ایکٹون وائرلیس براڈبینڈ وائی میکس کانگریس ایشیا 2009ء میں شرکت کرے گا

نئے موبائل وائی میکس (WiMAX) ٹرمینل آلات بوتھ نمبر 21 پر نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی
ایکٹون وائرلیس براڈبینڈ کارپوریشن (AWB) 28 سے 29 اپریل کو سن ٹیک سنگاپور میں ہونے والی وائی میکس کانگریس ایشیا 2009ء میں شرکت کرے گا جس میں وہ بوتھ نمبر 21 پر 802.16e-2005 ویو 2 مطابقت رکھنے والی وائی میکس سی پی ای کی نئی سیریز اور مختلف کنفیگوریشنز سے لیس انڈور اور آؤٹ ڈور IAD اور یو ایس بی ایڈاپٹر نمائش کے لیے پیش کرے گا۔
دو روزہ ایونٹ میں اے ڈبلیو بی ابتدائی سطح سے لے کر اعلیٰ ترین حل تک اپنی وائی میکس سی پی ای مصنوعات کی مکمل رینج کی نمائش کرے گا۔
— 802.16e ویو 2 وائی میکس انڈور IAD، TR069 ریموٹ مینجمنٹ، ایتھرنیٹ، VoIP اور وائی فائی کنیکٹیوٹی فنکشن کو سپورٹ کرتا ہے۔
— 802.16e ویو 2 وائی میکس آؤٹ ڈور IAD، TR069 ریموٹ مینجمنٹ، ایتھرنیٹ، VoIP اور وائی فائی کنیکٹوٹی فنکشن کو سپورٹ کرتا ہے اور IP67 واٹرپروف معیار کے مطابق ہے۔
–802.16e ویو 2 وائی میکس نیٹ ورک ایڈاپٹر سی ڈی کے بغیر انسٹالیشن کو سپورٹ کرتا ہے۔
معاشی طور پر ابھرتے ہوئے ممالک کی جانب سے وائی میکس کی بڑھتی ہوئي طلب کے باعث پھیلتی ہوئي مارکیٹ میں آپریٹرز کی بڑھتی ہوئی تعداد مناسب قیمت اور قابل بھروسہ کارکردگی کے کیریئر-گریڈ وائی میکس ٹرمینلز کی خواہش رکھتی ہے۔ ان سب سے زیادہ وہ ایسے ٹرمینلز چاہتے ہیں جو ٹرپل پلے، سیکورٹی سرویلنس، آن لائن گیمنگ و دیگر بینڈ وڈتھ پر بوجھ ڈالنے والی ایپلی کیشنز کو سپورٹ کرنے کے لیے کسٹمائزڈفیچرزپیش کریں۔ 
اے ڈبلیو بی کے صدر ڈاکٹر منگشو لیو نے کہا کہ “مختلف جغرافیائی خصوصیات اور معاشی صورتحال کے باعث دنیا بھر میں آپریٹرز وائی میکس کے لیے مختلف حکمت عملی اور سروس ایپلی کیشنز کے حامل ہیں جو خطے اور علاقے کے اعتبار سے تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ اس لیے مارکیٹ کے اعتبار سے سی پی ای ڈیزائن کا تصور ایسا خیال ہے جو مختلف ضروریات کو پورا کرسکتا ہے۔ آپریٹرز کے لیے قیمت اور خصوصیات ہمیشہ بہت زیادہ اہمیت کی حامل رہی ہیں۔ اے ڈبلیو بی نے مارکیٹ کے تمام شعبہ جات کا احاطہ کرنے اور اس کے لیے مختلف سی پی ایز تیار کرنے کے لیے مختلف WiMAX ASIC وینڈرز کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔”
ایکٹون وائرلیس براڈبینڈ کارپوریشن کے بارے میں
2006ء میں قائم ہونے والا ایکٹون وائرلیس براڈبینڈ کارپوریشن (AWB) ایکٹون گروپ کا حصہ ہے۔ ادارہ IEEE802.16e ویو 2 معیارات پر پورا اترنے والے فکسڈ اور موبائل حل کے لیے وائی میکس آلات تیار کرتا ہے۔ معروف ٹیلی کمیونی کیشن وینڈرز اور آپریٹرز کے ساتھ شراکت کے ساتھ اے ڈبلیو بی نے اعلیٰ قسم کے وائی میکس CPE تیار کیے جو عہدِ جدید کے براڈبینڈ-سینٹرک کو کبھی بھی کہیں بھی رسائی فراہم کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.awbnetworks.com۔
رابطہ برائے ذرائع ابلاغ
یوان سو
ٹیلی فون: +886-3-5053812 / +886-932-306-194
ای میل: joanne_hsu@awbnetworks.com
ذریعہ: ایکٹون وائرلیس براڈ بینڈ کارپوریشن