یورپ اور ہندوستان میں این ٹی ٹی کی موجودگی میں توسیع

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز (NTT Com) نے 27 اپریل کو اعلان کیا ہے کہ گزشتہ جنوری میں ماسکو، روس میں این ٹی ٹی کمیونی کیشنز رشیا ایل ایل سی کے قیام کے بعد مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک شاخ قائم کرے گا اور اس کے علاوہ این ٹی ٹی کام کے دو دیگر ماتحت ادارے برسلز، بیلجیم اور نیمرانا، ہندوستان میں شاخیں قائم کریں گے۔ یہ تمام پیشرفت حالیہ کاروباری سہ ماہی میں ہوگی۔
برسلز شاخ کا قیام این ٹی ٹی کام کے ماتحت ادارے ‘این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ’ کے تحت ہوگا جو دیگر یورپی شہروں میں دفتری شاخوں کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے۔
این ٹی ٹی کام ماسکو میں نمائندہ دفتر بھی چلاتا ہے جو اپریل 2008ء میں قائم کیا گیا تھا۔
ہندوستانی شاخ ہندوستان کے پہلے جاپانی-مخصوص صنعتی پارک ‘نیمرانا انڈسٹریل پارک’ میں قائم ہوگی۔ یہ صنعتی پارک ریاستی حکومتِ راجستھان نے جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن (JETRO) کے تعاون سے قائم کیا تھا۔ این ٹی ٹی کام ارد گرد کے علاقوں میں آپریشنز سیٹ اپ کررہے جاپانی اداروں کو سپورٹ دینے کی توقع رکھتا ہے۔
حالیہ  کاروباری سہ ماہی 2009ء میں این ٹی ٹی کام کے نئے سمندر پار دفاتر
1۔ روس
– این ٹی ٹی کمیونی کیشنز رشیا ایل ایل سی
پتہ:  12 تروبنایا اسٹریٹ، ماسکو، 107045، روس
قیام: جنوری 2009ء

– سینٹ پیٹرزبرگ شاخ (عارضی نام)، این ٹی ٹی کمیونی کیشنز رشیا ایل ایل سی
قیام: جون 2009ء (بمطابق منصوبہ)

2۔ بیلجیم
– برسلز شاخ، این ٹی ٹی یورپ لمیٹڈ
پتہ: جے ای مومیرٹلان 20B بی-1831، ڈیجم، برسلز، بیلجیم
قیام: مئی 2009ء (بمطابق منصوبہ)

3۔ ہندوستان
– نیمراناشاخ، این ٹی ٹی کمیونی کیشنز انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ
پتہ: اے-254، دوسری منزل، آشیانہ گرین ہلز، نیمرانا، راجستھان، 301705، ہندوستان
قیام: اپریل 2009ء
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز دنیا بھر میں صارفین کو اعلٰی معیار کی صوتی (وائس)، ڈیٹا اور آئی پی سروسز فراہم کرتا ہے۔ ادارہ اپنی متنوّع انفارمیشن اور کمیونی کیشن سروسز کے باعث شہرت کا حامل ہے اور مینیجڈ نیٹ ورکس، ہوسٹنگ اور آئی پی نیٹ ورکنگ سروسز میں وسیع تجربہ رکھتا ہے اور IPv6 ٹرانزٹ ٹیکنالوجی میں صنعت کا قائد ہے۔ ادارے کے وسیع عالمی انفراسٹرکچر میں آرک اسٹار (Arcstar) (ٹی ایم)پرائیوٹ نیٹ ورکس اور اول درجہ (ٹائیر 1) کی آئی پی بیک بون شامل ہے (جو دنیا بھر میں بڑی آئی ایس پیز سے منسلک ہے) یہ دونوں 150 سے زائد ممالک تک پھیلے ہوئے ہیں اور ساتھ ساتھ ایشیا، شمالی امریکہ اور یورپ میں محفوظ ڈیٹا سینٹرز سے بھی منسلک ہیں۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز دنیا کے بڑے ٹیلی کام اداروں میں سے ایک نپون ٹیلی گراف اینڈ ٹیلی فون کارپوریشن کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے، جو ٹوکیو، لندن اور نیویارک کے بازار حصص میں مندرج ہے۔ ملاحظہ کیجیے
 www.ntt.com/index-e.html
ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن
رابطہ:
(محترمہ) چیمی وتانبے یا (محترمہ) شیہوکو کاٹو
گلوبل بزنس ڈویژن
این ٹی ٹی کمیونی کیشنز
ٹیلی فون: +81-3-6733-8150
ای-میل: marketing-gl@ntt.com