مائيکروسافٹ کی آن لائن سروسز دنیا بھر میں فروخت کے لیے دستیاب

Accenture ، Avanade اور HP کمپنی EDS نے مائیکروسافٹ سے معاہدے کر لیے
آن لائن سروسز کے معاہدے؛ عالمی سطح پر 4 ہزار سے زائد شراکت داروں کے دستخط
مائيکروسافٹ کارپوریشن نے آج اعلان کیا ہے کہ تمام حجم کے ادارے ‘بزنس پروڈکٹیوٹی آن لائن سویٹ’ خرید سکتے ہیں جو مائیکروسافٹ کی آن لائن سروسز کا ایک حصہ ہیں۔ مائیکروسافٹ آفس کمیونی کیشنز آن لائن اور مائیکروسافٹ آفس لائیو میٹنگ دنیا بھر کے 19 ممالک میں واقع کاروباری ادارے خرید سکتے ہیں۔ کبھی کبھار کے صارفین کے لیے کم قیمت کا ‘بزنس پروڈکٹیوٹی آن لائن ڈیسک لیس ورکر سویٹ’ بھی خریدنے کے لیے دستیاب ہے۔ مائیکروسافٹ آج سے جون 2009ء کے اختتام تک بزنس پروڈکٹیوٹی آن لائن سویٹ خریدنے والے صارفین کے لیے 25 فیصد چھوٹ کا اعلان بھی کر رہا ہے۔ سروسز اور عالمی سطح پر دستیابی کے حوالے سے معلومات یہاں دیکھی جا سکتی ہیں http://www.microsoft.com/online۔
(لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000822/MSFTLOGO)
شراکت داروں کی قوت محرکہ
اب تک دنیا بھر میں 4 ہزار سے زائد شراکت دار مائیکروسافٹ پارٹنر پروگرام برائے مائیکروسافٹ آن لائن سروسز میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں جو اسے آن لائن بزنس-کلاس سروسز کے لیے کامیاب ترین ایکوسسٹم بناتا ہے۔
مائیکروسافٹ آن لائن کے کارپوریٹ نائب صدر رون مارکیزِچ کہتے ہیں کہ “ہم مائیکروسافٹ آن لائن سروسز اور بزنس پروڈکٹیوٹی آن لائن سویٹ کے حوالے سے شراکت داروں میں بڑے پیمانے پر قوت محرکہ کو محسوس کر رہے ہیں۔ ہمیں واضح نظر آنے والی بڑھتی ہوئی طلب اور جوش و خروش سے ظاہر ہوتا ہے کہ شراکت دار اس بہترین موقع کو محسوس و تسلیم کر رہے ہیں، اور یہ مائیکروسافٹ کے سافٹویئر -پلس-سروسز رسائی کو اختیار کرنے کا بہترین وقت ہے۔”
اس امر کا اعلان بھی آج کیا گیا ہے کہ EDS، ایک HPکمپنی، نے ری سیلر اور گو-ٹو-مارکیٹ دونوں معاہدے کیے ہیں جس کی شرائط و ضوابط کے تحت دونوں کمپنیاں بزنس پروڈکٹیوٹی آن لائن سویٹ کو مشترکہ طور پر مارکیٹ، فروخت اور فراہم کریں گی۔ Accenture اور Avanade نے ایک مشاورتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ دونوں شراکت دار بنیادی طور پر 5 ہزار سے زائد ملازمین کے اداروں پر نظریں مرکوز رکھیں گے۔
مائیکروسافٹ اور EDS کثیر القومی اداروں کے لیے خدمات انجام دینے والے لاکھوں صارفین کو انٹرپرائز-کلاس کمیونی کیشنز اور کولیبریشن سروسز کی فراہمی کے لیے اپنی مشترکہ صلاحیتیں استعمال کریں گے۔ بنیادی ڈھانچے کے لیے کم سے کم سرمایہ کاری کی ضرورت کے ساتھ فوری فراہمی کی سہولیات کاروباری ادارے سرمائے کے اخراجات میں کمی کا فائدہ اٹھانے اور ملکیت کے کل اخراجات کو بہتر بنانے کی توقع کر سکتے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت EDS مائیکروسافٹ کا سب سے بڑا فراہمی شراکت دار (ڈلیوری پارٹنر) برائے بزنس پروڈکٹیوٹی آن لائن سویٹ بن گیا ہے، جس میں کلاؤڈ سروسز اور پیشہ ورانہ سروسز برائے صارفین میں 3 بلین ڈالرز سے زائد کی آمدنی کی صلاحیت ہے۔ یہ معاہدہ صارفین کے لیے EDS برق رفتار اتحاد کی اہمیت کا عکاس ہے اور HP کے مائیکروسافٹ کے ساتھ طویل المیعاد تعلقات کے مزید استحکام کو ظاہر کرتا ہے۔ EDS صنعت میں معروف حیثیت کی حامل اپنی ورک پلیس سروسز میں ایکسچینج آن لائن، شیئرپوائنٹ آن لائن، آفس کمیونی کیشنز آن لائن اور آفس لائیو میٹنگ کو شامل کرنے کا پہلے ہی آغاز کر چکا ہے۔ EDS اپنے صارفین کو مستقل خدمات فراہم کرے گا جس میں بزنس پروڈکٹیوٹی آن لائن سویٹ کے لیے مشاورت، منصوبہ بندی، نفاذ، تکمیل اور جاری صارفی سپورٹ شامل ہوگی۔
