طرز زندگی کے لیے خواہشوں میں صارفین نے وائرلیس پاور چارجنگ اولین 20 فیصد میں شامل کیا ہے: مارکیٹ تحقیق

– وائرلیس پاور کنسورشیم صارفین کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے آفاقی وائرلیس پاور کے تعاقب میں
اپسوس وانٹس (Ipsos Vantis)، ایکیوپول (ر) (AcuPOLL) اور فروسٹ اینڈ سلیوان (Frost & Sullivan)جیسے ذرائع سے سنڈیکیٹڈ اور مالکانہ بین الاقوامی مارکیٹ تحقیق کے حوالے دینے والا ‘وائر لیس پاور کنسورشیم’ (دی کنسورشیم) 5 واٹ تک کی طاقت پر چلنے والے صارفی آلات کے لیے ایک انٹرآپریبل وائر لیس پاور معیار مقرر کرنے کی جانب رواں ہے۔ 2007ء اور 2008ء میں کی گئی تحقیق نے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی وائر لیس طرزِ زندگی پر مرتکز ہونے کے لیے پاور سلوشن کی زبردست طلب کو ظاہر کیا ہے۔ اس تحقیق میں دنیا بھر سے نو عمر، نوجوانوں اور بزرگوں نے حصہ لیا۔
ایکیوپول ریسرچ انکارپوریٹڈ کے نائب صدر برائے سیلز جارج براؤن کہتے ہیں کہ “گزشتہ 18 سالوں میں ہم ایکیوپول میں 35 ہزار سے زائد تصورات کو پرکھ چکے ہیں، اور ہم اب تک عوام کے سامنے جتنے بھی اچھوتے خیالات لاچکے ہیں ان میں وائرلیس پاور اولین 20 فیصد میں آتی ہے۔ ”
تحقیق میں سروے کرنے والے گروپوں کا کہنا ہے کہ وائرلیس پاور ان کے لیے ایک حقیقی ضرورت کو مکمل کرے گی، اور وہ اپنے برقی آلات کو چارج کرنے کے لیے موجودہ آپشنز کے مقابلے میں اس ٹیکنالوجی کو ایک جدید و آفاقی متبادل سمجھیں گے۔ تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ سروے میں شریک 80 فیصد سے زائد صارفین وائرلیس پاور کو اپنے تمام برقی آلات کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور وہ ہر مرتبہ چارج کرنے پر اس کے استعمال کی توقع کرتے ہیں۔
وائرلیس پاور کنسورشیم کے چیئرمین مینو ٹریفرز کہتے ہیں کہ “ہماری جانب سے کی گئی مارکیٹ تحقیق آفاقی وائرلیس پاور حل میں زبردست دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہی وہ واضح ضرورت ہے جو کم طاقت کے آلات کے لیے تفصیل فراہم کرنے کے ہماری ہدف کی محرک ہے۔”
معیار بندی ناموافق وائرلیس چارجنگ اسٹیشنز کے پھیلاؤ سے تحفظ دیتی ہے
صارفی تحقیق وائرلیس بیٹری چارجنگ کو خصوصیات سے بھرپور ممکنات کی رینج میں ایک معروف نئی مصنوعاتی خصوصیت کے طور پر پیش کرتی ہے۔ وائرلیس بیٹری چارجنگ خصوصی حیثیت حاصل کرتی جا رہی ہے، بشمول برقی ٹوتھ برشز اور پانی صاف کرنے والے سسٹمز میں، اب وہ موبائل فونز، ریموٹ کنٹرولز، کیمروں، ایم پی 3 پلیئرز، وڈیو ریکارڈرز، پی ڈی ایز، بلیو ٹوتھ (ٹی ایم) ہیڈ سیٹس اور دیگر بیٹری سے چلنے والی صارفی مصنوعات میں اہم خصوصیت بنتی جا رہی ہے۔ یہ نئی پیشرفت مختلف چارجرز کی ضرورت کے خاتمے کو یقینی بناتی ہے، صارفین کی زندگیوں میں پریشانی کو بڑی حد تک کم کرتی ہے اور مختلف آلات کے لیے واحد انٹرآپریبل پاور ذریعہ فراہم کرتا ہے۔
جس طرح تار والے چارجز مائیکرو-یو ایس بی کے ذریعے معیار بندی کی جانب بڑھ رہے ہیں، وائر لیس پاور انڈسٹری کنسورشیم کے آفاقی وائرلیس پاور سلوشن کے تعاقب میں معیار بندی کی جانب پیشرفت کر رہا ہے جو آسان چارجنگ کے حل کے لیے صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب سے تحریک پا رہا ہے۔
وائرلیس پاور کنسورشیم
17 دسمبر 2008ء کو قائم ہونے والے وائرلیس پاور کنسورشیم کا ہدف برقی آلات کے لیے ایک بین الاقوامی وائرلیس کم طاقت کے معیار کو وسیع پیمانے پر تیار اور اختیار کرنا ہے۔ نو بانی اراکین میں کنوینیٹ پاور لمیٹڈ، فلٹن انوویشن ایل ایل سی، لوگی ٹیک انٹرنیشنل ایس اے، نیشنل سیمی کنڈکٹر کارپوریشن، اولمپس کارپوریشن، فلپس الیکٹرانکس این وی، سانیو کمپنی لمیٹڈ، شین ژین سانگفی کنزیومر کمیونی کیشنز کمپنی لمیٹڈ اور ٹیکساس انسٹریومنٹس انکارپوریٹڈ شامل ہیں۔
وائرلیس پاور کنسورشیم دلچسپی رکھنے والے تمام اداروں کو مدعو کرتا ہے اور بطور رکن شمولیت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ مزید معلومات wirelesspowerconsortium.com پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
ذریعہ: وائرلیس پاور کنسورشیم
رابطہ: امانڈا میک لیفرٹی،
+1-616-855-6368،
wpc@contextmg.com