمات فراہم کنندگان کے لیے کلیدی کارکردگی کے اشارتی ڈیٹا دستیاب رکھتا ہے، اور انٹرآپریبلٹی ٹیسٹنگ کے اعلیٰ ترین معیار کو مکمل کرنے کے لیے 180 سے زائد ٹیسٹ آئٹمز کے ذریعے یہ دیکھنے کی مکمل آسانی فراہم کرتا ہے کہ آلات کیا کچھ کر سکتے ہیں۔
ایکٹون وائرلیس براڈبینڈ کارپوریشن کے صدر منگشو لیو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “الکاٹیل-لیوسنٹ کے SIACS پروگرام میں شمولیت ہمارے لیے باعث فخر ہے کیونکہ یہ ایکٹون کی وائی میکس (WiMAX) مصنوعات کی کارکردگی اور بھروسے کی استعداد کے لیے ایک قابل بھروسہ پورٹل ہے۔ صارفین کو کیریئر-کلاس وائی میکس مصنوعات فراہم کرنا ہمیشہ ہماری ترجیح رہا ہے۔ SIACS ایک بے مثال آئی او ٹی ٹیسٹ عمل، معیار اور کےپی آئی عمل  کو معین کرتا ہے اور یہی SIACS کو آپریٹرز کے لیے ایک معیاری اشاریے کا ایک قابل بھروسہ ثبوت بناتی ہے۔ یہ اشاریہ صرف ہر مقام پر نفاذ اور تجرباتی عرصے کو کم کرنے کے لیے ہی موثر نہیں ہوگی بلکہ خدمات فراہم کنندگان اور سی پی وینڈرز کے تعلقات کے درمیان ایک پل کی حیثیت بھی رکھے گا۔”
الکاٹیل-لیوسینٹ اپنے اوپن کسٹمر ایکوئپمنٹ (CPE) پروگرام کے تحت کسی بھی اور تمام آلات سازوں کے درمیان انٹرآپریبلٹی ٹیسٹنگ (IOT) کے ذریعے وائی میکس Rev-e ecosystem کی توسیع کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے۔ اے ڈبلیو بی (AWB)کی RG230 WiMAX 802.16e Wave 2 Indoor CPE نے اکتوبر 2008ء میں الکاٹیل-لیوسینٹ SIACS سرٹیفکیشن کر چکا ہے اور الکاٹیل-لیوسینٹ کے اوپن CPE پروگرام کی ترجیحی CPE فہرست میں درج ہے۔
منگشو لیو نے خطاب میں مزید کہا کہ “اے ڈبلیو بی اعلیٰ قسم کی وائی میکس سی پی ای مصنوعات کی فراہمی جاری رکھے گا اور خدمات فراہم کنندگان کو مستقلاً وائی میکس حل پیش کرنے کے لیے الکاٹیل-لیوسینٹ کے ساتھ تعاون کرے گا۔ SIACS میں شمولیت ہمارے ڈیزائن معیار کو یقینی بنانے کے لیے صرف آغازِ سفر ہے اور ہم وائی میکس ایکوسسٹم میں اپنی خدمات کو نئی سطحوں پر لے جانے کے لیے پرامید ہیں۔”
ایکٹون وائرلیس براڈبینڈ کارپوریشن کے بارے میں
2006ء میں قائم ہونے والا ایکٹون وائرلیس براڈبینڈ کارپوریشن (AWB) ایکٹون گروپ کا حصہ ہے۔ ادارہ IEEE802.16e wave 2 معیارات پر پورا اترنے والے فکسڈ اور موبائل حل کے لیے وائی میکس آلات تیار کرتا ہے۔ معروف ٹیلی کمیونی کیشن وینڈرز اور آپریٹرز کے ساتھ شراکت کے ساتھ اے ڈبلیو بی نے اعلیٰ قسم کے وائی میکس CPE تیار کیے جو عہدِ جدید کے براڈبینڈ-سینٹرک کو کبھی بھی کہیں بھی رسائی فراہم کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.awbnetworks.com۔
رابطہ برائے ذرائع ابلاغ
یوان سو
ای میل: joanne_hsu@awbnetworks.com
ٹیلی فون: +886-3-5053812 یا +886-932-306-194
ذریعہ: ایکٹون وائرلیس براڈ بینڈ کارپوریشن