Accenture اور Avanade ‘بڑے اداروں کے لیے مائیکروسافٹ آن لائن سروسز پارٹنر ایڈوائزر معاہدے’ پر دستخط کرنے والے پہلے مائیکروسافٹ شراکت دار ہیں۔ اس معاہدے کے تحت Accenture اور Avanade آن-پریمسس سلوشنز سے بزنس پروڈکٹیوٹی آن لائن سویٹ کی جانب ہجرت کے خواہشمند صارفین کو آئی ٹی خدمات پیش کریں گے۔ ان ویلیو-ایڈڈ سروسز میں کلاؤڈ اسٹریٹجی اور تخمینہ، ہجرت کی خدمت، انٹرپرائز ایپلی کیشن انٹیگریشن، صارفی کمیونی کیشنز اور تربیت، اور دیگر آئی ٹی آؤٹ سورسنگ خدمات شامل ہیں۔ Accenture کامیاب ترین جدید ورک پلیس پیش کردہ حل میں مائیکروسافٹ آن لائن سروسز کو شامل کر چکا ہے، جو افراد کو رابطہ کرنے اور مجموعی کاروباری کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے معلومات میں مدد دیتا ہے۔
اس معاہدے کے تحت Accenture اور Avanade پلیٹ فارم مائیگریشن صلاحیتوں میں وسیع تجربے کو استعمال کریں گے۔ مثال کے طور پر وہ تقریباً 6 ملین مائیکروسافٹ ایکسچینج سرور میل باکسز تیار کر چکے ہیں اور مقابلاتی پلیٹ فارمز سے تقریباً 3 ملین میل باکسز کو ہجرت کرانے میں مدد دے چکے ہیں۔
دیگر مائیکروسافٹ آن لائن خدماتی شراکت دار، جیسے آئی ٹی سلوشنز پارٹنرز BV، PointBridge، Solvi Srl، Tam Tam، Wortell، YouSaaS اور Zipper، بزنس پروڈکٹیوٹی آن لائن سویٹ کی فروخت کے نتیجے میں آمدنی میں اضافے کے زبردست موقع کی حقیقت کو تسلیم کر رہی ہیں، اپنے صارفین کے لیے کسٹمائزیشن، مشاورتی خدمات، مائیگریشن اور مینیجڈ سروسز، اور ڈیولپمنٹ اور انیٹگریشن کی بہترین طریق میں فراہمی پر کام کر رہی ہیں:
– ‘پوائنٹ برج’، شکاگو میں واقع مائیکروسافٹ گولڈ سرٹیفائیڈ پارٹنر، مائیکروسافٹ آن لائن سروسز کی 3 ہزار سے زائد نشستیں فروخت کر چکا ہے، جس نے محض چار ماہ میں مشاورتی اجرت کی آمدنی کی مد میں 100،000 ڈالرز سے زائد کی آمدنی دی۔
– ‘سولوی’، میلان، اٹلی میں واقع ایک آئی ٹی سلوشنز پرووائیڈر، اپنے صارفین میں 50 فیصد اضافے اور حل فراہمی کے لیے درکار وقت کو ایک مہینے سے ایک دن تک لانے کی توقع رکھتا ہے۔
– ‘ٹیم ٹیم’، نیدرلینڈز کی ایک فل-سروس انٹرنیٹ ایجنسی، مائیکروسافٹ آن لائن سروسز کی فراہمی کے ذریعے اپنے صارفین میں دوگنے اضافے اور آمدنی میں کم از کم 15 فیصد اضافے کی توقع رکھتی ہے۔
– ‘زپر’، اسٹاک ہوم، سویڈن میں واقع مائیکروسافٹ کا ایک گولڈ سرٹیفائیڈ پارٹنر، مائیکروسافٹ آن لائن سروسز پیش کرکے اپنی آمدنی میں 10 ملین ڈالرز سالانہ اضافے کی توقع رکھتا ہے، جو موجودہ آن-پریمسس سافٹ ویئر کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ تیزرفتاری سے فراہم کیے جاسکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ آن لائن سروسز پارٹنرز اور کیس اسٹڈیز کے بارے میں مزید معلومات http://www.microsoft.com/presspass/presskits/Officesoftwareplusservices/default.mspx پر مائیکروسافٹ بزنس ڈویژن کے لیے سافٹ ویئر-پلس-سروسز ورچوئل پریس کٹ میں مل سکتی ہیں۔
مائیکروسافٹ کے بارے میں
1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ (نیس ڈیک: MSFT) سافٹ ویئر، سروسز اور سلوشنز میں دنیا کا معروف ادارہ ہے جو انفرادی سطح پر افراد اور اجتماعی سطح پر کاروباری اداروں کو اپنی مکمل صلاحیتوں کے ادراک میں مدد دیتا ہے۔
ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن
رابطہ: ریپڈ رسپانس ٹیم، ویگنر ایڈسٹروم ورلڈ وائیڈ، +1-503-443-7070،
rrt@waggeneredstrom.com
ہدایت برائے مدیران: اگر آپ مائیکروسافٹ کے حوالے سے مزید معلومات کے خواہاں ہیں تو مائیکروسافٹ کے کارپوریٹ انفارمیشن صفحات پر مائیکروسافٹ ویب پیج http://www.microsoft.com/presspass ملاحظہ کیجیے۔ ویب روابط، ٹیلی فون نمبرز اور عہدے اس خبری اعلامیہ کی اشاعت کے وقت درست کیے گئے تھے لیکن ممکن ہے کہ یہ تبدیل ہو گئے ہوں۔ صحافی و تجزیہ کار مزید مدد کے لیے مائیکروسافٹ کی ریپڈ رسپانس ٹیم یا دیگر متعلقہ افراد سے رابطہ کر سکتے ہیں جن کی فہرست یہاں درج ہے http://www.microsoft.com/presspass/contactpr.mspx
تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000822/MSFTLOGO